City 42:
2025-05-09@00:47:16 GMT

دارالحکومت کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

ویب ڈیسک : پاک بھارت کشیدگی کے بعد وفاقی دارالحکومت میں ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ 

اجلاس میں تمام اے ڈی سیز، اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ 

اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ کے مطابق شہر بھر کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے ہیں، ہنگامی صورتحال میں متاثرین کے شیلٹرز کے لیے جگہیں مختص کر دی گئیں، سیف سٹی کمپلیکس میں 24/7 کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا، ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے تحت وار بک رولز کا نفاذ مکمل کر لیا گیا، مختلف ہسپتالوں میں بلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کر دئیے گئے۔ 

پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سبزیوں، دالوں اور دیگر اشیاء کے اضافی سٹاک کے حوالے سے مارکیٹ کمیٹی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ پیٹرول پمپس پر اضافی سٹاک کی دستیابی کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہنگامی صورتحال میں مساجد سے اعلانات کے لیے کوآرڈینیشن مکمل کر لی گئی، ہنگامی حالات کے حوالے سے نوجوانوں کو بطور والنٹیر تربیت دے رہے ہیں۔ 

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر تمام افسران ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہیں، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فی الفور کنٹرول روم پر رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہری سائرن کی آواز یا ناخوشگوار واقعہ رپورٹ ہوتے ہی کنٹرول روم سے تصدیق کریں۔ 

علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی

اجلاس میں گھروں کی لائٹس بند کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کی گئی۔  ڈی سی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ نازک صورتحال میں شہری کسی بھی غیر تصدیق شدہ خبر پر کان نہ دھریں۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ہنگامی صورتحال صورتحال میں کے حوالے سے اجلاس میں

پڑھیں:

جی بی میں گندم کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے اجلاس

اجلاس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل محمد جعفر نے کہا کہ محکمہ خوراک انتہائی اہم محکمہ ہے اور پورے گلگت بلتستان کے عوام کی نظریں اور امیدیں اسی محکمے پر مرکوز ہیں، ایسے میں محکمے کے اوپر بھاری زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ محنت اور لگن سے عوام الناس کو گھر کی دہلیز پر معیاری گندم و آٹے کی بروقت فراہمی یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل خوراک گلگت بلتستان محمد جعفر کی صدارت میں محکمہ خوراک گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس ڈائریکٹوریٹ ہیڈکوآرٹر میں منعقد ہوا، جس میں مختلف ریجن کے ڈائریکٹرز، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم، ڈائریکٹوریٹ ہیڈکوآرٹر کے مختلف شعبہ جات کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مالی سال 26-2025ء کے لئے گندم ٹرانسپوٹیشن ٹینڈر، گندم و آٹے کی منصفانہ اور بروقت تقسیم، ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت، میکنیزم برائے پرائیویٹ آٹا پسائی و تقسیم کار، فوڈ ایکٹ کی عملدرآمد سٹیٹس اور صارفین کی ڈیٹا تصدیق کے حوالے سے اب تک کی صورت حال کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل خوراک کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل محمد جعفر نے کہا کہ محکمہ خوراک انتہائی اہم محکمہ ہے اور پورے گلگت بلتستان کے عوام کی نظریں اور امیدیں اسی محکمے پر مرکوز ہیں، ایسے میں محکمے کے اوپر بھاری زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ محنت اور لگن سے عوام الناس کو گھر کی دہلیز پر معیاری گندم و آٹے کی بروقت فراہمی یقینی بنائے۔ ترقیاتی منصوبوں کی درمیان رکاوٹوں کو دور کر کے بروقت مکمل کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ FMIS کے زریعے عوام الناس کے اندارج شدہ ڈیٹا کی تصدیق کا عمل نادرا کے ذریعے جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ تصدیق شدہ ڈیٹا سامنے آ جائے اور کسی کا بھی حق تلفی نہ ہو۔ انہوں نے اجلاس میں زور دیکر کہا کہ گندم و آٹے کے معیار اور بروقت فراہمی و تقسیم کو ہر ضلع میں یقینی بنایا جائے اور عوام الناس کو گھر کی دہلیز پر معیاری گندم و آٹے کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ آٹے کی پسائی کے عمل میں سختی کے ساتھ نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو معیاری آٹا میسر ہو سکے۔ فوڈ ایکٹ کی منظوری کے بعد اب محکمہ خوراک پر بھاری ذمہ داری آچکی ہے جس کو بہتر انداز میں سرانجام دینے کی ضرورت ہے۔ اجلاس کے آخر میں ڈائریکٹر جنرل خوراک نے محکمہ خوراک کے ڈسٹرکٹ ہیڈز پر زور دیکر کہا کہ اپنے اپنے اضلاع میں گندم و آٹے کی فراہمی و پسائی کی سختی کے ساتھ نگرانی کریں اور بیلک مارکیٹنگ میں ملوث ڈیلرز کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ گندم و آٹے کے معاملے میں کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں انتظامات مکمل
  • جی بی میں گندم کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے اجلاس
  • پاک بھارت جنگ کے بادل مزید گہرے، وفاقی دارالحکومت کے تجارتی مراکز میں بلیک آئو ٹ کے اعلانات
  • وزیراعظم  نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج ساڑھے تین بجےطلب کر لیا
  • پاک آرمی اور سیکیورٹی اداروں کی معاون کیلئے سول ڈیفنس بھی ہائی الرٹ
  • بھارتی حملہ، محکمہ داخلہ میں ہنگامی اجلاس، ’’وار بُک‘‘ کے تناظر میں اہم فیصلے
  • اسرائیل کا یمنی دارالحکومت پر فضائی حملہ، صنعا ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ کرنیکا دعوی
  • پنجاب میں ای ٹیکسی منصوبے کے حوالے سے بڑی پیش رفت
  • ای ٹیکسی منصوبے کے حوالے سے بڑی پیش رفت