اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے یاددہانی نوٹس جاری کردیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعتیں مالی سال25-2024 کے گوشوارے 29 اگست تک جمع کرائیں۔ گوشوارے فارم ڈی پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی آڈٹ رپورٹ کے ساتھ جمع ہوں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پارٹی سربراہ کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ وصول نہ کرنے کی تصدیق کرانا ہوگی، فارم میں آمدنی، اخراجات، فنڈنگ ذرائع، اثاثے اور واجبات کی تفصیل لازم ہے۔

فرحان ورک کا بھارتی ماہر علم نجوم کی انڈین پرائم لیڈرز پر حملے کی پیش گوئی پر جامع تبصرہ

اعلامیے کے مطابق فارم میں اوور رائٹنگ قابل قبول نہیں، آئی سی اے پی ممبرکا درست سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔ یکم جولائی 2024 تا 30 جون 2025 تک کی بینک اسٹیٹمنٹس ساتھ لگانا ضروری ہے، فارم صرف با اختیار پارٹی عہدیدار خود الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن کے مطابق

پڑھیں:

سسٹم  مکمل فعال نہ ہونے سے پراپرٹی ٹیکس وصولی کا مکمل آغاز نہ ہوسکا

علی ساہی: مالی سال کےآغازکو36روزگزرگئے،تاحال پراپرٹی ٹیکس وصولی کا مکمل آغاز نہ ہوسکا۔
ٹیکس دہندگان کو چالان بھجوانے کا سسٹم مکمل طور پر فعال نہ ہوسکا۔پراپرٹی ٹیکس ڈی سی ریٹ پرمنتقلی سےسسٹم جزوی  طور پرکچھ اضلاع میں فعال ہوا تاہم متعدد زونز میں پرنٹنگ سسٹم مکمل اپڈیٹ نہ ہونے سے چالان کا اجرا تاخیر کاشکار ہے۔
ایکسائزذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سالوں میں پہلےہفتےسےچالانزجاری کرکےوصولیاں شروع ہوتی ہیں،ہمیشہ مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران 4سے 5 ارب روپے کی وصولیاں کرلی جاتی ہیں۔
30ستمبرتک رعایتی پریڈہوتاہےجس میں50فیصدزائدپراپرٹی ٹیکس اداکردیاجاتاہے۔گزشتہ مالی سال میں ایکسائزنے 20ارب کے قریب پراپرٹی ٹیکس وصول کیا تھا۔
ایکسائزحکام نے بتایا کہ رواں مالی سال میں 25 سے30 ارب کی وصولی متوقع ہے،ماہ جولائی میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی نہ ہونے کے برابر ہے۔
ایکسائزذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں ہدف بھی زیادہ ہے ،یونٹس بھی 18لاکھ سے بڑھ کر ساڑھے24 تک پہنچ گئی۔

ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن کی مالی سال 25-2024 کے گوشوارے 29اگست تک جمع کروانے کی ہدایت
  • الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت
  • مزید نااہلیاں۔۔۔۔ معاملہ کہاں رُکے گا؟
  • الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی
  • الیکشن کمیشن: سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت
  • سسٹم  مکمل فعال نہ ہونے سے پراپرٹی ٹیکس وصولی کا مکمل آغاز نہ ہوسکا
  • این اے 129ضمنی الیکشن؛کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری 
  • این اے 129 ضمنی الیکشن، حماد اظہر سمیت 25 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
  • الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل کردیا