پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس آج پھر نئی بلند ترین سطح پر
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔
بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن ریکارڈ تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 810 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پی ایس ایکس جمعرات کے روز نمایاں تیزی ریکارڈ ہو رہی ہے۔ آج اسٹاک مارکیٹ میں 721 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 810 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اس سے قبل آج ہی کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 314 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 44 ہزار 402 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جب 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
بازارِ حصص میں مسلسل تیزی سے واضح ہے کہ مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور سرمایہ کاری کا رجحان بھی مستحکم ہوتا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پوائنٹس کی
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔