دختر یاسین ملک نے کہا کہ رضیہ سلطان فاونڈیشن شہید مساجد کو دوبارہ تعمیر کرے گی، ہم کشمیری کسی سے نہیں ڈرتے۔ اسلام ٹائمز۔ اسیر کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان نے بھارتی جارحیت کے باعث کشمیر میں شہید دو مساجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دختر یاسین ملک نے کہا کہ رضیہ سلطان فاونڈیشن شہید مساجد کو دوبارہ تعمیر کرے گی، ہم کشمیری کسی سے نہیں ڈرتے۔ رضیہ سلطان نے کہا کہ نریندرا مودی جو کہ گجرات کے مسلمانوں کے قاتل کے طور پر مشہور ہے اس نے مساجد پر حملہ کیا، کوٹلی اور مظفرآباد میں دو شہید مساجد کو ہم تعمیر کریں گے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل بھارت نے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے تھے جس میں زیادہ تر مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رضیہ سلطان یاسین ملک مساجد کو

پڑھیں:

جماعت اسلامی کا ایران پر امریکی جارحیت کے خلاف ملک گیر یومِ احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکا کے حالیہ فضائی حملے کے خلاف شدید ردعمل دیتے ہوئے پیر 24 جون کو ملک بھر میں یومِ احتجاج منانے کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ امریکا کا ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے کے امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو ٹیلی فون، امریکی حملوں کی مذمت، ایران کیساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ

ان کا کہنا تھا کہ ایران پر امریکی حملہ دراصل پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے، اگر امریکا نے اپنی جارحیت نہ روکی تو ہم احتجاجی تحریک کو مزید منظم کریں گے۔

جماعت اسلامی کے اعلان کے مطابق پیر کے روز پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے، جلسے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ ان مظاہروں میں امریکا کی مداخلت اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی جائے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، اور وقت آ گیا ہے کہ مسلم دنیا یکجا ہو کر ان سازشوں کے خلاف آواز بلند کرے۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز ایران کے تین اہم جوہری مراکز فردو، نطنز اور اصفہان پر بی ٹو بمبار طیاروں اور ٹوم ہاک میزائلوں کے ذریعے حملے کیے۔

یہ بھی پڑھیں امریکا کے ایران کے خلاف آپریشن ’مڈنائٹ ہیمر‘ کی تفصیلات سامنے آگئیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی انتہائی کامیاب رہی اور ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکی جارحیت ایران جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان وی نیوز یوم احتجاج

متعلقہ مضامین

  • بھارتی جارحیت پر وزیرِاعظم، تمام سیاسی جماعتیں فوج کی پشت پر تھیں: رمیش سنگھ اروڑا
  • جماعت اسلامی کا ایران پر امریکی جارحیت کے خلاف ملک گیر یومِ احتجاج کا اعلان
  • (ہٹ دھرمی برقرار)بھارت کاسندھ طاس معاہدہ بحال نہ کرنے کا اعلان
  • خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، اسحاق ڈار
  • بھارتی ہٹ دھرمی برقرار ،سندھ طاس معاہدہ بحال نہ کرنے کا اعلان،پاکستان نے بیان مسترد کردیا
  • عدالت نے حکومت کوسٹیوٹا کے گریڈ 19کے افسرکی تنخواہ بندکرنے سے روک دیا
  • کشمیر کا پانی ہمارا ہے بھارتی ریاست پنجاب کیطرف موڑنے کی اجازت نہیں دونگا، عمر عبداللہ
  • جنیوا: پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارتی دعوے پھر مسترد کر دیئے
  • بھارتی ریاست کرناٹک میں اقلیتوں کیلئے رہائشی منصوبوں میں 15 فیصد ریزرویشن کا اعلان
  • ایران نے پاسدارانِ انقلاب کے نئے انٹیلی جنس چیف کا اعلان کر دیا