کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان،سماعت15مئی کوہوگی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیاہے، مختلف کیٹیگریز میں 78 پیسے سے لے کر 2 روپے 25 پیسے فی یونٹ تک کمی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق مالی سال 26-2025 میں بجلی صارفین کو 140 ارب سے 400 ارب روپے تک کا ریلیف ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
(جاری ہے)
سی پی پی اے (سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے نیپرا کو بنیادی ٹیرف میں کمی کی درخواست جمع کرا دی ہے۔نیپرا15 مئی کو اس درخواست پر سماعت کرے گا، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔درخواست کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے پاور پرچیز پرائس کا تخمینہ 24.75 سے 26.22 روپے فی یونٹ لگایا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال میں یہ قیمت 27 روپے فی یونٹ ہے۔اگر نیپرا ٹیرف میں کمی کی منظوری دیتا ہے تو یہ فیصلہ ملک بھر کے صارفین کیلئے مہنگائی کے دور میں ایک بڑی سہولت ثابت ہو سکتا ہے۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
بجلی کے بڑے صارفین کے لیے نئی ڈیوٹی
پنجاب حکومت نے 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر بجلی ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025ء صوبائی اسمبلی سے کمیٹی کو بھیجے بغیر ہی منظور کرلیا گیا ہے۔ جس کے مطابق 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین پر بجلی ڈیوٹی لاگو ہو گی۔ بل کے متن کے مطابق بجلی ڈیوٹی فی یونٹ 4 پیسے ہو گی۔ 500 کے وی اے تک بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین کو بجلی ڈیوٹی سے استثنا حاصل ہو گا جب کہ 500 کے وی اے سے بڑے جنریٹر رکھنے والے ادارے ٹیکس نیٹ میں لائے جائیں گے۔ پنجاب اسمبلی سے منظور بل کے مطابق تمام گھریلو صارفین بجلی ڈیوٹی سے مکمل مستثنا ہوں گے۔ نیشل گرڈ کے صنعتی و کمرشل صارفین سے بجلی ڈیوٹی ڈسکوز کے ذریعے حاصل ہو گی۔ نجی بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین سے الیکٹرک انسپکٹرز کے ذریعے بجلی ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ مجوزہ قانون کا اطلاق کمرشل اور صنعتی شعبے پر ہو گا۔ بل کے تحت پنجاب فنانس ایکٹ 1964 میں ترامیم کی جائیں گی اور اس بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔