اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) صدرآصف علی زرداری سے اٹلی کے وزیر داخلہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ بھارتی جارحیت اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر گفتگو کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ انتہا پسند بھارتی حکومت نے خطے کا امن و استحکام خطرے میں ڈال دیا ہے۔ بھارت کے جارحانہ اقدامات سے خطے کیلئے خطرناک نتائج نکلیں  گے۔ اطالوی وزیر نے بھارتی حملے میں شہید شہریوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے تحفظات اپنی حکومت اور عالمی برادری تک پہنچائیں گے۔ دریں اثناء صدر نے اپنے بیان میں  بھارت نے بلا اشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنا کر نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خود مختاری کی کھلی توہین کی ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنے مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار اور اہل ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی جارحیت کی مذمت کرے اور پاکستان کی خود مختاری کے حق میں آواز اٹھائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی؛ وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد:

پاکستان اور بھارت کے مابین صورت حال کشیدہ ہے اور اسی دوران وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر نے ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات کے موقع پر امریکی پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی موجود تھے۔

اہم ملاقات میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  قائم مقام امریکی  سفیر کو بھارتی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں بریف کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے جنوبی ایشیا کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے اور بھارتی جارحیت کے نتیجے میں علاقائی امن تار تار ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے شہریوں کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا کردیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان  نے دفاع وطن کے لیے دشمن کو بھرپور جواب دیا ہے۔ پاکستان  نے ابھی انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا، لیکن ہم اپنی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ بھارت کے خطرناک عزائم سے پہلے ہی دوست ممالک کو آگاہ کر دیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • آصف علی زرداری سے ماتے پیانتے دوسی کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • اٹلی کے وزیر داخلہ کا بھارتی جارحیت میں 26 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس،لواحقین سےتعزیت
  • ’اٹلی بارڈر سکیورٹی مزید مضبوط بنانے کیلئے تعاون کریگا‘ محسن نقوی کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات
  • پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی: وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات
  • پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی، وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات
  • پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی؛ وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات
  • وزیر داخلہ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر اصولی موقف سے آگاہ کیا
  • وزیر داخلہ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر اصولی مؤقف سے آگاہ کیا
  • وزیر داخلہ کی قطر کے وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف پیش