امریکا کی پاکستان کے تانبے دلچسپی، آفر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
امریکا کی پاکستان کے تانبے دلچسپی، آفر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کے قدرتی وسائل میں شامل تانبے کے وافر ذخائر میں بین الاقوامی دلچسپی بڑھنے لگی ہے۔ وزارت تجارت نے قومی اسمبلی کو جمع کروائی گئی ایک تحریری رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے تانبے کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان تانبے کے قدرتی ذخائر سے مالا مال ہے اور دنیا میں تانبے کے ذخائر کے حوالے سے پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔ وزارت تجارت کے مطابق اس وقت پاکستان تانبے سے حاصل شدہ کچھ دھاتیں چین کو برآمد کر رہا ہے، تاہم مستقبل میں اس شعبے کی بین الاقوامی منڈیوں میں مزید وسعت متوقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی فریق کی جانب سے تانبے کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں امریکا نے حالیہ اقدامات کے تحت تانبے، لوہے، فولاد اور ایلومینیم جیسی دھاتوں کی درآمد پر 50 فیصد تک محصولات عائد کیے ہیں، تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ ”ریفائن کردہ تانبے“ کو ان محصولات سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر پاکستان ریفائننگ کی صلاحیت کو بہتر بنا کر تانبے کو تیار شدہ شکل میں برآمد کرے تو یہ نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ تانبے کے شعبے میں روزگار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔
وزارت تجارت نے اس امکان کو پاکستان کے لیے ایک ”سنہری موقع“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بین الاقوامی سرمایہ کاری کو مؤثر طریقے سے راغب کیا جائے تو پاکستان کا معدنیاتی شعبہ ایک نئی معاشی قوت بن کر ابھر سکتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا سوات میں زمرد کی کان میں پھنسے چار مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ٹرمپ کے لگائے گئے نئے ٹیرف سے امریکا کو اربوں ڈالر کی آمدنی، اتنا پیسہ کہاں خرچ ہوگا؟ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا چین کی آزاد تجارتی بندرگاہ میں پاکستانی کاروباری شخصیت کے لئے بھرپور مواقعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کے
پڑھیں:
کپاس کے شعبے کی بحالی کے لیے مربوط اورعملی اقدامات ناگزیر ہیں، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کپاس کو قومی معیشت میں اس کا مرکزی مقام واپس دلانے، عالمی مسابقت میں بہتری اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے مربوط، قابلِ عمل اور شواہد پر مبنی اقدامات کیے جائیں گے۔
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے اہم نقد آور فصلوں کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے کپاس کے شعبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فصلوں کا پیداواری توازن، معیشت کی درست سمت
اجلاس میں کپاس کی پیداوار اور منافع میں اضافہ، معیاری بیجوں کی فراہمی، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے، اور عوامی و نجی شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرتے ہوئے ویلیو چین کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر زور دیا کہ کپاس کے شعبے کی بحالی کے لیے مربوط اورعملی اقدامات ناگزیر ہیں، کپاس کو قومی معیشت میں اس کا مرکزی مقام واپس دلانے، عالمی مسابقت میں بہتری اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے مربوط، قابلِ عمل اور شواہد پر مبنی اقدامات کیے جائیں۔
مزید پڑھیں: رواں سال کسانوں کو کون سی فصلوں میں نقصان ہوا ہے؟
انہوں نے وزارتِ قومی غذائی تحفظ کو ہدایت کی کہ وہ سابقہ اجلاسوں میں دی گئی پالیسی سفارشات کی روشنی میں قابلِ عمل منصوبہ بندی تیار کرے اور آئندہ اجلاس کے لیے فالو اپ کمیٹی تشکیل دے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ، معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، وزارت تجارت، ایف بی آر، ایم این ایف ایس آر، صوبائی حکومتوں کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ اداروں و تنظیموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیک ہولڈرز اسحاق ڈار ایف بی آر طارق باجوہ عالمی مسابقت غذائی تحفظ قومی معیشت کپاس نقد آور فصلوں