اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی سے متعلق اعداد و شمار پیش کردیے۔

ایس بی پی کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے 299 ارب روپے مالیت کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ (پی آئی بیز) فروخت کئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق 2 سالہ پی آئی بیز کی کٹ آف ایلڈ 15 بیسز پوائنٹس کم ہوکر 11 اعشاریہ 79 فیصد رہی۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق نیلامی میں 3 سال کے 72 ارب روپے مالیت کے پی آئی بیز بیچے گئے، جن کی کٹ آف ایلڈ 19 بیسسز پوائنٹس کم ہو کر 11اعشاریہ689 فیصد رہی۔

اعلامیے کے مطابق نیلامی میں 5 سال کے 69 ارب روپے مالیت کے پی آئی بیز بیچے گئے، ان کی کٹ آف ایلڈ 20 بیسسز پوائنٹس کم ہو کر 12 اعشاریہ 14 فیصد رہی۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق نیلامی میں 10 سال کے 53 ارب روپے مالیت کے پی آئی بیز بیچے گئے، جن کی کٹ آف ایلڈ 20 بیسسز پوائنٹس کم ہو کر 12 اعشاریہ 589 فیصد رہی۔

اعلامیے کے مطابق 15 سالہ پی آئی بیز کی خریداری کی پیشکش مسترد کردی گئی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ارب روپے مالیت کے اعلامیے کے مطابق پی ا ئی بیز پوائنٹس کم ایس بی پی فیصد رہی

پڑھیں:

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی پاکستان-یو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس 2025” کے آخری سیکوئل کی میزبانی

واشنگٹن، ڈی سی میں پاکستان کے سفارت خانے نے "پاکستان-یو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس 2025” کے آخری سیکوئل کی میزبانی کی، جس میں آئی ٹی فرموں، ٹیک ایگزیکٹوز، کاروباری رہنماؤں، اور کاروباری افراد نے نمایاں شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے ریمارکس میں، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر ترقی اور ترقی کے لیے سب سے بڑا وعدہ رکھتا ہے، اور یہ کہ پاکستان ابھی اپنی مکمل آئی ٹی صلاحیت کا ادراک کرنا شروع کر رہا ہے۔

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کے مضبوط امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے، سفیر نے پاکستان کی نوجوان، باصلاحیت آبادی اور امریکی سرمایہ کاروں کے لیے اس کی مارکیٹ کے منافع کی اہمیت پر زور دیا۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • کراچی ائرپورٹ پر کروڑوں روپے کے زیورات کی اسمگلنگ ناکام
  • آڈٹ رپورٹ میں پنجاب میں 10؍ کھرب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا
  • اوکاڑہ ،سکریپ گودام میں آتشزدگی ،15لاکھ روپے مالیت کاسکریپ جل گیا
  • مختلف شہروں سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی پاکستان-یو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس 2025” کے آخری سیکوئل کی میزبانی
  • شرح سود کم ہونے کے باوجود عوام نے بینک ڈپازٹس میں اضافہ کر دیا
  • 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ
  • اس ہفتے کونسی اشیا سستی ہوگئیں اور کونسی مہنگی؟ ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کردیے
  • بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی، اطلاق کب سے ہوگا؟