گوجرانوالہ میں ایک اور ڈرون مار گرایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
گوجرانوالہ میں گرنے والے 2 بھارتی ڈرون طیاروں کا ملبہ مل گیا، جن میں سے ایک بھاری ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے بتایا ہےکہ گوجرانوالہ پر بھارت کی طرف سے گزشتہ شب ڈرون حملہ 3 بجکر 44 منٹ پر کیا گیا تھا۔
ڈیپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس ڈرون کا ملبہ پیرو چک اور سو لکھن کے کھیتوں کے درمیان میں پڑا ہوا ملا۔
امریکی خبر ایجنسی اے پی نے مقبوضہ کشمیر میں اکھنور کے نزدیک بھارتی طیارہ گر کر تباہ ہونےکی ویڈیو شیئر کر دی
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا ہتھیار لے جانے والا ڈرون تھا اور ہماری بھادر افواج نے یہ ڈرون مار گرایا۔
نوید احمد نے مزید بتایا کہ ڈرون گرنے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب گوجوانوالہ پولیس نے ایک اور بھارتی ڈرون کے ملبے کے ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ڈرون سیالکوٹ کی طرف سے آیا تھا اور اسے گوجرانوالہ میں نشانہ بنایا گیا۔
پولیس اہلکاروں نے مزید بتایا کہ تباہ ہونے والے ڈرون کا ملبہ نواحی گاؤں ٹوکریاں کے قریب کھیتوں میں موجود ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بتایا کہ
پڑھیں:
لاہور، تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، دو افراد جاں بحق
لاہور:فیکٹری ایریا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہونے کے بعد موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور موقع پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور حادثے کے بعد ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ہے تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔