بھارتی حکام نے 27 اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یہ صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی فوج نے گزشتہ رات آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے، جبکہ 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔ پاک فوج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 3 رافیل طیارے، ایک سُخوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس جوابی کارروائی کے خدشے نے بھارت کو خوف میں مبتلا کر دیا، جس کے باعث سری نگر، جموں، لیہہ، امرتسر، پٹھان کوٹ، چندی گڑھ، جودھ پور، جیسلمیر، شملہ، دھرمشالہ، جام نگر سمیت 27 بڑے ائیرپورٹس بند کر دیے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، فلائٹ آپریشنز معطل ہونے سے ایئرلائنز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ کئی فضائی کمپنیاں عارضی طور پر بند ہو چکی ہیں، اور مسافر بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان فوج کی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی، بھارت شدید دباو کا شکار،عرب ممالک سے مدد مانگلی۔

 پاکستان فوج  کی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت شدید دباؤ میں آگیا ہے اور کشیدگی کم کرانے کے لیے عرب دنیا سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔  سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے خاص طور پر متحدہ عرب امارات سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے بات چیت اور افہام و تفہیم پر زور دیا۔ دوسری جانب، بھارت نے بلااشتعال پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملے کیے، جن میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چھ مقامات پر 24 حملے کیے گئے۔ ان بزدلانہ حملوں میں 8 پاکستانی شہری شہید اور 35 زخمی ہوئے، جب کہ 2 افراد لاپتہ ہیں۔ تاہم، پاکستان نے ان حملوں کا فوری اور زبردست جواب دیا۔ پاکستانی فضائیہ نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے اور ایک بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، جس سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل، کراچی سمیت مختلف ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ
  • پاکستان کی جوابی کارروائی کا خوف، بھارت کے 25 ائیرپورٹس بند
  • بھارتی فضائی کارروائی، 200سے زائد پروازیں منسوخ، 20ہوائی اڈے بند
  • پاکستان فوج کی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی، بھارت شدید دباو کا شکار،عرب ممالک سے مدد مانگلی۔
  • فضائی حملوں کے بعد بھارت میں ایلرٹ جاری، کئی پروازیں منسوخ کردیں
  • پاکستان کی جوابی کارروائی پر شکست تسلیم، بھارتی فوج نے سفید جھندا لہرا دیا
  • مرید کے، بہاولپور، مظفر آباد، احمد پور، کوٹلی، بزدل بھارت کے معصوم شہریوں پر میزائل حملے، پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی، 2 رافیل سمیت 3 طیارے گرا دیئے
  • پاکستان کی جوابی کارروائی، 5 طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ
  • بھارت نے مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغ دیے، بچہ شہید، پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی شروع