بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے، ہندوتوا کی سوچ سکھوں کو بھڑکانا چاہتی ہے، ہندوتوا کی ذہنیت پاکستان مخالف سوچ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اب تک ہم نے 29 ڈرون گرا دیے ہیں، بھارت کا 15 مقامات پر حملے کا الزام مضحکہ خیز ہے، ڈرون حملوں میں 3 شہادتیں ہوئی ہیں۔
ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے رات کے پہر حملے کیے، امرتسر میں حملے کیے گئے، ہندوتوا کی سوچ سکھوں کو بھڑکانا چاہتی ہے، ہندوتوا کی ذہنیت پاکستان مخالف سوچ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے،
وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت سے داخل ڈرون مار گرائے گئے، بھارت نے بھارتی پنجاب میں سکھوں کی زندگی خطرے میں ڈالی، متعدد بھارتی ڈرونز نے مختلف جگہوں پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، راولپنڈی میں بھی ڈرون حملہ کیا گیا۔
اسحاق ڈارنے کہا کہ سپر لیگ کے وینیو کو بھی ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی، پاکستان بھارت کو جواب دینے کا حق رکھتا ہے، ہم اپنے متعین، وقت، جگہ اور طریقہ کار کے مطابق جواب دیں گے، بھارت نے پاکستانی میزئل حملے کا جھوٹ بولا، اسلام آباد سے کراچی تک 2 درجن جگہوں پر حملے کیے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہماری افواج نے80 بھارتی طیاروں کا مقابلہ کیا، بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ہماری افواج اورتمام ادارے مکمل طور پر الرٹ تھے، بھارت نے یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، ہم نے بھارت کے تمام اقدامات کا منہ توڑ جواب دیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے تو پہلگام کے ثبوت مانگے تھے، بھارت پہلگام میں دہشت گردی کے ثبوت دنیا کو دکھائے، ان شااللہ فتح پاکستان کی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ آئی ایم ایف نے بھارت کا مطالبہ مسترد کردیا، پاکستان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان پاک فوج نے 29بھارتی ڈرون مار گرائے، 3 پاکستانی شہید، 4 فوجی اہلکاروں سمیت 6 زخمی، ڈی جی آئی ایس پی آر ملک میں موجودہ سیکورٹی صورتحال، اسلام آباد کا تمام تعلیمی ادارے آئندہ 2روز بند رکھنے کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ ، پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے پر زور رات گئے پاکستان نے بھارت کے متعدد اہم فوجی مقامات پر حملے کیے :انڈین وزارت دفاع کا دعوی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہندوتوا کی اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے حملے کیے نے بھارت چاہتی ہے

پڑھیں:

’آپ سے پاسپورٹ کے لیے شادی کرنا چاہتا ہوں‘، بھارتی شخص کی لڑکی سے دلچسپ گفتگو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی شہری کو جرمن خاتون سے شادی کی پیشکش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں شہری نے واضح طور پر بتایا کہ اس کا مقصد جرمن شہریت حاصل کرنا، اپنے اہل خانہ کے لیے شینگن ویزے کی اسپانسرشپ کرنا اور برلن میں رہائش کا بندوبست کرنا ہے۔

ویڈیو میں اس شخص نے 2025 کے دور میں صنفی مساوات اور بھارت میں رائج شادی کے رواج کی بھی وضاحت کی ہے کہ ہم گرل فرینڈ بنانے کا انتظار نہیں کرتے بلکہ ارینج میرج بھی کرتے ہیں اور میرے پاس برلن میں کوئی اپارٹمنٹ نہیں ہے بلکہ وہ آپ مجھے دیں گی کیونکہ یہ 2025 ہے اور مرد اور عورتیں برابر ہیں۔

Lmfao what did I just watch. pic.twitter.com/9MlueLsLdy

— Darth Powell (@VladTheInflator) September 18, 2025

اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور صارفین کے ردعمل مختلف نوعیت کے ہیں۔ کچھ لوگ اس شخص کی سادگی اور بے باکی پر دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں جبکہ دیگر اسے امیگریشن قوانین کے غلط استعمال کے طور پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک میں ایسے پسماندہ لوگوں کو کیوں مدعو کرتے ہیں؟

Why do we invite these backwards people in our nations? https://t.co/0S6izj6WW5

— E (@ElijahSchaffer) September 18, 2025

ایک ایکس صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اس بھارتی شخص نے دیانت داری کا نیا معیار قائم کر دیا ہے۔

Talk about taking HONESTY to a while new level???? https://t.co/Iy2UghtlZQ

— Hauwa M.B???? (@31Sisters6) September 19, 2025

کئی صارفین نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ نہیں ہو سکتا۔

This can’t be real https://t.co/XnWe8fiIo0

— Keeeeesh (@Keeeeesh33764) September 19, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برلن جرمن خاتون سے شادی جرمن شہریت شینگن ویزا صنفی مساوات ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید
  • ایشیا کپ سپرفور کا بڑا مقابلہ: پاکستان کیخلاف میچ میں اہم بھارتی بولرز کی ٹیم میں واپسی
  • سکیورٹی فورسز کا کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، بھارتی سپانسرڈ7خوارج ہلاک
  • ہندو اور سکھوں یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنے کا بھارتی اقدام مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار
  • جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
  • ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انجرڈ
  • جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ اور فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد گل رحمان افغانستان میں ہلاک
  • پاکستان کو معرکہ حق کے بعد بیرونی محاذ پر کامیابیاں مل رہی ہیں؛ احسن اقبال
  • پاک سعودی معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی تیسرے ملک کیخلاف نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • ’آپ سے پاسپورٹ کے لیے شادی کرنا چاہتا ہوں‘، بھارتی شخص کی لڑکی سے دلچسپ گفتگو وائرل