پاکستان میں ہونیوالی دہشتگری کے پیچھے بھارت ہے،راجہ پرویز اشرف
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ پاکستان میں جتنے بھی دہشتگردی کے واقعات ہوئے وہ بھارت نے کرائے،مودی سب سے بڑا دہشتگرد ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی خاطر ہمیں اپنے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا،پہلگام واقعہ میں پاکستان ملوث نہیں،پہلگام واقعہ بھارت نے خود کرایا، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ بھارت نے کرایا، ہمارے جوان وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کررہے ہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
مودی سن لو میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش تو وہ تمہاری آنکھ ہی نکال دیں گے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاکستان کوکوئی توڑ نہیں سکتا۔راوی ،ستلج ہمارا ہے،کوئی نہیں روک سکتا، ہمارا کوئی پانی نہیں روک سکتا، مودی بزدل ہے جو ایسی حرکات کررہاہے، ہم سب ملک کر مودی کو عبرتناک شکست دیں گے ۔
عوام کیلئے خوشخبری ، ملک بھرکیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اربوں کا ریلیف متوقع
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: راجہ پرویز اشرف
پڑھیں:
2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائیگی؛ نیول چیف
ویب ڈیسک : نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی، 4 آبدوزیں چین اور باقی پاکستان میں اسمبل ہونگی تاکہ مقامی تکنیکی صلاحیت بڑھائی جاسکے۔
ان خیالات کا اظہار نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے چینی سرکاری میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، بغیرپائلٹ نظام اور الیکٹرانک وارفیئرمیں چین سےتعاون بڑھا رہے ہیں، چینی دفاعی سازو سامان قابلِ اعتماد اور جدید ثابت ہوا ہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی، یہ آبدوزیں 5 ارب ڈالرمالیت کے 8 ہنگورکلاس آبدوزوں کے معاہدے کاحصہ ہیں جو 2028 تک پاکستان کے بیڑے میں شامل ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ 4 آبدوزیں چین اور باقی پاکستان میں اسمبل ہونگی تاکہ مقامی تکنیکی صلاحیت بڑھائی جاسکے، یہ آبدوزیں بحیرۂ عرب اور بحرِ ہند میں پاکستان کی نگرانی اور دفاعی صلاحیت بڑھائیں گی۔
لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز