کراچی:

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کردیا گیا ہے۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ائیرپورٹس بدستور فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔

ترجمان پی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے ایئرلائن سے رابطے میں رہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی ایئرپورٹ، سنگین جرائم میں ملوث ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام

کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے شعبہ امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پرسنگین جرائم مین ملوث ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پرتعینات عملے نے اغوا اور قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کی بیرون ملک فرارکی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم انیق خان آزاد کشمیر پولیس کومطلوب تھا، ملزم کا تعلق کوٹلی آزادکشمیر سے ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزم نے کراچی ائیرپورٹ سے قطر فرار ہونے کی کوشش کی، ملزم کے خلاف قتل اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، یہ مقدمہ گزشتہ ماہ درج ہوا تھا۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا بعدازاں ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے ملزم کو آزاد کشمیر پولیس کے حوالےکر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کا طریقہ کار وضع کردیا گیا
  • کراچی ایئرپورٹ، سنگین جرائم میں ملوث ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام
  • 16سال بعد خاتون سرکاری ملازم کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ کالعدم
  • قطر فرار کی کوشش ناکام، اشتہاری ملزم کراچی ایئرپورٹ پر دھر لیا گیا
  • 16سال بعد خاتون سرکاری ملازم کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار‘اپیل منظور
  • خراب موسم کے باعث اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن متاثر
  • فلائٹ آپریشن متاثر، کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کی فیصل آباد میں لینڈنگ
  • ملک بھر کے تمام ایئرپورٹ پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم
  • کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے رن وے اپگریڈیشن میں بڑی پیش رفت
  • ماں باپ 10 سالہ بیٹے کو بارسلونا ایئرپورٹ پر اکیلا چھوڑ کر فلائٹ پر چلے گئے