پنجاب حکومت نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کسی بھی غیر متوقع صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہدایات (ایس او پیز) جاری کر دیں، یہ رہنما اصول نہ صرف عوام کو کسی بھی ہنگامی حالت کے لیے تیار رہنے میں مدد فراہم کریں گے بلکہ امن و امان برقرار رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اقدامات میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے گھروں میں ایک محفوظ، بغیر کھڑکیوں والا کمرہ، جیسے تہہ خانہ یا اندرونی کمرہ، ہنگامی صورتحال کے لیے مختص کریں۔

مزید برآں، ایک مکمل ہنگامی کٹ تیار رکھنا ضروری قرار دیا گیا ہے جس میں ابتدائی طبی امداد، ضروری ادویات، بوتل بند پانی، خراب نہ ہونے والی خوراک، ٹارچ، اضافی بیٹریاں اور پورٹیبل چارجرز شامل ہوں۔

الارم یا وارننگ کی صورت میں کیا کریں؟

سرکاری وارننگ یا الارم کی صورت میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر تمام لائٹس بند کر دیں تاکہ باہر سے ان کا پتہ نہ چل سکے۔

افراد کو پُرسکون انداز میں اپنے گھروں کے اندر محفوظ جگہ پر منتقل ہونے، دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے اور گیس کے کنیکشن بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

نیچے جانے کے لیے صرف سیڑھیوں کے استعمال پر زور دیا گیا ہے، جبکہ لفٹ کے استعمال سے مکمل گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

اگر انخلا ناگزیر ہو:

اگر انخلا کو لازمی قرار دیا جائے تو شہریوں کو فوری طور پر سرکاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عمارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ساتھ ہی، ہنگامی کٹ، شناختی کارڈز، انشورنس اور دیگر ضروری دستاویزات اپنے ساتھ لے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بجلی، گیس اور پانی کے کنکشن بند کر کے صرف سیڑھیوں سے باہر نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

عمومی احتیاطی تدابیر:

شہریوں کو گھبراہٹ سے گریز کرنے اور پُرسکون رویہ اپنانے کی تلقین کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، سرکاری اعلانات اور الرٹس سے باخبر رہنے اور اپنے ہمسایوں، بزرگوں اور مدد کے محتاج افراد کی مدد کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

حکومت پنجاب نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان ہدایات پر مکمل عمل درآمد کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دیا گیا ہے شہریوں کو گئی ہے کے لیے

پڑھیں:

کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کا امکان، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

اسلام آباد:

این ڈی ایم اے نے کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں 6 تا 7 اگست شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا۔

ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ، گھانچے اور شگر میں اچانک سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔

کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور کے علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر رہا ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے فعال حکمت عملی پر گامزن ہے، احسن اقبال
  • کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کا امکان، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
  • پنجاب حکومت کی اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ، 6 ماہ میں 50 ہزار شہریوں کو بلاسود قرض کی فراہمی
  • اسلام آباد میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا
  • اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شفافیت اور عالمی معیار کی ہدایات
  • بھارت کے مشرق میں گہرائی تک حملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی جارحیت پر دو ٹوک موٴقف سامنے آگیا
  • این ڈی ایم اے کا ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
  • این ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا
  • دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر الرٹ جاری، ممکنہ انخلا کی تیاری کی ہدایت
  • یومِ استحصال: مقبوضہ کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی کا اعلان