کراچی:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردی اعداد وشمار کے مطابق سرکاری ذخائر 14 ارب 23 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 26 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ یکم اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 49 کروڑ 56 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاکھ ڈالر

پڑھیں:

اکتوبر میں مسلسل تیسرے ماہ ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیاد پر کمی ریکارڈ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251106-08-25
کراچی (کامرس رپورٹر) اکتوبر میں مسلسل تیسرے مہینے ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ ہوئی، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 4.39 فیصد بڑھیں، اکتوبر 2025 میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 0.61 فیصد کی کمی ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبرمیں مسلسل تیسرے مہینے ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر کمی ہوئی ہے، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات4.39 فیصدبڑھیں۔اکتوبر2025ء میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 0.61 فیصدکی کمی ہوئی جب کہ ماہانہ بنیاد پر اکتوبر میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 2.53 فیصد کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جولائی تااکتوبر 2025ء میں ٹیکسٹائل برآمدات 6 ارب 42کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ سال اسی عرصے میں ٹیکسٹائل برآمدات 6 ارب 15 کروڑ ڈالر تھیں، گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 62 کروڑ ڈالر رہا۔ذرائع کے مطابق ستمبر2025ء میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 58 کروڑ ڈالرز تھیں، اکتوبر 2024ء میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب63 کروڑڈالرز تھاجب کہ اکتوبر2023ء میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 44کروڑ ڈالرز تھیں۔اس سے قبل اکتوبر2022ء میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 36کروڑڈالر جب کہ اکتوبر2021 میں ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب 60کروڑ ڈالر تھا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ریاست بہار میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے دوران ریکارڈ ٹرن آؤٹ
  • اسلام آباد میں ڈینگی کے وار ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 نئے کیسز رپورٹ
  • سمیع خان فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئے
  • اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ
  • حمزہ علی عباسی کا سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف
  • اکتوبر میں مسلسل تیسرے ماہ ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیاد پر کمی ریکارڈ
  • رواں مالی سال کے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد بڑھ گیا
  • پاکستان کی برآمدات صلاحیت سے 60ارب ڈالر کم ہیں عالمی بنک 
  • پاکستان کی برآمدات صلاحیت سے 60 ارب ڈالر کم ہیں، عالمی بینک
  • منی لانڈرنگ؛ بھارتی بزنس مین کی 35 کروڑ ڈالر مالیت کی جائیدادیں منجمد