اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار کم داؤد کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار کم داؤد نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کی ہے۔
جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار کم داؤد نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر اظہار رائے کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر پاکستان کے خوبصورت مقامات پر اپنے دورے کی یادگار ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ہمیشہ پاکستان کے لیے دعاگو ہوں‘۔
A post common by Daud Kim (@jaehan9192)
یاد رہے کہ اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریائی گلوکار کم داؤد کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رات کی تاریکی میں بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقوں، کوٹلی، مظفر آباد اور پنجاب کے مرید کے، احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بزدلانہ حملے کیے۔
بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں اب تک 26 پاکستانی شہید اور 43 زخمی ہو چکے ہیں جن میں ایک 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
پاک فوج نے ان حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے، ڈرون، ایک انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور 6 مہار یونٹس کے بٹالین ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کر دیا۔ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز اور 7 ڈرونز مار گرائے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
’یا علی‘ گانے والے معروف گلوکار اسکوبا ڈائیونگ کے دوران جان کی بازی ہارگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت کے معروف گلوکار اور موسیقار زوبین گرگ سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی عمر 52 سال تھی۔ زوبین گرگ نے بالی وڈ فلم گینگسٹر کے مشہور گانے “یا علی” سے غیر معمولی شہرت حاصل کی تھی، جو آج بھی ان کے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ ان کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے چاہنے والوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق زوبین گرگ آج سنگاپور میں نارتھ ایسٹ فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے تھے۔ لیکن بدقسمتی سے ڈائیونگ کے دوران انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔ فوری طور پر ریسکیو ٹیم نے انہیں پانی سے نکال کر سی پی آر دیا اور اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں آئی سی یو میں داخل کیا۔ تاہم تمام کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے۔
نارتھ ایسٹ فیسٹیول کے منتظمین نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ زوبین کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ سانحہ ڈائیونگ کے دوران پیش آیا اور تمام تر طبی امداد کے باوجود ان کی جان نہ بچائی جاسکی۔ یہ خبر سن کر ان کے مداحوں میں شدید غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
زوبین گرگ نے اپنے کیرئیر میں کئی مقبول نغمے دیے۔ فلم کرش 3 کا گانا “دل تو ہی بتا” اور فلم پیار کے سائیڈ ایفیکٹس کا گانا “جانے کیا چاہے من” بھی ان کی پہچان بنے۔ وہ نہ صرف ہندی بلکہ آسام، بنگالی، نیپالی اور کئی دیگر زبانوں میں بھی گاتے رہے۔ موسیقی سے ان کی محبت اور ان کی آواز کی جادوئی کشش نے انہیں بھارتی موسیقی کا ایک منفرد ستارہ بنا دیا، جو اب ہمیشہ کے لیے مداحوں کی یادوں میں زندہ رہیں گے۔