اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہر صورت ہوگی ،زائرین کو ایران بھجوانے کے حوالے سے مسئلہ کا جلد حل نکال لیں گے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں شازیہ مری،اسد قیصر اور دیگر کے نکتہ اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ زائرین اربعین پر بڑی تعداد میں زائرین جاتے ہیں،حکومت ان کو سکیورٹی فراہم کرتی ہے۔

اس بار خطے میں اسرائیل اور ایران جنگ کی وجہ سے زمینی سفر پر پابندی لگائی گئی ہے۔گزشتہ ہفتے اس پر منسٹری میں بات ہوئی۔اس پر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی گئی۔کراچی سے زائرین احتجاجاً زمینی راستے سے جانے کے لئے جمع ہیں۔

(جاری ہے)

میں خود کراچی پہنچ رہا ہوں۔سندھ حکومت بھی آن بورڈ ہے۔ہم اس مسئلہ کا حل نکالنے کے لئے کوشاں ہیں۔وزیر دفاع نے بھی ایوان میں اس پر بات کی ہے کہ پروازیں بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو اسمبلی کے گیٹ بند کرنے کی بات کی گئی۔ہماری جرات نہیں کہ اسمبلی کا تقدس پامال کریں۔5 اگست کو یوم استحصال بھی تھا ،ڈی چوک میں کشمیریوں کے حق میں واک تھی۔گیٹ سے باہر سے آنے والوں کو روکنے کے لئے گیٹ بند تھا۔تاہم باہر جانے کے لئے تمام راستے کھلے تھے۔اسد قیصر خود سپیکر رہے ہیں انہوں نے اپنے دور میں عدم اعتماد کی تحریک کے ساتھ جو سلوک کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

2013 سے 2018 تک بھی یہی اعتراض سپیکر پر تھا لیکن انہوں نے استعفیٰ قبول نہیں کیے اور سی چوک سے انہیں واپس اسمبلی میں لایا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر ایک کا حق ہے لیکن یہ امن وامان سے مشروط ہے۔انہوں نے جو درخواست دی اس پر دیئے گئے نمبروں پر رابطہ کیا گیا لیکن فون نہیں اٹھایا۔اسلام آباد میں 9 لوگوں کو گرفتار کیا گیا یہاں 100 کے قریب مرد وخواتین احتجاج پر آئے،اڈیالہ کا رستہ اسمبلی سے ہو کر نہیں جاتا یہ بہانے نہ بنائیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ مقبولیت بے گناہی کے لئے دلیل نہیں۔مقبولیت کیا شہداء کے مجسموں کو آگ لگانے کی اجازت دیتی ہے؟ نومئی کس جماعت نے کیا سب کو پتہ ہے۔ان کے وزیر اعلی کہہ رہے ہیں کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے،ملک میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہورہا اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ہوگا کوئی نہیں روک سکتا،انہوں نے خود ٹی ٹی پی کو لاکر آباد کیا۔

پنجابی،شیعہ اور سکیورٹی فورسز میں خدمات دینے والے پاکستانیوں کو ماررہے ہیں،یہ بتائیں یہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ ہیں،یہ 9 مئی سے بڑا گھناؤنا اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ 700 ارب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعداد بڑھانے کے لئے دیا گیا،ان کا وزیر اعلی آفیسران کو کہتا ہے کہ اگر ہم نے جنگ لڑی تو ہمارا حال ہی پی اور اے این پی جیسا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2015 کے بعد ان کی جماعت پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔وہاں پر حملے جمیعت علمائے اسلام اور دیگر جماعتوں کے ممبران پر ہوتا ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کسی کا باپ نہیں روک سکتا۔صوبے میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہورہا اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ہوگا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نیشنل ایکشن پلان انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کے لئے

پڑھیں:

شیطان بہت مقبول ہے مگر وہ فرشتہ نہیں بن سکتا، طلال چوہدری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مقبول ہونے کی بات بار بار کی جاتی ہے مگر پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں، شیطان بہت مقبول ہے، وہ فرشتہ نہیں بن سکتا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر کی تقریبات چل رہی تھیں ، گیٹ کے اندر باہر سے آنے والے مظاہرین کو روکا، اندر سے باہر جانے کے لیے دوسرا گیٹ کھولا۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسد قیصر خود بھی اسپیکر رہے ہیں، جس طرح اجلاس چلایا گیا، انہوں نے دس منٹ میں 54 بل منظور کروائے۔انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا ریکارڈ بھی چیک کر لیں، آج کے اسپیکر کو کہا جاتا ہے کہ وہ اپوزیشن کو زیادہ وقت دیتے ہیں۔ احتجاج سب کا حق ہے مگر آئین کے اندر رہتے کیا جاتا ہے۔

پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے 52ویں کامن کے پروبیشنری افسران کا اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے دفتر کا تربیتی دورہ

ان کا کہنا تھا، ’ہمیں معلوم ہے کہ آپ کو درد کیا ہے؟ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو یہاں لا کے کس نے بٹھایا تھا، آپ دہشت گردوں کے ساتھ ہیں یا ریاست کے ساتھ؟ جس صوبے میں 700 ارب این ایف سی سے لیا وہاں انہوں نے سی ٹی ڈی بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا، دہشت گرد حملے ان پر نہیں ہوتے باقی سب جماعتوں پر ہوتے ہیں، کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا ہے مگر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں کسی کا باپ نہیں روک سکتا۔‘

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا زائرین بہت بڑی تعداد میں جاتے ہیں، ایران اور اسرائیل جنگ کے بعد کچھ سیکیورٹی مسائل پیدا ہوئے ہیں، اس کے بعد زمینی راستے سے جانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سے متعلق مذاکرات کیے گئے ہیں،  بات چیت کا دوسرا دور کراچی میں ہونا ہے جس کے لیے میں کراچی جا رہا ہوں، حکومت اس سفر کو ممکن اور آسان بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، ہم فضائی سفر کو آسان بنانے کے لیے بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا آذربائیجان کا سرکاری دورہ ,اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دہشتگردوں کو بھتہ دے کر رہ رہے ہیں، طلال چوہدری
  • شیطان بہت مقبول ہے مگر وہ فرشتہ نہیں بن سکتا، طلال چوہدری
  • پی ٹی آئی دہشت گروں کیساتھ ہے، نیشنل ایکشن پلان پر کارروائی کسی کا باپ نہیں روک سکتا، طلال چوہدری
  • پی ٹی آئی دہشت گروں کیساتھ ہے، نیشنل ایکشن پلان پر کارروائی کسی کا باپ نہیں روک سکتا، طلال چوہدری
  • دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے پر پاکستانی شہریت ختم نہیں ہوگی،بل پیش
  • کے پی میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا، وزیر مملکت داخلہ
  • کے پی میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا، طلال چوہدری
  • آنٹی ریحانہ ہوں یا کوئی اور قانون 80 سالہ شخص توڑے یا 18 سال کا، ایک جیسی بات ہے، طلال چوہدری
  • پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی، اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے: طلال چوہدری