ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ پنجاب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو سکتی ہے۔
ادھر کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بارش یا بونداباندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی توقع ہے، تاہم صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق اس وقت تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ مزید یہ کہ تربیلا ڈیم 96 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 62 فیصد تک بھر چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امکان بارش پی ڈی ایم اے محکمہ موسمیات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امکان پی ڈی ایم اے محکمہ موسمیات وی نیوز محکمہ موسمیات علاقوں میں
پڑھیں:
لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت
—فائل فوٹوپنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ کی شدت میں کمی ہوئی ہے تاہم لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 358 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق فیصل آباد کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 246، ملتان میں 219 اور گوجرانوالہ میں 195 ریکارڈ کی گئی ہے۔
صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹر انتہائی مضر جبکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹر سے زائد خطرناک آلودگی ہے۔