فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال،اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کر دیا گیا جبکہ پاکستان کے دیگر تمام بڑے ایئرپورٹس بھی بدستور فلائٹ آپریشن کے لئے دستیاب ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ایئرپورٹس بدستور فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔ اتھارٹی نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی فلائٹس سے متعلق ایئرلائن سے رابطہ کریں اور بروقت آگاہی حاصل کریں۔ قبل ازیں پی آئی اے نے گزشتہ شام کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی معطلی کے حوالے سے نوٹم جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ رات 12 بجے تک فلائٹ آپریشن کے لیے بند رہے گا۔ دوسری جانب لاہور کی فضائی حدود میں بند کیے گئے روٹس پر بھی فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی اے اے نے جمعرات کی صبح لاہور کی فضائی حدود میں متعدد فضائی روٹس بند کر دیے تھے۔ ائیر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ائیرپورٹس فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فلائٹ آپریشن کے
پڑھیں:
ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں کہ ایران اور امریکا کے درمیان چند روز قبل بات چیت بند ہوئی ہے، یہ سب غلط اور بے بنیاد خبریں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے جو چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی جاری رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ کہاں تک پہنچتے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے ایران کو کہا ہے کہ کسی نہ کسی صورت آپ معاہدہ کریں، آپ گزشتہ 47 سال سے یہی کر رہے ہیں اور اس کو کسی صورت مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116681581361115247قبل ازیں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو معاملات طے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے بغیر ٹول کے آبنائے ہرمز بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے۔