پاک بھارت کشیدگی؛ ایمریٹس نے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کردیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) پاکستان اور بھارت کی جاری کشیدگی کے باعث ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کردیں۔ خلیجی میڈیا کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود اور ہوائی اڈوں تک رسائی کی جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پروازیں ہفتہ 10 مئی تک معطل رہیں گی، اس فیصلے کے نتیجے میں کئی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں، جن میں دبئی اور لاہورکے درمیان چلنے والی پروازیں 8 مئی کو EK623 لاہور دبئی، EK622 مئی 8 دبئی لاہور، EK623 مئی 9 لاہور دبئی، EK624/625 مئی 9، دبئی لاہور دبئی اور 10 مئی کی دبئی لاہور دبئی پروازیں EK624/625 منسوخ کردی گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ ایمریٹس کی پروازیں معطل ہونے کی وجہ سے 8 مئی کی دبئی اسلام آباد دبئی کی پروازیں EK612/613 بھی منسوخ ہوچکی ہیں، 9 مئی کو دبئی اسلام آباد دبئی EK612/613 منسوخ، 9 مئی کو دبئی اسلام آباد کی پرواز EK614 کے علاوہ 10 مئی کی اسلام آباد دبئی EK615 اور 10 مئی کی دبئی اسلام آباد دبئی EK612/613 بھی منسوخ ہوچکی ہیں، اسی طرح دبئی سیالکوٹ دبئی کے لیے EK620/621 جو 8 مئی کو آپریٹ ہونی تھیں وہ فلائٹس بھی اب اڑان نہیں بھریں گی، 8 مئی کی دبئی سیالکوٹ کی پرواز EK618 کے ساتھ ساتھ 9 مئی کی EK619 سیالکوٹ دبئی، 10 مئی کی EK620/621 دبئی سیالکوٹ دبئی کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ 8 مئی کی EK636/637 دبئی پشاور دبئی، 9 مئی کی EK636/637 دبئی پشاوردبئی، 10 مئی کی EK636/637 دبئی پشاور دبئی بھی منسوخ، اس کے علاوہ 8 مئی کی EK600/601 دبئی کراچی دبئی، 8 مئی کی EK602/603 دبئی کراچی دبئی، 8 مئی کی EK606 دبئی کراچی، 9 مئی کی EK607 کراچی دبئی، 9 مئی کی EK600/601 دبئی کراچی دبئی، 9 مئی کی EK602/603 دبئی کراچی دبئی، 9 مئی کی EK606 دبئی کراچی، 10 مئی کی EK607 کراچی دبئی اور 10 مئی کی دبئی کراچی دبئی کی پروازیں EK600/601 بھی منسوخ ہوچکی ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دبئی اسلام آباد دبئی کراچی دبئی اسلام آباد دبئی مئی کی دبئی لاہور دبئی کی پروازیں بھی منسوخ مئی کو
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات گیس کی فراہمی معطل رہے گی
ویب ڈیسک :کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی آج رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک معطل رہے گی۔
ترجمان ایس ایس جی سی کےمطابق کراچی میں جام صادق پل کےقریب 24 انچ قطر کی لائن منتقلی کے باعث گیس سپلائی بندرہےگی،لائن کی منتقلی بی آرٹی یلولائن منصوبےکی سرگرمی کےلئےکی جارہی ہے
ترجمان کےمطابق سپلائی بندہونےسےڈی ایچ اےکےتمام فیز،ڈیفنس ویو اور اخترکالونی متاثر ہوں گے، اعظم بستی، قیوم آباد اورکلفٹن کے3، 5 اور 6 بلاک بھی متاثرہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں