لاہور(اوصاف نیوز)والٹن اولڈ ایئرپورٹ کے قریب جمعرات کی صبح اچانک شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جنہوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق والٹن کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اگرچہ فوری طور پر دھماکوں کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی، تاہم آوازیں اس قدر زور دار تھیں کہ لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

صورتحال کے پیش نظر قریبی اسکولوں کو فوری طور پر بند کر کے آنے والے طلبا کو واپس بھیج دیا گیا، شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اور ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق والٹن میں واقع ایک اہم سیکیورٹی ادارے کے دفتر کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس پر سیکیورٹی اداروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اسے بھارتی ڈرون کو فضا میں ہی مار گرایا۔

ذرائع نے بتایا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا۔ تاہم، عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرون حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے اڑایا گیا تھا اور سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا جسے مار گرایا دیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

لاہور ایئرپورٹ سے آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

—فائل فوٹو

لاہور ایئرپورٹ سے کپڑوں میں جزب آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اے ایس ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے دبئی کی پرواز کے مسافر سے 3.8 کلو آئس برآمد کی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مسافر کے سامان سے آئس ہیروئن جزب شدہ کپڑے سے برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی وزیرستان: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی
  • لاہور ایئرپورٹ سے آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • گورنر خیبرپختونخوا کی بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت
  • جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق
  • جنوبی وزیرستان لوئر: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شہید
  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ، ایف سی کےافسر سمیت تین اہلکار شہید
  • لوئر دیر میں پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا
  • راولپنڈی انتظامیہ کا اڈیالہ کے راستے سیل کرنے اور ہجوم سے سختی کے ساتھ نمٹنے کااعلان ،جیل کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کیا جائیگا
  • اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی