خیبرپختونخوا حکومت نے 3 اور 16 ایم پی اوز اور دفعہ 144 میں ترمیم کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
خیبرپختونخوا حکومت نے قوانین کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں مذکورہ قوانین پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں طے پایا کہ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کی نگرانی میں چار رکنی کمیٹی مجوزہ قوانین میں اصلاحات کی سفارشات پیش کرے گی تاکہ قوانین عوامی مفاد کے لیے استعمال ہوں اور انہیں سیاسی یا انتقامی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے روکا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر شہری کو آزادی اظہار اور پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے، تاہم عوامی سہولت اور احتجاج کے حق کے درمیان توازن قائم کرنے کے لیے نیا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر قانون کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں، اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق قوانین کو بہتر بنایا جائے گا، سیاسی انتقام کے امکانات والے نکات قوانین سے نکالے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے عوام کی جان و مال کی حفاظت اور سہولیات کی فراہمی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد عابد مجید اور ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے شرکت کی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے لیے
پڑھیں:
کابینہ سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا،وفاقی وزیر قانون
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 27ویں ترمیم کی منظوری دیدی،وفاقی حکومت آج سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کرنے جارہی ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیاگیا، وزیراعظم شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت کی،کابینہ میں 27ویں آئینی ترمیم پر بریف کیاگیا،وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی،حکومت 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کرنے جارہی ہے۔
مشہور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح طارق جمیل نے نکاح پڑھایا، ویڈیو وائرل
اعظم نذیر تارڑ کاکہناتھا کہ اتحادی جماعتوں سے وزیراعظم نے مشاورت کی،اجلاس میں آئینی عدالت قائم کرنے پر اتفاق رائے ہوا ہے،بل کی منظوری کیلئے حکومت حلیف جماعتوں کے ساتھ شریک ہوگی،کابینہ منظوری کے بعد27 ویں ترمیم کو جوائنٹ کمیٹی میں پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔
وفاقی وزیر قانون کاکہناتھا کہ چاہتے ہیں کہ کمیٹی میں بل کی شقوں پر سیر حاصل گفتگو ہو سکے،اتحادی جماعتوں سے مشاورت اور رائے لے کر قانون سازی ہو رہی ہے،چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق رائے ہوا ہے،آئینی ترمیم کو قانون و انصاف کی مشترکہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا،
زید خان نے اپنی والدہ زرین خان کی آخری رسومات ہندو طریقے سے کیوں ادا کیں؟
مزید :