بھارت خطے کے امن کو آگ میں جھونک رہا ہے، مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
حریت رہنما کی اہلیہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بھارت کو ہر محاذ پر شکست دینا وقت کی ضرورت ہے، کشمیری عوام اور پاکستانی قوم دشمن کے خلاف متحد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت انسانیت کے خلاف جرم ہے، بھارت خطے کے امن کو آگ میں جھونک رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے، افواج کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان ایٹمی طاقت ہے، بھارت کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہر محاذ پر شکست دینا وقت کی ضرورت ہے، کشمیری عوام اور پاکستانی قوم دشمن کے خلاف متحد ہے۔ اقوام متحدہ بھارتی بمباری کا نوٹس لے اور سخت اقدام کرے۔ مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک سمیت ہزاروں کشمیری قائدین بھارتی جیلوں میں سسک رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بابا گورونانک کا 556 واں جنم دن، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
لاہور:(نیوز ڈیسک)بابا گورونانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے تقریباً 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔
واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے بھارتی مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔
امیگریشن اور کسٹم کے مراحل مکمل ہونے کے بعد بھارتی یاتریوں کو سخت سیکیورٹی میں ننکانہ صاحب روانہ کر دیا گیا، جہاں وہ بابا گورونانک کے جنم دن کی مرکزی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
واہگہ بارڈر پر بھارتی یاتریوں کے لیے کھانے اور دیگر سہولیات کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ یاتریوں کو 13 نومبر تک کا ویزا دیا گیا ہے۔