پی ایس ایل ٹیموں کی آمدورفت کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیموں کی آمدورفت کے حوالے سے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی۔شام ساڑھے سات سے ساڑھے بارہ بجے تک ٹریفک کی روانی متاثر ہو گی. شہری ایکسپریس ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ریڈ زون اور سرینا سے آنےجانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرے، اسی طرح بری امام جانے والے شہری نادرا چوک کا استعمال کرے۔ٹیمزکی آمدورفت کے ٹائم ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس
پڑھیں:
کراچی میں گزشتہ روز 3400 سے زائد ای چالان، سب سے زیادہ چالان کس خلاف ورزی پر ہوئے؟
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر الیکٹرانک چالان کا سلسلہ جاری ہے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیر کے دن 3485 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے جن میں سے سب سے زیادہ 2433 ای چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر کیے گئے۔ ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 511، دوران سفر موبائل فون کے استعمال پر 78 ای چالان ہوئے جب کہ غلط سمت سے آنے پر 27 اور اوور اسپیڈنگ پر 51 چالان کیے گئے۔ٹریفک پولیس کے مطابق بس کی چھت پر مسافروں کو بٹھانے پر45 ای چالان اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر 5 ای چالان کیے گئے۔