ملک بھر کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
آئندہ مالی سال کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال بجلی کے صارفین کے لیے 140 ارب سے 400 ارب روپے تک کا ریلیف متوقع ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی خریداری کی قیمت میں کمی کی درخواست جمع کروادی ہے۔
نیپرا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی درخواست پر 15 مئی کو سماعت کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بجلی کے
پڑھیں:
پاکستان میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جا رہا ہے:بیرسٹر سلمان اکرم
راولپنڈی : پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔بیرسٹر سلمان اکرم راجا جو آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات سے متعلق ہائیکورٹ نے خصوصی احکامات دیے ہیں اور میں نے ہائیکورٹ کا یہ آرڈر ایس ایچ او کو واٹس ایپ کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب نے ایڈووکیٹ جنرل کو بانی سے ملاقات کرنے کا حکم دیا ہے اور عدالتی حکم کی کاپی میرا ایسوسی ایٹ لے کر آ رہا ہے۔