ساہیوال؛ افواج پاکستان کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلیاں
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : ساہیوال میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔
ساہیوال کی ضلعی انتظامیہ اور پریس کلب کے زیر اہتمام ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلیوں میں مقامی ایم پی اے ملک قاسم ندیم،ضلعی افسران ،پریس کلب کے عہدیدران ،ممبران ،طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔
شرکاء کی جانب سے افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نعرے بازی کی گئی ، شرکاء نے بھارتی جارحیت کیخلاف مذمتی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ شرکاء ریلی نےبھارتی جارحیت کیخلاف شدید نعرے لگائے۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف مظاہرے، پاک فوج سے اظہار یکجہتی
مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جارحیت کیخلاف آزاد کشمیر کے عوام سڑکوں پر نکل آئے، آزاد کشمیر کے عوام کی بڑی تعداد نے مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیا، آزاد کشمیر پاکستان اور مسلح افواج کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا، ریلیوں میں بھارت اور مودی کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی، دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی جارحیت کے خلاف آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زبردست عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔ ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے حق میں بھرپور مظاہرے کئے جبکہ بھارت اور نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ریلیوں میں شریک مظاہرین نے ”کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی“، ”حافظ تیری نظر سری نگر“ اور ”سری نگر بنے گا پاکستان“ جیسے فلک شگاف نعرے لگا کر بھارتی جارحیت کے خلاف اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔ آزاد کشمیر کی فضا پاکستان، کشمیر اور مسلح افواج کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔
مظاہروں کے دوران عوام کی بڑی تعداد نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ہر قسم کی بھارتی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لئے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کا یہ جذبہ واضح کرتا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب صرف افواج پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری قوم متحد ہو کر دے گی۔ موجودہ حالات میں پاکستان اور آزاد کشمیر کا اتحاد دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے کافی ہے۔
پاک بھارت کشیدگی، بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب
مزید :