یاسین ملک کی بیٹی کا بھارتی جارحیت کے باعث کشمیر میں شہید 2 مساجد کی تعمیر کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
دختر یاسین ملک نے کہا کہ رضیہ سلطان فاونڈیشن شہید مساجد کو دوبارہ تعمیر کرے گی، ہم کشمیری کسی سے نہیں ڈرتے۔ اسلام ٹائمز۔ اسیر کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان نے بھارتی جارحیت کے باعث کشمیر میں شہید دو مساجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دختر یاسین ملک نے کہا کہ رضیہ سلطان فاونڈیشن شہید مساجد کو دوبارہ تعمیر کرے گی، ہم کشمیری کسی سے نہیں ڈرتے۔ رضیہ سلطان نے کہا کہ نریندرا مودی جو کہ گجرات کے مسلمانوں کے قاتل کے طور پر مشہور ہے اس نے مساجد پر حملہ کیا، کوٹلی اور مظفرآباد میں دو شہید مساجد کو ہم تعمیر کریں گے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل بھارت نے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے تھے جس میں زیادہ تر مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رضیہ سلطان یاسین ملک مساجد کو
پڑھیں:
’بھارتی جارحیت ہندوتوا نظریے کی عکاسی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے‘: ویڈیو دیکھیں
بھارت نے رات گئے بزدلانہ کارروائی کر کے نہ صرف ہندوتوا نطریے کی عکاسی کی بلکہ عالمی قوانین کی بھی دھجیاں اڑا دیں۔
ایکیسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج نے معصوم شہریوں کے ساتھ مساجد کو بھی نشانہ بنایا اور چار مساجد پر میزائل داغے۔
مرید کے اور بہاولپور میں قائم مساجد اور دونوں مساجد میں موجود قرآن پاک سمیت دیگر مقدس کتابیں بھی شہید ہوگئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مساجد اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کے ہندوتوا نظریے کی عکاسی کرتا ہے۔
دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق مذہبی مقامات کو دوران جنگ ہدف نہیں بنایا جاسکتا۔
واضح رہے کہ بھارت نے رات گئے پاکستان کے 6 مقامات پر چوبیس حملے کیے جس میں چار مساجد کو نشانہ بنایا گیا، ان حملوں کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 26 معصوم شہری شہید ہوئے۔
پاکستانی فورسز نے بھارتی دراندازی اور جارحیت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے پانچ جنگی طیارے، ڈرون، ہیڈ کوارٹر اور متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کیا۔
پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر شکست تسلیم کرتے ہوئے گھٹنے ٹیکے اور سفید پرچم لہرا دیا۔