بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت نے شمالی علاقوں کے 21 ایئرپورٹس کو مسافر طیاروں کے لیے 10 مئی تک بند کر دیا جبکہ بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے کم از کم 21 ہوائی اڈے حکومتی ہدایت کے بعد مسافروں کی پروازوں کے لیے 10 مئی تک بند کر دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق شہری ہوابازی کی وزارت کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ یہ ہوائی اڈے 10 مئی کی صبح 5 بج کر 29 منٹ تک بند رہیں گے۔

دی ہندو کے مطابق مقبوضہ کشمیر اور سری نگر اور لیہہ کے ہوائی اڈے، امرتسر، چندی گڑھ، پٹیالہ، (بھارتی) پنجاب میں ہلوارہ ہوائی اڈے، ہماچل پردیش میں شملہ اور دھرم شالہ، جودھ پور، بیکانیر، جیسلمیر اور کشن گڑھ، راجستھان، بھودرہ، راجستھان، اور گجرات میں کانڈلا، کیشود اور بھوج ہوائی اڈے بند رہیں گے۔

دی ہندو نے مزید کہا کہ ان میں سے بہت سے ہوائی اڈے ایئر لائنز اور انڈین ایئر فورس مشترکہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس کے نتیجے میں مقامی روٹس چلانے والی بھارتی ایئر لائنز کی بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ ہوئیں، کچھ بین الاقوامی پروازیں بھی متاثر ہوئیں کیونکہ بشمول امریکا کی ایئر لائنزبھارت میں داخل ہونے کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتیں۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود، بارش کی پیشگوئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ہوائی اڈے کے مطابق

پڑھیں:

پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع

پاک فضائیہ نے بھارت کا رافیل جہاز مار گرایا ، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ

بھارت کے پاکستان کے خلاف حملوں کے بعد پاکستان کی طرف سے بھرپور جوابی کارروائی شروع کر دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ کے طیارے ہوا میں ہیں، یہ شرمناک حملہ بھارتی ایئر اسپیس سے کیا گیا، بھارتی پاکستانی ایئر اسپیس میں داخل نہیں ہوسکے ۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ 5مقامات کوٹلی، احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے پر حملہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے ، پاکستانی ایئرفورس نے بھارت کے 2 جہاز گرا دیے ہیں۔ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے ۔اسکائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کا رافیل جہاز مار گرایا ہے ۔
جوابی کارروائی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی جوابی کارروائی کا خوف، بھارت کے 25 ائیرپورٹس بند
  • کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل
  • پاکستان کے تمام ایئرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی
  • پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع
  • بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ نے پاک فضائیہ کی کارروائی کی خبر ہٹا دی، سچ چھپانے کی کوشش بے نقاب
  • پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی، بھارت کی دوڑیں، عرب دنیا سے پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرنیکی درخواست
  • مرید کے، بہاولپور، مظفر آباد، احمد پور، کوٹلی، بزدل بھارت کے معصوم شہریوں پر میزائل حملے، پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی، 2 رافیل سمیت 3 طیارے گرا دیئے
  • بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد ملک بھر کے بڑے ایئرپورٹس پر فضائی ایمرجنسی نافذ
  • بھارت نے مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغ دیے، بچہ شہید، پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی شروع