مقبوضہ کشمیر پر حملہ اور ایف 16 گرانے کی بھارتی میڈیا کی خبر سفید جھوٹ قرار
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شکست خوردہ مودی کی خوشنودی کیلئے بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے حملے اور ایف 16 کو نشانہ بنانے سے متعلق جھوٹی خبریں نشر کرنا شروع کردیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، ان جعلی خبروں کو پھیلانے کا مقصد یہ ناکام اور جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کہ پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے، ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
دوسری جانب سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف 16 گرانے کی خبر سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، آج ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکامی در ناکامی نے بھارت کو مکمل طور پر ماؤف اور کنفیوز کر دیا ہے، اِسی گھبراہٹ میں بھارت اب راجستھان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں خیالی حملے میڈیا کے ذریعے کر کے پاکستان کے خلاف اگلی جارحیت کا جواز بنانا چاہتا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ افواج پاکستان بھارت کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی ذرائع بھارتی میڈیا حملے کی
پڑھیں:
بھارتی اینکر پرسن کا بڑا اعتراف: پاکستان سے جنگ کے بعد بھارت بیانیے کی جنگ بھی ہار گیا
نئی دہلی: بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی بری طرح ہار گیا تھا۔
ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی موجود ہے اور پیسہ بھی، لیکن وژن کی شدید کمی ہمیں پیچھے دھکیل دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمتِ عملی پر بات کی جاتی ہے تو سوچ صرف بارڈرز اور ڈپلومیسی تک محدود رہتی ہے، لیکن میڈیا کو کبھی بطور "اسٹریٹجک ریسورس" استعمال نہیں کیا جاتا۔ ان کے مطابق دنیا بھر میں میڈیا کو طاقت اور اثر و رسوخ کے ایک بڑے ہتھیار کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، لیکن بھارت ابھی تک اس حقیقت کو نظرانداز کرتا رہا ہے۔
پالکی شرما نے اعتراف کیا کہ جنگ کے بعد صرف میدانِ جنگ میں ہی نہیں بلکہ بیانیے کی جنگ میں بھی بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور یہ ایک بڑی ناکامی ہے جس سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔