ملک میں فلائٹ آپریشنز کی عارضی معطلی کے باعث 62 پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
تصویر بشکریہ اے ایف پی
پاک بھارت کشیدگی کے باعث کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس کی بندش اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے 62 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آج دن 12 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔
پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔
پی اے اے کا کہنا ہے کہ مسافروں سے درخواست ہے تازہ ترین صورتحال کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاک، ترکیہ بحری افواج کی اسپیشل فورسز کی پہلی دو طرفہ مشق
پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کی پہلی دو طرفہ مشق کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقت عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں سمندر اور خشکی میں مختلف آپریشنز کے مظاہرے اور شہری علاقوں میں فوجی کارروائیاں شامل تھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ اور جنگی منظر ناموں پر مشتمل آپریشنز کے ڈیمانسٹریشن شامل تھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کی تیاری اور حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا، مشق دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم سنگ میل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دو طرفہ مشق مشترکہ اقدامات کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کے عزم کی توثیق ہے۔