سندھ بلڈنگ ،کھوڑو سسٹم گلشن اقبال میں فعال غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ اور دُکانوں کی تعمیرات بلا روک ٹوک جاری
بلڈنگ انسپکٹر عابد شاہ نے انہدامی کارروائیوںسے محفوظ رکھنے کی ضمانت دے دی
بلاک 5پلاٹ نمبر A161اور A184کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن تعمیر
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم کے تحت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے اور خطیر رقوم بٹورنے کے بعد رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ اور دکانوں کی تعمیر کی چھوٹ دی جا رہی ہے ۔جرأت سروے کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کچھ پلاٹوں پر ایک منزل کی تعمیر کا اجازت نامہ ہے اور بلڈنگ افسران کی ملی بھگت سے بالائی منزلوں کی تعمیرات بلا روک ٹوک تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔جس کے باعث کراچی کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور بنیادی مسائل سر اٹھانے لگے ہیں شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ گلشن اقبال کے بلاک 5 میں رہائشی پلاٹوں A161 اور A184 پر کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرات بلڈنگ انسپکٹر عابد شاہ کے حفاظتی پیکیج میں جاری ہیں۔ خلاف ضابطہ تعمیرات پر ڈی جی اسحاق کھوڑو سے موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ نہ ہو سکا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پر کمرشل پورشن رہائشی پلاٹوں پلاٹوں پر
پڑھیں:
پاکستان کے تمام ایئرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق قومی فضائی حدود کی محفوظ اور موثر انتظام سے مقامی اور بین الاقوامی کمرشل فلائٹس کی پر امن اور مسلسل روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی تمام پروازیں معمول کے مطابق شروع کردی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستان کے تمام ایئرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں۔ پی اے اے کے مطابق قومی فضائی حدود شہری ہوابازی کے لیے دستیاب اور محفوظ ہے، پی اے اے پاکستان نے شہری ہوابازی کو لاحق ہونے والے سنگین خطرات سے بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم کو آگاہ کر دیا۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق قومی فضائی حدود کی محفوظ اور موثر انتظام سے مقامی اور بین الاقوامی کمرشل فلائٹس کی پر امن اور مسلسل روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی تمام پروازیں معمول کے مطابق شروع کردی گئیں۔