آئندہ مالی سال کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی خریداری کی قیمت میں کمی کی درخواست جمع کرا دی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی درخواست پرسماعت 15 مئی کو کرے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ  آئندہ مالی سال بجلی صارفین  کیلئے 140ارب سے400 ارب روپے تک ریلیف متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی کیلئے بڑی خوشخبری، 22 سال بعد پانی کے بڑے منصوبے کی تعمیر مکمل

22.8 کلومیٹر طویل نیو حب کینال جدید معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے۔ منصوبے سے کراچی کو یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی سپلائی ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ 22 سال بعد نیو حب کینال کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کے مطابق 2 دہائیوں بعد کراچی میں پانی کا بڑا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے، جس کا افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بدھ کے روز کریں گے۔ 22.8 کلومیٹر طویل نیو حب کینال جدید معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے۔ منصوبے سے کراچی کو یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی سپلائی ہوگا۔ نیو حب کینال 9 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے، جس پر 12 ارب 78 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ ترجمان کے مطابق حب کینال ون کی ازسرنو بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ حب کینال ون کا 5 کلومیٹر ٹکڑا ازسرنو بحال کردیا گیا ہے، جس کی مکمل بحالی پر ساڑھے 12 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کیلئے بڑی خوشخبری، 22 سال بعد پانی کے بڑے منصوبے کی تعمیر مکمل
  • سندھ حکومت کا کراچی والوں کو سستی بجلی کی فراہمی سے متعلق بڑا اعلان
  • حکومت سندھ کا کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی سے متعلق بڑا اعلان
  • سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کیلئے بڑا ریلیف
  • آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ملک کی بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی،ڈاکٹر طارق سلیم
  • بجلی کے صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
  • بجلی کے صارفین پر اربوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا، صحت کارڈ سمیت دیگر منصوبوں میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیاں
  • خیبرپختونخوا، 2018سے 2021تک صحت انصاف کارڈ میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  •  صحت انصاف کارڈ میں 2018 سے 2021 تک اربوں کی مالی بے ضابطگیاں بے نقاب