Daily Mumtaz:
2025-11-08@19:57:09 GMT

ابوظہبی ٹی 10لیگ،شکیب الحسن رائل چیمپس کے کپتان مقرر

اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT

ابوظہبی ٹی 10لیگ،شکیب الحسن رائل چیمپس کے کپتان مقرر

ابوظہبی: رائل چیمپس نے اپنے نئے سیزن کے لیے قومی اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ ٹیم کا مقصد شکیب کی قیادت، حکمت عملی اور متحرک کھیل کی بدولت اپنی پہلی مہم میں مضبوط تاثر چھوڑنا ہے۔
ڈبیو ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی شاملرائل چیمپس کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ٹیم میں جوش، حوصلہ اور اعلیٰ کارکردگی کا امتزاج ہو۔ ٹیم کا پہلا میچ وِسٹا رائیڈرز کے خلاف 19 نومبر 2025 کو شیخ زاید اسٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔شکیب الحسن نے کہا کہ رائل چیمپس کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں اس باصلاحیت ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ ہم فیلڈ اور آف فیلڈ دونوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں اور شائقین کو ایک دلچسپ اور مقابلے سے بھرپور سیزن دینے کا عزم رکھتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہانگ کانگ سکسز کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے جورک وین نے 40 رنز بنائے جب کہ عبد اللہ بیومی اور کپتان جارڈن مورس ایک، ایک رن بنا سکے جبکہ بلکی سمجمن اور یتھن جان بالترتیب 26 اور 29 رنز کے ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 3 وکٹ اپنے نام کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان 3.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بنا کر میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ اوپننگ بیٹر عبد الصمد نے 10 گیندوں میں 6 چھکوں کی بدولت 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

وکٹ کیپر بیٹر خواجہ نافع 36 رنز بنا سکے جبکہ کپتان عباس آفریدی نے 2 گیندوں میں 2 چھکوں کی بدولت 12 رنز بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کارکردگی پر ابرار احمد مین آف دی قرار
  • ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
  • وہاب ریاض ویمن کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر؟،  پی سی بی کی وضاحت بھی آگئی
  • پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
  • سری لنکا کا دورہ پاکستان کیلیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان
  • انصاف میں تاخیر اور کارکردگی پر آئی ایم ایف کے تحفظات
  • سی ای او سیپکو نے 2ایس ڈی اوز کو ناقص کارکردگی پر معطل کردیا
  • سری لنکا کے عظیم کپتان ارجنا رانا تنگا کا وزن انتہائی کم، مداح حیران رہ گئے
  • ناشتہ چھوڑنا ، کارکردگی پر منفی اثر ڈالتا ہے