2025-11-08@22:51:59 GMT
تلاش کی گنتی: 98145
«بطور اعتراض کیس»:
دنیا کے کیلنڈر پرکچھ دن ایسے ہوتے ہیں جو ہمیں صرف یاد نہیں دلاتے، جھنجھوڑتے ہیں۔ بیس نومبر بھی ایسا ہی دن ہے، بچوں کا دن۔ یہ دن خوشی کے نعروں، رنگ برنگے غباروں اور مسکراہٹوں کے ساتھ منایا جاتا ہے مگر ہم اپنے گرد دیکھیں، تو یہ مسکراہٹیں کتنی ناپید ہیں۔ یہ دن اس لیے منایا جاتا ہے کہ ہم بچوں کے حقوق ان کی معصومیت اور ان کے مستقبل کی حفاظت کریں مگر کیا واقعی ہم ایسا کر رہے ہیں؟ ۱۹۵۴ء میں اقوامِ متحدہ نے اعلان کیا تھا کہ ہر سال نومبر کی 20 تاریخ کو عالمی یومِ اطفال منایا جائے گا۔ مقصد یہ تھا کہ دنیا کے بچے صرف کسی ملک یا طبقے کی ذمے داری نہ...
دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، اور اس تبدیلی کا سب سے طاقتور محرک ’’مصنوعی ذہانت‘‘ یعنی Artificial Intelligence ہے۔ اب یہ ٹیکنالوجی مستقبل کا کوئی فیکشن نہیں ہے بلکہ حال کی حقیقت بن چکی ہے۔ میڈیا، جو ہمیشہ ٹیکنالوجی کی رفتار سے متاثر ہوتا رہا ہے، اس وقت ایک نئی انقلابی لہر کے دہانے پر کھڑا ہے، یہ ایک ایسی لہر جو خبر کے تصور، اس کے ماخذ اور اس کی سچائی کو نئے معنی دے رہی ہے۔ چند سال پہلے تک خبری ادارے خبر اکٹھی کرنے، تصدیق کرنے اور شایع کرنے کے لیے انسانی مہارت پر انحصار کرتے تھے۔ آج ChatGPT، Google Gemini اور دیگر AI ٹولز نے یہ عمل خودکار (Automated) بنا دیا ہے۔ AI اب نیوز...
اسلام ٹائمز: علامہ ہروی (اعلیٰ اللہ مقامہ) سے فیض یاب ہونے سے کسی کو انکار نہیں۔ علامہ کی آخری عمر تک اقبال نے جی بھر کر اپنی تحقیقات کو جاری رکھا اور تنہاء ملاقاتوں کے علاؤہ مواعظ میں بھی علامہ موصوف سے شبہات کے ازالے کے لیے سوالات کر دیا کرتے تھے اور علامہ کے تسلی و تشفی بخش جوابات سے مطمئن ہو جاتے تھے۔ علامہ شیخ نے دسمبر 1922ء میں انتقال فرمایا اور اس کے بعد اقبال کے جوہر دن بدن زیادہ ہی کھلتے گئے۔ کھوج: سید نثار علی ترمذی اقبال اور اقبالیات دنیا اسلام میں اپنے خلوص، ہر دلعزیزی اور اسلامی تحقیقات کا سکہ بٹھا چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر اسلامی ملک میں علامہ اقبال...
مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم: مارشل کا رینک حاصل کرنے والا تاحیات یونیفارم، صدر پر زندگی میں کوئی کیس نہیں
اسلام آباد: صدر مملکت کو تاحیات عدالتی استثنیٰ دینے اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ متعارف کرانے کی تجویز 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے میں شامل کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 248 بی میں واضح کیا گیا ہے کہ صدر مملکت کے خلاف تاحیات کوئی بھی کیس درج نہیں کیا جا سکے گا، نہ انہیں گرفتار کیا جا سکے گا اور نہ ہی سزا دی جا سکے گی، یہ تجویز پیپلز پارٹی کے مطالبے پر ترمیمی مسودے میں شامل کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ستائیسویں آئینی ترمیم کے دیگر نکات میں اہم عسکری تبدیلیاں بھی شامل کی گئی ہیں، مجوزہ ترمیم کے تحت چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ...
(فائل فوٹو) کراچی:۔ صدر مملکت آصف زرداری سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی بلاول ہاﺅس کراچی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ دنوں کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو بھی ملاقات میں موجود تھے۔ فریقین نے حالیہ سیاسی معاملات پر اپنے موقف کا اظہار کیا اور پارلیمانی امور سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی بات چیت کی، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے آئینی عدالت کی ترمیم پر مثبت ردعمل کا اظہارکیا۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے پیپلزپارٹی سے مولانا فضل الرحمن کو منانے کی درخواست کی۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے جواب دیا کہ...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں صوبے کے حصے میں کمی کو مسترد کرتے ہیں تاہم آرٹیکل 243 کی حمایت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا کراچی بلاول ہاؤس میں اجلاس ہوا، جس کی صدارت بلاول بھٹو نے کی۔ اجلاس میں حکومت کی مجوزہ 27ویں ترمیم پر غور کیا گیا تاہم پیپلزپارٹی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی اور سی ای سی اجلاس جمعے کی نماز کے بعد دوبارہ طلب کیا ہے۔ اجلاس کے پہلے سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں صوبے کے حصے میں کمی کی سفارش کو مسترد کرتے ہیں،حکومت نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی برقرار ہے۔ ناکام مذاکرت افغانستان پاکستان کسی کے لیے ٹھیک نہیں، اور پاکستان کے لیے تو بالکل ٹھیک نہیں، پڑوسی ملک افغانستان کے درمیان تازہ ترین کشیدگی، جس کے بعد دوحا اور استنبول میں مصالحانہ مذاکرات کی کوششیں ہوئیں، لیکن اعتماد کے بحر ان کی وجہ سے نتیجہ خیز نہیں ہوا، مذاکرات میں بظاہر مقصد ایک پائیدار جنگ بندی، نگرانی کے میکانزم اور سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کے لیے واضح شرائط طے کرنا تھا، مگر حقیقت یہ ہے کہ اعتماد کی کمی، عسکری اور سیاسی موافقت کا فقدان، اور علاقائی طاقتوں کے مختلف مفادات نے گفتگو کو بارہا ناکام کیا یا کم از کم اس کی تاثیر کم کر دی ہے۔...
اداریہ کے لفظی معنی مدیرکی تحریر کے ہیں، یعنی مدیر کی جانب سے خبروں کی وضاحت اور اہم امور کے بارے میں اپنی رائے لکھنے کا عمل اداریہ نویسی کہلاتا ہے۔ فن صحافت میں اسے خصوصی اہمیت حاصل ہے، یہ ایک مشکل فن ہے، جس میں لکھنے والا اپنا مافی الضمیر کم ازکم الفاظ میں پوری وضاحت کے ساتھ انتہائی مدلل انداز میں بیان کرتا ہے۔ اداریہ ایک مختصر تحریر ہوتی ہے جو بنیادی طور پرکسی واقع یا خبر پر اخبار کی رائے کو ظاہر کرتی ہے، اس لیے اسے اخباری ادارے کی اجتماعی رائے بھی تصور کیا جاتا ہے۔ اداریہ عمومی طور پر ہنگامی بنیادوں پر لکھا جاتا ہے جس کا مقصد نہ صرف عوام کی آواز کو حکام...
حیات آباد برن اینڈ ٹراما سینٹر میں صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت معطل ہونے سے جھلسنے والے مریض شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ مریضوں اور اُن کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ برن سینٹر میں علاج کے اخراجات برداشت کرنا عام شہریوں کے بس سے باہر ہے، اس لیے وہ مہنگی ادویات اور دیگر ضروری سامان بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں۔ متاثرہ مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ بند ہونے کے باعث نہ صرف مالی بوجھ بڑھ گیا ہے بلکہ کئی مریض علاج ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ ان کے مطابق، جھلسنے کے کیسز میں روزانہ مہنگی ڈریسنگز، انجکشنز اور اینٹی بایوٹکس کی ضرورت ہوتی ہے جو عام آدمی کی پہنچ...
فائل فوٹو پنجاب کے ضلع خوشاب میں آٹھ سال کے طالب علم کے اغوا اور قتل کے مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم ساجد مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی تھی۔بچے کی لاش نہر مہاجرین سے ملی تھی، بچے کو دو نومبر کو قائدآباد کے علاقے سے اُس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ گھر سے سودا سلف لینے نکلا تھا۔پولیس کے مطابق اغواکاروں نے بچے کے اہلخانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کی قسمت کاُ فیصلہ امیر نہیں غریب کریں گے، گورنر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو سیاست، معیشت میں کردار دیا جائے گا، ایم کیوایم رہنما فاروق ستار نے کہا 40 ارب کا پیکیج آج ایم کیو ایم اور اس کے گورنر کی وجہ سے کراچی کو ملا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یہ بات کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں جلسے سے خطاب میں کہی جس میں ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی،علاقائی عہدیداروں اور کارکنوں نےبڑی تعداد میں شرکت کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سرجانی ٹاؤن میں پانی اور بجلی کی فراہمی میں تعطل کے مسائل ہیں، سیوریج کی لائنیں بھی ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کیلیے...
آج جب کمیونسٹ نکتہ نظر سے جڑے ہوئے فطرت اور سماج کے دکھوں کے احساس مند ناول نگار منظور تھہیم جب کمیونسٹ تحریک کی جدوجہد پر مبنی ناول ’’ تپش‘‘ پر مضبوط ارادوں کے ساتھ کہہ رہے تھے کہ ’’ ہمارے اندرکمیونسٹ نظریہ ہمارا آدرش اور ہماری جدوجہد کی تپش ابھی تک اسی طرح زندہ ہے، جس طرح کمیونسٹ نظریہ اور دنیا کا آخری استحصال زدہ انسان۔ ہم کل بھی کمیونسٹ فکر اور فلسفے کے ساتھ تھے اور ھم آج بھی اسی فکر و فلسفہ کے ساتھ ہیں جو ایک روز ضرور غیر استحصالی سماج کی نوید سنائے گا۔‘‘ تپش کے ناول نگار منظور تھہیم کا یہ حوصلہ اور جذبہ مجھے کامریڈ حسن ناصر کی اس عملی، فکری جدوجہد کی...
ویسے تو اس وقت پوری دنیا پر ہی جنگ کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ روس یوکرین جنگ، مشرق وسطیٰ میں اسرائیل حماس جنگ، حالیہ پاک بھارت جنگ کے بعد سے دونوں ممالک حالت جنگ میں ہیں، ہرچند کہ ان کے درمیان جنگ بندی ہوچکی ہے اور موجودہ پاک افغان تنازعہ کہ جس میں روزانہ ہی جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ اب اگر اس میں معاشی جنگ کو بھی شامل کر لیا جائے جو امریکا کی چین اور تقریباً پوری دنیا سے جاری ہے۔ اس وقت تو ان کی معاشی جنگ ان کے قریب ترین پڑوسی کینیڈا سے بھی شدت اختیار کرگئی ہے۔ تقریباً ہر روز ہی اس فہرست میں کوئی نہ کوئی تبدیلی ضرور ہوتی رہتی ہے، اس صورتحال میں یہ...
کراچی: ایف آئی اے نے وزٹ ویزے کی آڑ میں غیرقانونی راستے سے بیلاروس جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی ایئرپورٹ نے وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی راستے سے بیلاروس جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا، مسافروں میں محمد آکاش اور اسد رحمان شامل ہیں،جن کاتعلق کوٹلی آزادکشمیر سے ہے۔ مسافر خلیجی ملک کی ایئرلائن کی پرواز ایف زیڈ330کے ذریعے وزٹ ویزے پر آذربائیجان جارہےتھے، مسافر اسد رحمان کا پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ تھا اور پاسپورٹ سے ویزہ صفحات غائب تھے، مسافروں کے سامان سے جعلی پروٹیکٹرز اسٹمپس بھی برآمد کرلی گئی، مسافروں کے موبائل فون سے آذربائیجان کے جعلی ورک ویزے، پولیس سرٹیفیکیٹ، پروٹیکٹر اور...
لاہور سے جدہ جانیوالے طیارے کی ٹوٹی ونڈ شیلڈ دوسرے طیارے سے نکال کر بدل دی گئی، ہائی اسپیڈ ٹیپ کا بھی استعمال
ونڈ شیلڈ کی تبدیلی کے بعد طیارے کو 24 گھنٹے تک گراؤنڈ رکھنا ضروری ہوتا ہے لیکن طیاروں کی شدید کمی کی وجہ سے اس طیارے کو فوری طور پر پرواز بھیج دیا گیا۔ فوٹو رپورٹر دو روز پہلے ونڈ شیلڈ ٹوٹنے سے گراؤنڈ ہوئے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ بدلنے کے بعد اُسے ہائی اسپیڈ ٹیپ لگا کر پرواز کے قابل بنایا گیا۔قومی ایئرلائن کی انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینیئرز کے درمیان تنازع کے باعث فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہے، چھ روز کے دوران درجنوں پروازیں منسوخ اور 125 سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ہیں جس سے مسافر شدید پریشان ہیں۔قومی ایئرلائن کے ذرائع کے مطابق جمعرات کو 344 مسافروں کو لے کر لاہور سے جدہ جانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے بلاول ہاؤس میں صدر مملکت آصف زرداری سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اہم ملاقات کی، اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری بھی موجود تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی، بلاول زرداری نے مولانا فضل الرحمن کو پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ (سی ای سی) کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پیپلز پارٹی آئینی ترمیم کے عمل کو قومی اتفاقِ رائے سے آگے بڑھانے کی خواہاں ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وفاقی حکومت کو آئینی ترامیم کی منظوری سے قبل تمام جماعتوں کو اعتماد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">باکو : ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی ختم کرکے جنگ بندی کے عمل کو برقرار رکھنا خطے کے امن کے لیے نہایت اہم ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں اور پاک افغان سرحدی تناؤ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور دونوں ممالک کے درمیان استحکام کے لیے جاری مذاکرات کو مثبت سمت میں آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکیہ کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات سے دیرپا امن اور باہمی...
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پولیس نے 13 نومبر کو کالعدم جماعت عوامی لیگ کے ممکنہ احتجاجی لاک ڈاؤن سے قبل بڑے پیمانے پر سیکیورٹی مشق انجام دی۔ یہ مشق جمعے کے روز شام 4 سے 5 بجے تک جاری رہی جس میں تقریباً 7 ہزار پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ پولیس کی یہ کارروائی ڈھاکہ کے 142 اہم مقامات پر کی گئی، جن میں وزیراعظم کی رہائش گاہ ’جمنا‘، بنگلہ دیش سیکریٹریٹ، ہائی کورٹ، صدارتی محل بنگبھون اور چیف ایڈوائزر آفس (تیج گاؤں) شامل تھے۔ ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم پی) کے مطابق، مشق کا مقصد ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کی تیاری کو جانچنا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ مشق حالیہ سیکیورٹی خدشات...
مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں صدرِ مملکت کو تاحیات گرفتاری اور مقدمات سے استثنیٰ دینے کی شق شامل ، پیپلز پارٹی کا مطالبہ منظور
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مطالبے پر مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں ایک نئی شق شامل کر دی گئی ہے، جس کے تحت صدرِ مملکت کو تاحیات مقدمات اور گرفتاری سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا۔ اس ترمیم کے بعد صدر کے خلاف ان کے عہدے کے دوران یا بعد میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جا سکے گا۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ شق ہفتے کے روز پارلیمانی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے مطالبے پر شامل کی گئی جس میں آئینی ترامیم سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ترمیم کے تحت آئین کے آرٹیکل 248 میں نئی شق شامل کی جا رہی ہے، جو صدر کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔جیو نیوز کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہیں۔ ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم اورسیاسی صورت حال پرگفتگو کی گئی۔اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی پہنچ کر صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی۔ مزید :
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب میں سائبر سکیورٹی کی خلاف ورزیوں کی اطلاع پر 50 ہزار ریال تک کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں نیشنل سائبرسکیوریٹی اتھارٹی نے اس شعبے میں خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے والوں کے لیے ترغیبی انعامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ انعامات 50,000 ریال یا جمع کیے گئے جرمانے کے ایک فیصد تک ہیں۔ اتھارٹی نے گورنر کے فیصلے کے ذریعے ایک کمیٹی کی تشکیل کا انکشاف کیا۔ اس کمیٹی میں گورنر کے عملے کے تین ارکان شامل ہوں گے جو اس کے حوالے کی گئی رپورٹس کا جائزہ لیں گے۔ خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے والوں کی اہلیت کا تعین کیا جائے گا اور ضابطوں کے مطابق انعام...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت آصف زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایک اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی، جہاں مولانا فضل الرحمان اپنے وفد کے ہمراہ پہنچے۔ اس ملاقات میں مولانا راشد سومرو، مفتی ابرار احمد اور دیگر اہم رہنما بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور پاکستان کی آئینی تبدیلیوں، خاص طور پر 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ اس ترمیم کے حوالے سے دونوں جانب سے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کے اثرات پر غور کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے آئندہ کے سیاسی لائحہ...
اپنے ایک جاری بیان میں انور العونونی کا کہنا تھا کہ برسلز، تل ابیب سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 اور نومبر 2024ء میں ہونے والی جنگبندی كے معاہدے کی پامالی بند كرے۔ اسلام ٹائمز۔ "یورپی یونین" نے لبنان کے جنوبی علاقوں پر اسرائیل کے تازہ حملوں کی مذمت کی۔ انہوں نے "تل ابیب" سے جنگ بندی کی پابندی کا مطالبہ کیا۔ یورپی یونین کی جانب سے اس موقف کا اظہار، مذکورہ یونین کے ترجمان خارجہ "انور العونونی" كی جانب سے كیا گیا۔ جس میں انہوں نے كہا كہ "برسلز"، تل ابیب سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 اور نومبر 2024ء میں ہونے والی جنگ بندی كے معاہدے کی پامالی...
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ،فیلڈ مارشل کی شرکت
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ،فیلڈ مارشل کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز باکو (سب نیوز )ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ؛ چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھیوزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج باکو میں یوم فتح کی پریڈ کے موقع پر صدر جمہوریہ ترکیہ رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید...
کراچی: گلبرگ پولیس نے ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں کمسن بچے کی ہلاکت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے الزام میں ملزم اور معاونت فراہم کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کرلیا ، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کے قبضے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے جاری اعلامیے کے مطابق جمعے کی شب گلبرگ تھانے کی حدود گجر نالے کچی آبادی میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 8 سالہ مہتاب ولد عطا حسن نامی لڑکا جاں بحق ہوا تھا جس کی ابتدائی اطلاعات ایم ایل او عباسی شہید اسپتال کی جانب سے موصول ہوئیں کہ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچے کی موت واقع ہوئی ہے جس پر ایس...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت آصف زرداری اور چئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات اہم ملاقات ہوئی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سربراہ وفد کے ہمراہ ملاقات کیلیے بلاول ہاؤس پہنچے جہاں اُن کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا راشد سومرو ، مفتی ابرار احمد و دیگر موجود تھے۔ رہنماؤں نے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور 27 ویں ترمیم سے متعلق گفتگو کی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کنگسٹن :بپھرا ہوا سمندری طوفان ملیسا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 100 سے زاید ہوگئی۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تباہ کن سمندری طوفان ملیسا کے باعث جمیکا، ہیٹی اور کیوبا میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 100 سے زاید ہوگئی ہے۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے دوران لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ متاثرہ جزیروں کے 60 فیصد علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی اور پانی کی فراہمی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق جمیکا میں تاحال45 اور ہیٹی میں 60 سے زاید ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کیوبا میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ تینوں ممالک میں مجموعی طور پر80 سے...
اپوزیشن اتحادکا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانیکا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانیکا اعلان کردیا۔تحریک چلانے کا اعلان سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصرعباس نے کیا۔میڈیا سے گفتگو میں سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آئین ریاست اور باسیوں کے درمیان عمرانی معاہدہ ہوتا ہے، مجھ سے آئین کے تحفظ کا پانچ بار حلف لیا گیا ہے، عوام کو کوئی تسلیم نہیں کر رہا لہذا ہم عوام کے پاس جا رہے ہیں، عوام بھی پوچھتے رہیکہ کب تحریک کی ابتدا ہونی ہے۔ محمود خان اچکزئی کا...
آئینی ترمیم، مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے اہم ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات اہم ملاقات ہوئی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سربراہ وفد کے ہمراہ ملاقات کیلئے بلاول ہا ئوس پہنچے جہاں ان کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا راشد سومرو ، مفتی ابرار احمد و دیگر موجود تھے۔رہنماں نے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور 27 ویں ترمیم سے متعلق گفتگو کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔تحریک چلانے کا اعلان سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس نے کیا۔علامہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ قوم 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمانتحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسف زئی کا کہنا ہے کہ 27 ویں ترمیم ایسے وقت میں لائی گئی جب اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہے، قوم سے حقائق چھپائے جا رہے ہیں۔ سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین ریاست اور باسیوں کے درمیان عمرانی معاہدہ ہوتا ہے، مجھ سے آئین کے...
9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ون ڈے اور ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز کے دوران کرکٹ ٹیموں کی اسلام آباد سے راولپنڈی تک موومنٹ کے موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 15 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا ترجمان کے مطابق میچز کے دوران ٹریفک پولیس کے 300 سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے متبادل راستوں کی بھی نشاندہی کی ہے۔ فیصل ایونیو بند ہونے کی صورت میں شہری سری نگر ہائی وے، کلب روڈ سے فیض آباد یا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)کوئٹہ:۔ کوئٹہ کے علاقے خالق آباد منگچر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق قلات کی تحصیل خالق آباد کے علاقہ سربند ایریا میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق افراد کی شناخت دو بھائیوں شاکر سعداللہ، شاکر خیر اللہ، محمد کریم ولد محمداور محمد ظاہر ولد خالق داد کے ناموں سے ہوئی ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ویب ڈیسک
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے حالیہ سیاسی معاملات پر اپنے مؤقف کا اظہار کیا اور پارلیمانی امور سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی بات چیت کی، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news...
ابوظہبی: رائل چیمپس نے اپنے نئے سیزن کے لیے قومی اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ ٹیم کا مقصد شکیب کی قیادت، حکمت عملی اور متحرک کھیل کی بدولت اپنی پہلی مہم میں مضبوط تاثر چھوڑنا ہے۔ ڈبیو ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی شاملرائل چیمپس کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ٹیم میں جوش، حوصلہ اور اعلیٰ کارکردگی کا امتزاج ہو۔ ٹیم کا پہلا میچ وِسٹا رائیڈرز کے خلاف 19 نومبر 2025 کو شیخ زاید اسٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔شکیب الحسن نے کہا کہ رائل چیمپس کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،...
خیبرپختونخوا حکومت نے قوانین کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں مذکورہ قوانین پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کی نگرانی میں چار رکنی کمیٹی مجوزہ قوانین میں اصلاحات کی سفارشات پیش کرے گی تاکہ قوانین عوامی مفاد کے لیے استعمال ہوں اور انہیں سیاسی یا انتقامی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے روکا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر...
(فائل فوٹو) چارسدہ:۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کے اختیارات محدود اور وفاق کے اختیارات بڑھائے جا رہے ہیں، یہ اقدامات جمہوریت کے نام پر سول مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش ہیں، 18ویں ترمیم کی طرح 27ویں ترمیم پر بھی عوامی مشاورت ہونی چاہیے۔ چارسدہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ دونوں ممالک کے لیے تباہی کا باعث ہوگی کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، امن جرگہ سسٹم اور مذاکرات سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتیں پاکستان اور افغانستان کو تصادم کی آگ میں دھکیلنا چاہتی ہیں اس لیے...
(فائل فوٹو) باکو:۔ آذربائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ میں پاکستان کے جدید جے ایف-17 تھنڈر طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ پیش کیا، جس نے پریڈ گراﺅنڈ میں موجود حاضرین کو مسحور کر دیا۔ جیسے ہی یہ لڑاکا طیارے گھن گرج کے ساتھ فضا میں اڑے، ماحول وطن دوستی اور جوش و جذبے سے گونج اٹھا۔ آذر بائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ میں پاک فوج کے خصوصی دستے نے شرکت کی اور قومی پرچم تھامے ہوئے پاکستانی فوجی دستے نے مہمانوں کو سلامی دی۔ پاکستانی ہیلی کاپٹروں نے بھی ترکیے اور آذربائیجان کے ساتھ مل کر فلائی پاسٹ میں حصہ لیا۔ باکو کی فضاﺅں میں جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 طیاروں کی گھن گرج نے بھی دیکھنے...
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سرکلر ڈیٹ کی فنانسنگ کے لیے 1.225 کھرب روپے کے مجموعی پیکج میں سے 659 ارب روپے کے حکومتی ضمانتی نوٹ (گارنٹی) جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ یہ گارنٹی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے قرضوں اور آزاد بجلی گھروں (آئی پی پیز) کو واجب الادا ادائیگیوں کے تصفیے کے لیے دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں جوہری توانائی گھروں، سرکاری ملکیتی پاور پلانٹس، او جی ڈی سی ایل اور ایس این جی پی ایل سے متعلق ٹیرف کے تعین اور ادائیگیوں کی ایڈجسٹمنٹ کے فریم ورک پر بھی غور کیا گیا اور اتفاقِ رائے...
پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی بائیوپک ’مائیکل‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مابق اس فلم میں آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کا کردار ان کے بھتیجے ’جعفر جیکسن‘ نے ادا کیا ہے جو پہلی مرتبہ کسی بڑے فلمی پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔ جعفر جیکسن، مائیکل کے بھائی جرمین جیکسن کے بیٹے ہیں اور گلوکاری کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری اینٹون فوکا نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی جان لوگن نے لکھی ہے۔ اس بائیوپک میں میں دنیا بھر کے کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کی زندگی کے اہم پیشہ ورانہ مراحل، ان کے میوزیکل سفر، اسٹیج...
اطالوی فیشن برانڈ پراڈا نے 775 ڈالر (2 لاکھ 19 ہزار پاکستانی روپے) کی سیفٹی پن متعارف کرا کر ایک بار پھر انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔ ’قروشیے سیفٹی پِن بروچ‘ نامی پیتل سے بنا یہ سیفٹی پِن رنگین قروشیے میں لپٹا ہے جس پر پراڈا کا ایک چھوٹا سا تکون لوگو لگا ہے۔ 200 سے 250 روپے کے درمیان سیفٹی پن کا پیکٹ خریدنے والے صارفین کو جب پراڈا کے تقریباً 2 لاکھ 20 ہزار روپے کی سیفٹی پن سے متعلق معلوم ہوا تو انہوں نے سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنایا۔ ایک صارف نے لکھا ’کیا برانڈز اس موقع پر ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں؟‘ ایک صارف کا کہنا تھا یہ قروشیے ان کی دادی نے یہ ٹی...
افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے استنبول میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات کے نتائج پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی امارتِ افغانستان ترکی اور قطر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کی۔ Clarification on the outcomes of the Istanbul meetingThe Islamic Emirate of Afghanistan once again thanks the Republic of Turkey and the State of Qatar — the two brotherly countries — for hosting and mediating the talks between Afghanistan and Pakistan in Istanbul.8/1 — Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) November 8, 2025 ذبیح اللہ مجاہد نے ’ایکس‘ پر اپنے سلسلہ وار پیغامات میں کہا کہ اسلامی امارت اپنے اصولی مؤقف پر...
آذر بائیجان: یومِ فتح کی پریڈ میں جے ایف17 تھنڈرطیاروں کی گھن گرج نے دیکھنے والوں کا لہو گرمادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز باکو(آئی پی ایس )آذر بائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ میں باکو کی فضاں میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج نے دیکھنے والوں کا لہو گرما دیا۔آذر بائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ میں پاک فوج کے خصوصی دستے نے شرکت کی اور قومی پرچم تھامے ہوئے پاکستانی فوجی دستے نے مہمانوں کو سلامی دی۔ پاکستانی ہیلی کاپٹروں نے بھی ترکیے اور آذربائیجان کے ساتھ مل کر فلائی پاسٹ میں حصہ لیا۔باکو کی فضاں میں جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 طیاروں کی گھن گرج نے بھی دیکھنے والوں...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نوید قمر کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی ترمیم پر ڈسکس نہیں ہوا، ہمارا خیال ہے نئی ترامیم اس مرحلے پر نہیں آنی چاہیے، جو طے شدہ ترامیم ہیں اسی پر بات ہونی چاہیے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ حکومت کو جو تجاویز دی تھیں وہ مان لی گئی ہیں، باقی جو ترامیم ہیں ان کو ہم کمیٹی میں دیکھ رہے ہیں۔اس سے قبل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کیا جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے سپرد کردیا تھا۔ صدر کے بعد وزیراعظم کو بھی فوجداری مقدمات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ: قطر نے جمعے کو ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا کہ اس نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (ICC) کے پراسیکیوٹر کریم خان کے خلاف جنسی بدسلوکی کا الزام لگانے والی خاتون کو بدنام کرنے کی کوشش کی، یہ دعوے “قطر کی غزہ میں ثالثی کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے لیے پھیلائے جا رہے ہیں۔ قطر کے بین الاقوامی میڈیا آفس نے کہا کہ یہ الزامات کچھ عناصر کی جانب سے منظم مہم کا حصہ ہیں، جو اپنی قابل مذمت کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، کئی میڈیا اداروں نے ان دعوؤں کی تصدیق نہ ہونے پر انہیں شائع کرنے سے انکار کر دیا۔قطر نے واضح کیا کہ یہ الزامات اس کے ثالثی...
نیو یارک کے نئے میئر ظہران ممدانی اور لندن کے میئر صادق خان دونوں کو اپنے مسلم عقیدے کی بنیاد پر تنقید اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صادق خان جو 2016 سے لندن کے میئر ہیں، نے ممدانی کی فتح کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نیو یارکرز نے ’ڈر کے بجائے امید، اور تقسیم کے بجائے اتحاد‘ کو منتخب کیا۔ یہ بھی پڑھیں:’شریعت‘ سے متعلق ٹرمپ کا بیان اسلاموفوبک اور نسل پرستانہ ہے، میئر لندن صادق خان انہوں نے کہا کہ ممدانی، جو سابق نیو یارک گورنر اینڈریو کومو اور ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا کو شکست دے کر منتخب ہوئے، ان کے لیے ان کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں میئرز...
قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام صارفین پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 5 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام صارفین پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 5 ارب...
ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مساجد کے حوالے سے بیان مذہبی جذبات بھڑکانے اور اشتعال پھیلانے کی کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے متنازع بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مساجد کے حوالے سے بیان مذہبی جذبات بھڑکانے اور اشتعال پھیلانے کی کوشش ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا عہدہ بردباری اور سنجیدگی چاہتا ہے، پختونخوا جیسے حساس صوبہ میں ٹکراؤ قطعاََ حل نہیں۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ...
رپورٹ کے مطابق اجلاس وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کے دفتر میں ہو گا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجنیئر امیر مقام، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم شریک ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے 11 نومبر کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کے دفتر میں ہو گا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجنیئر امیر مقام، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم شریک ہونگے۔ تینوں اہم شخصیات نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے مشاورت کریں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترک خفیہ ادارے اور جینڈرمری فورسز نے استنبول اور ادانا میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک سائبر جاسوسی نیٹ ورک سے منسلک دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، یہ آپریشن انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی ہدایت پر کیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گرفتار افراد ایک بڑے بین الاقوامی سائبر کرائم نیٹ ورک سے منسلک ہیں، چھاپوں کے دوران حکام نے متعدد ڈیجیٹل آلات اور غیر ملکی نظام ضبط کیے جو مبینہ طور پر غیر قانونی سائبر سرگرمیوں میں استعمال ہورہے تھے۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ذاتی ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی کے ذریعے حساس معلومات اکٹھی کرتے تھے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز...
مسجد کا وسیع صحن اور خوبصورت ہال بیک وقت پانچ ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھتا ہے جبکہ جنوبی وزیرستان کے عوام نے پاک فوج اور ایف سی کا اس خوبصورت مسجد کے تحفہ پر شکریہ ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں سپن مسجد کی تعمیر جولائی 2021 میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے تعاون سے کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مسجد کا وسیع صحن اور خوبصورت ہال بیک وقت پانچ ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھتا ہے جبکہ جنوبی وزیرستان کے عوام نے پاک فوج اور ایف سی کا اس خوبصورت مسجد کے تحفہ پر شکریہ ادا کیا ہے۔ امام مسجد نے کہا کہ سپین مسجد میں دور دراز علاقوں سے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ حکومت 27ویں آئینی ترمیم کو پاس کروانے کے لیے جلدی میں نہیں ہے اور اس معاملے پر گزشتہ دو ہفتوں سے میڈیا میں بات ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم: چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ، وفاقی آئینی عدالت اور تاحیات رینک کے انتظامات وزیردفاع نے بتایا کہ آئینی ترمیم کی منظوری آج کابینہ نے دے دی ہے جس کے بعد اسے قائمہ کمیٹی کو ریفر کیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ کل پارلیمنٹ میں اس پر بحث بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس ترمیم کے حوالے سے اپنے تمام اتحادی جماعتوں، جن میں پیپلز پارٹی، ایم کیو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی عدالت عظمیٰ نے جمعہ کو بھارتی تیز گیندباز محمد شامی کی بیوی حسین جہاں کی سرزنش کی۔ عدالت نے کرکٹر کی اہلیہ سے پوچھا کہ کیا 4 لاکھ روپے کی رقم کافی نہیں؟۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ شامی کی اہلیہ شادی کے بعد سے بے روزگار ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے کرکٹر محمد شامی سے ان کی بیوی کی طرف سے دائر درخواست پر جواب طلب کیا جس میں انہیں اور ان کی نابالغ بیٹی کو دیے جانے والے عبوری مینٹیننس الائونس میں اضافہ کی درخواست کی گئی تھی۔یہ معاملہ جسٹس منوج مشرا اور اجل بھویان کی بنچ کے سامنے آیا۔ سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کے وکیل سے پوچھا کہ شامی...
اسلام آباد: صدر مملکت کے خلاف تاحیات کوئی کیس نہیں بن سکے گا اور نہ گرفتار کیا جاسکے گا، پیپلز پارٹی کے مطالبے پر آرٹیکل 248 میں ترمیم مسودے میں شامل کرلی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملے میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے مسودے میں تجاویز شامل کرنے اور نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر مملکت کے خلاف تاحیات کوئی بھی کیس نہ بنائے جانے کی ترمیم بھی نئی آئینی مسودے میں شامل کرلی گئی۔ مجوزہ ترمیم آئین کے آرٹیکل 248 بی میں کی جارہی ہے جس کے مطابق صدر مملکت کے خلاف تاحیات کوئی کیس نہیں بن سکے گا، صدر مملکت کو گرفتار کرنے یا سزا دینے کا کوئی عمل بھی نہیں کیا...
پاکستانی اداکارہ رومیسہ خان نے انڈسٹری میں معاوضہ وقت پر نہ ملنے کا انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کئی اداروں کے بعد اب رومیسہ خان نے بھی انڈسٹری میں ادائیگیوں کے معاملے پر آواز اٹھائی۔ ایک حالیہ وائرل انٹرویو کلپ میں رومیسہ خان نے تصدیق کی کہ ادائیگیوں میں تاخیر کا معاملہ انڈسٹری میں ہے اور صورت حال یہ ہے کہ اپنے پیسوں کو بار بار بھیک کی طرح مانگنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بار بار اپنے پیسے مانگنے میں موت آتی ہے، اس وجہ سے کئی بار پیسے نہیں ملے۔ View this post on Instagram A post shared by Runway Pakistan® (@runway.pakistan) رومیسہ خان نے کہا کہ اگر پیسے بروقت نہیں ملتے تو میں بھی پھر نہیں مانگتی اور...
پاکستان کے آئین میں مجوزہ 27 ویں ترمیم کے مسودے میں ایک اہم تبدیلی شامل کی گئی ہے، جس کے مطابق صدر مملکت کے خلاف تاحیات کوئی کیس نہیں بنایا جا سکے گا اور نہ ہی انہیں گرفتار کیا جا سکے گا۔ یہ ترمیم پیپلز پارٹی کے مطالبے پر آئین کے آرٹیکل 248 میں کی جا رہی ہے۔ ستائیسویں آئینی ترمیم کے مسودے پر اتحادی جماعتوں کی جانب سے مسلسل تجاویز کا تبادلہ جاری ہے، جن میں کچھ نکات کو شامل کیا جا رہا ہے اور کچھ نکات کو نکالا جا رہا ہے۔ صدر مملکت کے خلاف کیسز نہ بنانے اور ان کی گرفتاری کو روکے جانے کی ترمیم بھی ان نئے مسودوں میں شامل کی گئی ہے۔ آرٹیکل 248...
فوٹو: پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کے درمیان ملاقات باکو میں یوم فتح کی پریڈ کے موقع پر ہوئی۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے پاک ترکیہ کا انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ پاک ترک...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کو امن جرگے میں شرکت کی دعوت دے دی۔پی ٹی آئی کا وفد پشاور میں جے یو آئی کے سیکریٹریٹ پہنچا اور پارٹی کی قیادت کو جنید اکبر کا خط دیا۔اس موقع پر جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عطا الحق اور پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما علی اصغر نے میڈیا سے گفتگو کی۔مولانا عطا الحق کا کہنا تھا کہ امن جرگہ سے متعلق پی ٹی آئی کے عزم کو سراہتے ہیں، جرگہ ہمارے صوبے کی روایت ہے، صوبائی شوریٰ کا اجلاس بلا کر مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔علی اصغر نے کہا کہ جے یو آئی کی قیادت کو جنید اکبر کا خط دیا ہے، وزیراعلیٰ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: دنیا بھر کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اب زمین سے آگے بڑھ کر خلا میں ڈیٹا مراکز قائم کرنے کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہیں، اس انقلابی پیش رفت کا مقصد ایسے ڈیٹا سینٹرز بنانا ہے جو مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلیں اور زمین کے قدرتی وسائل پر انحصار کم کریں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اسٹار کلاؤڈ نے حال ہی میں ایک چھوٹی مصنوعی سیارچہ خلا میں بھیجی ہے، جس میں ایک جدید کمپیوٹر چپ نصب ہے، یہ قدم مستقبل میں خلا میں مکمل فعال ڈیٹا مراکز بنانے کی سمت پہلا عملی اور تجرباتی اقدام ہے۔کمپنی کے سربراہ فلپ جانسٹن کا کہنا ہے کہ آنے والے برسوں میں خلا میں ڈیٹا مراکز قائم...
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ن لیگ کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-66 سے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلال فاروق تارڑ کی کامیابی عوام کے بھرپور اعتماد اور مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیوں کی واضح عکاسی ہے۔ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں اور ملک کی ترقی و استحکام کے سفر میں ان کے...
آذربائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ میں باکو کی فضاؤں میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج نے حاضرین کا جوش و جذبہ عروج پر پہنچا دیا۔ اس موقع پر پاکستانی فوج کے خصوصی دستے نے بھی شرکت کی اور قومی پرچم تھامے ہوئے مہمانوں کو سلامی دی۔ پریڈ میں پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے فوجی دستوں کی بھرپور شرکت نے تقریب کو مزید خاص بنا دیا۔ پاکستانی ہیلی کاپٹروں نے بھی آذربائیجان اور ترکی کے ہمراہ فلائی پاسٹ میں حصہ لیا، جس سے ایک شاندار فضائی منظر پیش ہوا۔ فضا میں جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 طیاروں کی پروازوں نے ایک مرتبہ پھر ان طیاروں کی طاقت اور مہارت کو اجاگر کیا۔ زمین پر ٹینکوں...
27ویں آئینی ترمیم کے تحت اہم تبدیلیوں کی تجویز دی گئی ہے، جن میں وفاقی آئینی عدالت کا قیام اور ججز کے تبادلے کے حوالے سے نئے اختیارات شامل ہیں۔ اہم نکات: 1. وفاقی آئینی عدالت کا قیام: مجوزہ ترمیم کے مطابق ملک میں وفاقی آئینی عدالت قائم کی جائے گی، جس میں ہر صوبے سے مساوی ججز شامل ہوں گے۔ چیف جسٹس اور دیگر ججز کا تقرر صدر کرے گا۔ اس عدالت کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کا اختیار حاصل ہوگا اور یہ قانون سے متعلق معاملات کو فیصلے کے لیے مختص کرے گی۔ 2. ججز کے تبادلے کا اختیار: ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلے کا اختیار جوڈیشل کمیشن کو دیا جائے گا۔ اگر کوئی جج تبادلے کو...
وفاقی آئینی عدالت قائم کی جائے گی، کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا: مجوزہ آئینی ترمیم
وفاقی آئینی عدالت قائم کی جائے گی، کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا: مجوزہ آئینی ترمیم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی آئینی عدالت کے حوالے سے مجوزہ 27 ویں آئینی ترامیم کے نکات سامنے آگئے۔27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے مطابق ملک میں وفاقی آئینی عدالت قائم کی جائے گی، ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلے کا اختیار جوڈیشل کمیشن کو دیاجائیگا۔مجوزہ آئینی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا، صدر کے خلاف عمر بھر کے لیے کوئی فوجداری کارروائی نہیں ہوسکے گی اور گورنر کے خلاف اس کی...
ایس سی او سمٹ کی تیاری: چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارتایس سی او سمٹ کی تیاری کے حوالے سے مختلف میگا پروجیکٹس پر سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایس سی او سمٹ اور بین الاقوامی کانفرنسوں کے بہتر انعقاد کے حوالے سے مستقبل میں شروع کئے جانے...
سٹی42: سانحہ نو مئی 2023 میں ملوث مجرم کی خالی کی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔ مسلم لیگ نون کو قومی اسمبلی میں ایک اور نشست مل گئی۔ این اے 66 وزیر آبادسے مسلم لیگ نون کے بلال فاروق تارڑ کو آج ریٹرننگ آفیسر نے بلامقابلہ منتخب قرار دے دیا۔ ان کے مقابل کوئی امیدوار نہیں آیا۔ پاکستان پیپلز پارٹنے نے ان کی ھمایت کا اعلان کیا تھا، کسی دوسری پارٹی کے یا کسی آزاد امیدوار نے بھی ان کے مقابل کاغذات نامزدگی نہین دیئے تھے۔ آج الیکشن شیدول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی چھان بین مکمل ہونے کے بعد ریترننگ آفیسر نے بلال فاروق کو بلامقابلہ کامیاب ڈیکلئیر کر دیا۔ ...
سندھ حکومت نے HPV ویکسین کی خریداری کے لیے 797 ملین روپے مختص کیے ہیں، باوجود اس کے کہ حالیہ ویکسین مہم نے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے۔ یہ ویکسین 2026 سے بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام (EPI) میں شامل کی جائے گی۔ ستمبر 2023 میں سندھ بھر میں شروع کی گئی HPV ویکسین مہم کا مقصد 9 سے 15 سال کی لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانا تھا، تاہم مہم میں والدین کی جانب سے عدم اعتماد اور انکار کے سبب اس کا ہدف پورا نہ ہو سکا۔ کراچی کے مختلف اضلاع میں ویکسین کی شرح بہت کم رہی؛ کیماڑی میں صرف 16 فیصد، ضلع شرقی میں 37 فیصد، اور ضلع جنوبی میں 39 فیصد لڑکیوں کو ہی...
سال 2026 قریب آتے ہی، بلغاریہ کی مشہور پیش گو بابا وانگا کی متوقع پیش گوئیاں پھر سے لوگوں کے درمیان گردش کرنے لگی ہیں۔ ان میں سے کچھ دعوے نہ صرف حیران کن ہیں بلکہ عالمی سطح پر اثر انداز ہونے والی تبدیلیوں کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔ مشرق میں جنگ اور مغرب میں تباہی بابا وانگا کی سب سے تشویشناک پیش گوئی یہ ہے کہ مشرق میں ایک بڑی جنگ چھڑنے والی ہے، جس کے اثرات مغرب تک پہنچ کر وسیع تباہی کا سبب بنیں گے۔ اگرچہ اس پیش گوئی کی تفصیلات زیادہ واضح نہیں، لیکن کئی لوگ اسے عالمی سطح پر ہونے والی جغرافیائی کشیدگی کے طور پر دیکھتے ہیں، جس کا اثر یورپ اور شمالی امریکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: ایک تازہ عالمی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جن بچوں کو 13 سال کی عمر سے پہلے اسمارٹ فون دیا جاتا ہے، ان میں بڑے ہونے پر ذہنی صحت کے سنگین مسائل پیدا ہونے کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم نے اس تحقیق کے دوران ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں (عمر 18 تا 24 سال) کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جس کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ جن بچوں نے 12 سال یا اس سے کم عمر میں فون کا استعمال شروع کیا، وہ جوانی میں ڈپریشن، اضطراب، خوداعتمادی کی کمی، اور خودکشی کے خیالات جیسے مسائل کا زیادہ شکار پائے گئے۔تحقیق کے مطابق 10 سے 13 سال کی عمر...
سال 2026 کے قریب آتے ہی پیش گوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور انٹرنیٹ پر بلغاریہ کی مشہور پیش گو خاتون بابا وانگا کی مستقبل کے حوالے بتائی جانے والی باتیں گردش کرنے لگ گئی۔ 2026 سے متعلق بابا وانگا کی پیش گوئیاں درج ذیل ہیں: مشرق کی جنگ جو مغرب میں تباہی پھیلائے گی بابا وانگا کی سب سے تشویشناک پیش گوئی یہ ہے کہ مشرق میں ایک بڑی جنگ کا آغاز ہوگا، جو مغرب میں وسیع پیمانے پر تباہی کا سبب بنے گی۔ اگرچہ تفصیلات مبہم ہیں، لیکن بہت سے لوگ اس کو ممکنہ طور پر ایک عالمی سطح پر اثرانداز ہونے والے جغرافیائی سیاست کے تنازع کے طور پر دیکھتے ہیں۔ یہ پیش گوئی ایشیا میں بڑھتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسان کی خوراک نہ صرف اس کی صحت بلکہ جسمانی خوشبو پر بھی نمایاں اثر ڈالتی ہے، بعض غذائیں قدرتی جسمانی خوشبو کو دوسروں کے لیے زیادہ دلکش اور خوشگوار بنا سکتی ہیں۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ہر فرد کی خوشبو منفرد ہوتی ہے، جس پر جینز، ہارمونز، موڈ، صحت اور صفائی جیسے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں، تاہم سائنس دانوں کے مطابق خوراک وہ واحد عنصر ہے جس پر انسان کا مکمل اختیار ہوتا ہے۔اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف اسٹرلنگ کے پروفیسر کریگ رابرٹس کے مطابق انسان جو کچھ کھاتا ہے، وہ نظامِ ہضم اور جلد کے ذریعے جسمانی خوشبو کو متاثر کرتا ہے، جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر:۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بڈگام میں ایک اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ اسکولوں میں ہندو گیت “وندے ماترم” کی اجتماعی طور پڑھنے کے لیے ان کی حکومت سے منظوری نہیں لی گئی ہے۔ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گورنر منوج سنہا نے جموں میں وندے ماترم کی اجتماعی خواندگی کی ازخود قیادت کی۔ ایک سرکاری حکم نامے میں موسیقی و کلچرل پروگرامز میں سبھی اسکولوں کے طلبا سمیت عملے کی شرکت کو لازمی قرار دیا گیا تھا، تاکہ وندے ماترم کے 150 برس مکمل ہونے کی تقریبات منائی جا سکیں۔حکم نامے کے تحت جموں اور کشمیر کے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹرز کو...
صدر کے بعد وزیر اعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنی کی تجویز،آئینی ترمیم کی تفصیلات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )صدر مملکت کے بعد وزیر اعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنی کی ترمیم کمیٹی میں پیش کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ترمیم حکومتی ارکان سینیٹر انوشہ رحمان اور سینیٹر ظاہر خلیل ساندھو نے مشترکہ قائمہ کمیٹی میں پیش کی۔ذرائع نے بتایاکہ ترمیم کے تحت آئین کے آرٹیکل 248 میں صدر کے ساتھ لفظ وزیر اعظم بھی شامل کر لیا جائے گا۔ ترمیم کی منظوری کے بعد وزیر اعظم کے خلاف بھی دوران مدت فوجداری مقدمات میں کارروائی نہیں ہو سکے گی۔خیال رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کابینہ سے منظوری اور...
امریکا کے لیے ویزا حاصل کرنے کی درخواست دینے والے ذیابیطس، کینسر، دل کی بیماریوں اور موٹاپے جیسے دائمی امراض میں مبتلا افراد کی درخواستیں اب مسترد ہو سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان ہدایات کے تحت ویزا افسران کو یہ طے کرنے کی اجازت دی گئی ہے کہ درخواست گزار اپنے طویل المدتی علاج کے اخراجات بغیر کسی حکومتی امداد کے خود برداشت کرنے کے قابل ہیں یا نہیں۔ یہ پالیسی خاص طور پر ان تارکین وطن کو متاثر کر سکتی ہے جو امریکا میں مستقل رہائش کے لیے ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق، ایسے...
گورنر سندھ نے کہا کہ معاشرے میں امن، برداشت اور رواداری کے فروغ میں علما کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی اتحاد اور مثبت رویّوں کے ذریعے معاشرتی استحکام کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پیر حسان حسیب الرحمن بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، اتحادِ اْمت، معاشرتی اصلاح اور موجودہ سماجی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معاشرے میں امن، برداشت اور رواداری کے فروغ میں علما کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ...
مجالس سے معروف عالمِ دین علامہ علی رضا رضوی نے خطاب کیا، جنہوں نے سیرتِ حضرت فاطمہ زہراؑ، ان کی قربانیوں اور اسلام کی بقا میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ مجالسِ عزا میں شہر بھر سے عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ آخری روز مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ علی رضا (ع) پر اختتام پذیر ہوا جہاں معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی میں ایام فاطمیہ کی مجالس عزا، علامہ علی رضا رضوی کا خطاب، ہزاروں عزادار شریک کراچی میں ایام فاطمیہ کی مجالس عزا، علامہ علی رضا رضوی کا خطاب، ہزاروں...
27ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ سامنے آگیا،سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی، آرمی چیف کو مزید بااختیار بنانے کی تجویز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: 27ویں آئینی ترمیم کا ممکنہ مسودہ میڈیا کے سامنے آگیا ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ ملک کے عدالتی اور عسکری ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز دی گئی ہے، مجوزہ ترمیم کے تحت سپریم کورٹ کے آئینی اختیارات واپس لے کر انہیں ایک نئی وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جب کہ آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق مجوزہ آئینی ترمیم میں آرٹیکل 42، 59، 63اے، اور 175 تا 191 میں تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں، آئین کے آرٹیکل 184 کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز ہے، جس سے سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس کا...
پاک فوج نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مساجد کی تعمیر اور تزئین و آرائش کے ذریعے مقامی عوام کے لیے مقدس سہولت فراہم کی ہے۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں جولائی 2021 میں سپن مسجد فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے تعاون سے تعمیر کی گئی، جس کا وسیع صحن اور خوبصورت ہال بیک وقت 5 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھتا ہے۔ امام مسجد کے مطابق سپن مسجد میں دور دراز علاقوں سے بچے دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ جنوبی وزیرستان کے عوام نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتنی خوبصورت مسجد بنانے کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ پاک فوج نے سابقہ...
مسافروں نے سعودی عرب سے مصر، لیبیا اور بعد ازاں غیر قانونی سمندر کے راستے اٹلی جانا تھا، جس کیلئے انہوں نے ایجنٹوں سے فی کس 45 لاکھ روپے میں معاملات طے کئے ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی سمندر کے راستے اٹلی جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی میں عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ جانے والے 5 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا، مسافروں میں راحید اللہ، عبدالحمید، عبدالشکور، اسماعیل اور احمد اللہ شامل ہیں۔ مسافروں کا تعلق، بنوں، پشاور، خیبر اور مہمند کے مختلف علاقوں سے ہے، مسافر فلائٹ نمبر PA170 کے ذریعے سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب...
ایک بیان میں پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ پی پی حکومت سے رابطے میں رہے گی تاکہ میثاقِ جمہوریت کے باقی ایجنڈے پر اتفاقِ رائے پیدا کیا جاسکے، میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کو جمہوریت کے استحکام کے لیے مثبت قدم قرار دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صوبائی خودمختاری کے عزم کو دہرایا ہے، پیپلز پارٹی نے آئینی عدالت کے قیام کی تائید کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آرٹیکل 160۔ 3 اے میں ترمیم کو مسترد جبکہ آرٹیکل 243 سے متعلق تجویز کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی پی حکومت سے رابطے میں...
قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ کس کو تفویض کیا جائیگا؟ 27ویں آئینی ترمیم کامسودہ سامنے آگیا اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین چوہدری محمود بشیر ورک اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین فروق حمید نئک نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں قانون سازی اور عدالتی امور سے متعلق اہم مسائل پر غور کیا گیا جبکہ کمیٹی اراکین نے ملکی قانونی نظام کی بہتری اور اصلاحات کے لیے تجاویز پیش کیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان تین ملک ہیں، مگر دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور تینوں بردار ممالک نے متعدد بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے۔ وزیر اعظم نے معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت کو اہم قرار دیا اور تقریب میں علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر آزادی کے لیے جدوجہد، عزم اور حوصلے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے سے کامیابی حاصل کی اور پاکستان نے ہمیشہ...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نوجوان آئی ٹی گریجویٹس کے لیے آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ پروگرام صوبائی حکومت کا ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد نئے گریجویٹس کو آئی ٹی کے شعبے میں ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام خاص طور پر آئی ٹی گریجویٹس کے لیے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ علم اور اس کے عملی اطلاق کے درمیان فرق کو ختم کیا جا سکے۔ اس کے تحت، آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ مل کر پانچ ماہ کی انٹرن شپ فراہم کی جائے گی، جس دوران گریجویٹس کو معاوضہ بھی دیا جائے گا۔ چار سالہ ڈگری کے حامل آئی ٹی گریجویٹس اس پروگرام کے...
راولپنڈی میں خاتون کو بلیک میل، زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کے معاملے میں پولیس نے مقتولہ کی لاش سے حاصل ڈی این اے نمونے فرانزک لیب لاہور میں جمع کروا دیے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے ملزمان کے ڈی این اے نمونے بھی فرانزک لیب میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے، پولیس نے گرفتار3ملزمان عدیل،موسی اور جواد کا 7روز کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔ گرفتار ملزم عدیل پیشہ کے اعتبار سے سنار،جواد پرائیوٹ بینک کا ملازم ہے، ملزمان کے خلاف مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں قتل،زیادتی کی دفعات کے تحت گوجر خان میں مقدمہ درج ہے۔ گزشتہ روز راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے سٹی پیلس بابا رحیم شاہ کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا تھا،...
گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور سرحدی تعاون کے شعبوں میں پیش رفت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے گورنر سندھ کی میزبانی اور گرمجوش استقبال پر اظہارِ تشکر کیا اور گورنر سندھ کو مشہد میں ملاقات کی خصوصی دعوت بھی دی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ، معاشی تعاون، علاقائی روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم، کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل اور دیگر سفارتی حکام بھی موجود...
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی تمام سیاسی قائدین کو خط لکھیں گے، خط میں 27 ویں آئینی ترامیم پر غور و فکر کرنے کا کہا جائے گا، نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے سرابراہان کو خط لکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے اس حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
فائل فوٹو صدر کے بعد وزیراعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنیٰ کی ترمیم قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں پیش کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ترمیم حکومتی ارکان سینیٹر انوشہ رحمان اور سینیٹر طاہر خلیل سندھو نے پیش کی، ترمیم کے تحت آئین کے آرٹیکل 248 میں صدر کے ساتھ لفظ وزیر اعظم بھی شامل کر لیا جائے گا۔مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کی منظوری کے بعد وزیر اعظم کے خلاف بھی دوران مدت فوجداری مقدمات میں کارروائی نہیں ہو سکے گی۔اس سے قبل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کیا جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے سپرد کردیا تھا۔ 27ویں آئینی...
کمشنر کراچی نے جناح ایونیو پر ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کردی۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق سپر ہائی وے ایم نائن سے ملیر ہالٹ شاہراہِ فیصل تک ہیوی ٹریفک کی ممانعت ہوگی۔ پابندی دفعہ 144 کے تحت عوامی مفاد اور بہتر ٹریفک نظام کے لیے نافذ کی گئی۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ جناح ایونیو پر ہیوی ٹریفک کی بندش شہریوں کو ٹریفک جام سے نجات دلانے کی کوشش ہے، ہیوی گاڑیوں کے لیے لنک روڈ ایسٹرن بائی پاس سے ساسی ٹول پلازہ تک متبادل راستہ ہوگا۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ متبادل راستے پر گاڑیوں کو مقررہ اوقات میں آمد و رفت کی اجازت ہوگی، یہ...
صدر مملکت کے بعد وزیر اعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنیٰ دینے کے لیے ایک نئی ترمیم پیش کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ ترمیم حکومتی ارکان سینیٹر انوشہ رحمان اور سینیٹر ظاہر خلیل سندھو نے مشترکہ قائمہ کمیٹی میں پیش کی۔ اس ترمیم کے تحت آئین کے آرٹیکل 248 میں صدر کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کا بھی ذکر شامل کیا جائے گا، جس کے بعد وزیر اعظم کے خلاف دورانِ مدت فوجداری مقدمات میں کارروائی نہیں ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اسے کابینہ سے پاس کرایا گیا اور پھر سینیٹ میں پیش کیا گیا، جس کے بعد پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں...
کراچی: پی آئی اے ایئرکرافٹ انجنیئرز کی تنظیم سیپ نے صدر اور جنرل سیکریٹری کی ملازمت سے برطرفی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ) کے دونوں عہدیداروں کو ملازمت سے برطرف کیا تھا جس پر تنظیم نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا جس کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔ پی آئی اے ایئرکرافٹ انجنیئرز کی تنظیم سیپ نے تنخواہوں اور الائونسز میں اضافے نہ ہونے پر گزشتہ کئی روز سے کام...
ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا کر مسافر آف لوڈ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مسافر کی روانگی ملائیشیا کی تھی۔ نبیل اختر نامی مسافر فلائٹ نمبر PK894 کے ذریعے ملائیشیا جا رہا تھا۔ ملزم کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ ملزم کے پاسپورٹ پر بیرون ملک آمد و روانگی کی جعلی امیگریشن اسٹمپس لگی ہوئی تھیں۔ مذکورہ اسٹمپس کے حوالے سے سسٹم میں بھی کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ Tagsپاکستان
کراچی: حکومت سندھ نے صوبے میں بچوں کو حفاظتی ویکسین نہ لگوانے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا اور سکھر میں 480 والدین کے خلاف جرمانے کیے گئے اور ساتھ ہی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کی خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹرسہیل شیخ نے بتایا کہ سندھ امیونائزیشن اینڈ ایپیڈیمکس کنٹرول ایکٹ 2023 کے تحت 480 والدین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور یہ جرمانے سکھر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کیے گئے۔ ڈاکٹر سہیل شیخ نے ایکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب کراچی سمیت صوبے میں بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ...