100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
سٹی 42 : نیشنل سیونگ ڈویژن کی جانب سے 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے زیر اہتمام 100 روپے مالیت کے اسٹوڈنٹس ویلفیئر قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی 15 اگست بروز جمعہ کو صبح 9 بجے ہوگی۔ 100 روپے والے پرائز بانڈز کا پہلا انعام7 لاکھ روپے کا ایک، دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے 3، اور تیسرا انعام 1000 روپے مالیت کے 1199 انعامات ہوں گے۔
ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
مرکز قومی بچت کے ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب اسٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور میں منعقد ہوگی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں شہری بانڈز کو سرمایہ کاری کے لیے ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ ان کی بنیادی رقم محفوظ رہنے کے ساتھ ہر تین ماہ بعد انعام ملنے کے امکانات سے ان کی سرمایہ کاری بڑھنے کا امکان ہوتا ہے۔ اس حوالے سے حکومت پاکستان نے متعدد مالیت کے انعامی بانڈز متعارف کرائے ہیں، ان میں 100، 750، 1500، 7500، 15000 مالیت کے پرائز بانڈز ہیں۔ حال ہی میں نیشنل سیونگ ڈویژن نے 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے جو رواں ماہ جمعہ 15 اگست کو فیصل آباد میں ہوگی۔
صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی کا عرس، 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مالیت کے پرائز بانڈز روپے مالیت کے
پڑھیں:
سعودی عرب سے باہمی مفادات کا خیال رکھنے کی توقع ہے، بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردعمل
بھارت نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب سے توقع رکھتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ حالیہ دفاعی معاہدے کے باوجود ریاض نئی دہلی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری میں ‘باہمی مفادات اور حساسیتوں’ کو مدنظر رکھے گا۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ‘بھارت اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری وسیع اور گہری ہے جو گزشتہ چند برسوں میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔ ہماری توقع ہے کہ یہ شراکت داری باہمی مفادات اور حساسیتوں کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھے گی۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان اور سعودی عرب نے بدھ کو باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔ دونوں ممالک اسے ایک تاریخ ساز معاہدے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کے متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ بھی وسیع تعلقات ہیں۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے بات چیت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت کی مشکلات میں اضافہ، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے نے پاکستان کو کتنا مضبوط بنادیا؟
پاکستان-سعودی عرب کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان سلامتی کو بڑھانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے اور اس کا مقصد دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔
بھارت کی وزارتِ خارجہ نے جمعرات کو ابتدائی ردعمل میں کہا تھا کہ وہ قومی مفادات کے تحفظ اور جامع قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
pak saudi agreement انڈیا بھارت پاک سعودی معاہدہ