کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے علی گوہر ہاتھوں سے معذور ہیں مگر انہوں نے اپنی مجبوری کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی باہمت خاتون جنہوں نے اپنی معذوری کو کمزوری نہیں بنایا

علی گوہر پاؤں سے پینٹنگ کرتے ہیں اور ان کی فنکاری صرف تصویری نہیں بلکہ حوصلے اور خود اعتمادی کا بھی پیغام ہے۔

مزید پڑھیے: پست قامت لیکن حوصلے بڑے، کوئٹہ کی باہمت بلانستہ کی موٹیویشنل کہانی

یہ ویڈیو رپورٹ علی گوہر کی جدوجہد اور فن کے علاوہ معاشرتی رویوں پر بھی روشنی ڈالتی ہے اور یہ باور کراتی ہے کہ جب ارادہ مضبوط ہو تو کوئی کمی رکاوٹ نہیں بنتی۔ دیکھیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان پاؤں سے پینٹنگ پینٹر علی گوہر کوئٹہ معذور پینٹر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان پاؤں سے پینٹنگ پینٹر علی گوہر کوئٹہ معذور پینٹر علی گوہر

پڑھیں:

امریکی سینیٹر لنزی گراہم کا ٹرمپ کو سلام، بھارت پر ٹیرف لگانے کے فیصلے کی بھرپور حمایت

امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزی گراہم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے اور اسے ایک فیصلہ کن اور بروقت قدم قرار دیا ہے۔

لنزی گراہم نے کہا کہ "اب بھارت کے لیے روس سے سستا تیل خریدنا اتنا آسان نہیں رہا جتنا پہلے تھا۔ بھارت روسی صدر پیوٹن سے تیل خریدنے پر بضد ہے تاکہ یوکرین میں خونریزی جاری رہے۔ لیکن صدر ٹرمپ نے دنیا کو پیغام دے دیا ہے کہ اگر پیوٹن سے تیل خریدا تو امریکی معیشت تک بغیر ٹیرف رسائی نہیں ملے گی۔"

انہوں نے کہا کہ جو ممالک اس عمل میں ملوث ہیں، انہیں اب دوسروں کو نہیں بلکہ خود کو ذمہ دار ٹھہرانا ہوگا۔

سینیٹر گراہم نے صدر ٹرمپ کو شاباش دیتے ہوئے مزید کہا: "شاباش صدر ٹرمپ! آپ ہی وہ مضبوط اور فیصلہ کن رہنما ہیں جس کا دنیا یوکرین میں خونریزی ختم کرنے کے لیے انتظار کر رہی تھی۔"

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف لگایا ہے جس کے بعد کل امریکی ٹیرف کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس اقدام کو بھارت کی روس نواز پالیسیوں کے خلاف سخت پیغام سمجھا جا رہا ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • عوام کا مال پولیس کیلئے مال غنیمت نہیں، سندھ ہائیکورٹ کے جج نے پولیس کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • اولمپکس 2028: کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستان کی شمولیت کیسے ممکن ہے؟
  • امریکی سینیٹر لنزی گراہم کا ٹرمپ کو سلام، بھارت پر ٹیرف لگانے کے فیصلے کی بھرپور حمایت
  • راولپنڈی: پانی کی پائپ لائن چوری کرنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
  • عمران خان کو پیشکش ہوتی رہی ہے لیکن وہ شرائط پر تیار نہیں: سہیل وڑائچ 
  • کمزوری کی طاقت
  • حکومت اور عوام کے درمیان بڑھتے فاصلے
  • بلوچستان کے نوجوان سائیکلسٹ ٹورازم کے فروغ کے لیے کشمیر پہنچ گئے
  • کوئی ڈیل نہیں ہوگی اب ہم عمران خان کی رہائی یقینی بنا کر دم لیں گے، بیرسٹر گوہر