کراچی: ملیر شرافی گوٹھ کے قریب دھماکا سنا گیا ہے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ کے قریب دھماکا سنا گیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کی جگہ سے کچھ دھاتی ٹکڑے ملے ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن حدید میں بھی کچھ دھاتی ٹکڑے ملے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری واقعے کی جگہ پہنچ گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ایک موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھوپیر کے علاقے میں اجتماع گاہ کے قریب پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان مبینہ مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ایک ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا، گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان اور عامر کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس سرچ آپریشن کے بعد واپس لوٹ رہی تھی کہ اس دوران ملزمان سے آمنا سامنا ہو گیا۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں گولیاں پولیس موبائل کو بھی لگیں۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان زخمی ہو گئے، جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ایک موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے اس کے اپنے دو ساتھی زخمی ہوئے، جبکہ تیسرا ملزم فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔