چیئرمین سی ڈی اے سے اسلام آباد کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات، اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کے مسائل کو حل کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے سے اسلام آباد کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات، اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کے مسائل کو حل کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے اسلام آباد کے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل وفد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، چیئرمین قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ اینڈ نارکوٹکس راجہ خرم شہزاد نواز سمیت رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں کے عوام کو درپیش مسائل اور انکے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران اور متعلقہ ونگز کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے معزز اراکین پارلیمنٹ کو سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خوش آمدید کہا اور اسلام آباد کے رہائشیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے موثر رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جاری منصوبوں اور شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی میں اسلام آباد کے پارلیمنٹیرینز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ معزز اراکین پارلیمنٹ نے اسلام آباد کی ترقی، خوبصورتی اور شہریوں کی فلاح کیلئے سی ڈی اے کی جانب سے مختلف اقدامات کو سراہا اور سی ڈی اے کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ معزز اراکین پارلیمنٹ نے اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ تمام منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کاوشیں کی جائیں گی۔چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کے متعلقہ افسران کو ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ ملاقات میں اسلام آباد ایکسپریس وے کی گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش و ہارٹیکلچر سمیت کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی کے تحت زیر عمل لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ڈی جی انوائرمنٹ کو موجودہ اور نئے پارکس، گرین بیلٹس اور اوپن سپیسز کے بہترین استعمال سے متعلق امور پر فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔ملاقات میں اسلام آباد کی مختلف شاہرات کی تعمیر، تزئین و آرائش، شہری و دیہی علاقوں میں مستقل بنیادوں پر خوبصورت لائٹس کی تنصیب، موجودہ پارکس کی اپ لفٹنگ اور نئے پارکس کی تعمیر کیلئے اراضی مختص کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسکے علاوہ مختلف شاہرات کی اپ لفٹنگ اور نئی شاہرات، انڈر پاسسز کی تعمیر پر بھی گفتگو کی گئی۔چیئرمین سی ڈی اے نے وفد کو واٹر و سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حالیہ اسلام آباد واٹر کے ادارے کے قیام کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اسی طرح اسلام آباد کیلئے نئے قبرستانوں کیلئے اراضی مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا اس حوالے سے اسلام آباد میں مناسب اراضی کی نشاندہی کی جائے گی۔معزز ارکان پارلیمنٹ نے اسلام آباد میں الیکٹرک بسوں کی افادیت اور ان کے مزید روٹس چلانے پر بھی زور دیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ موجودہ روٹس کا جائزہ لیا جائے گا اور نئے روٹس کو شہریوں کی سفری ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا جائے گا۔ملاقات میں اسلام آباد شہر میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے بھی بریفننگ دی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے انفورسمنٹ اور آئی سی ٹی مل کر کو تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاکہ اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کے علاوہ اس میں ماحول دوست پودے لگائے جائیں گے۔ ملاقات میں سی ڈی اے میں کیش لیس نظام کے نفاذ کو بھی سراہا گیا ۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے میں بتدریج پیپر لیس اور کیش لیس نظام کے نفاذ کو یقینی بنایا جارہا ہے اس سلسلہ میں بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ملاقات میں اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کے مسائل کے حل کے حوالے سے فالو اپ میکنزم اپ اور پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لینے پر اتفاق کیا گیا تاکہ تمام متعلقہ مسائل کو بروقت حل کرنے میں مدد مل سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کا اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ سی ڈی اے کا اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کا طریقہ کار وضع کردیا گیا قومی اسمبلی اجلاس میں اسپیکر کی جانب سے اسٹیٹ بینک کا اسپیشل آڈٹ کرانے کا عندیہ صوبے میں پائیدار امن کیلئے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے، بیرسٹر سیف پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دیدیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں ملاقات میں اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے نے محمد علی رندھاوا اراکین پارلیمنٹ سے اسلام آباد کے حوالے سے کرنے کیلئے نے کہا کہ کے مسائل مسائل کو پر اتفاق کرنے کی کیا گیا
پڑھیں:
کراچی سمیت ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
اسلام آباد:مون سون سسٹم کے تحت کراچی سمیت ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی جس کے سبب اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق جنوبی اور وسطی پاکستان میں پیر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے، سندھ، پنجاب اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 24 سے 28 جولائی تک بارشیں متوقع ہیں۔ اس دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، خیرپور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
پنجاب میں 24 سے 26 جولائی کے دوران لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آبا، بہاولپور، رحیم یار خان اور دیگر وسطی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ آندھی، تیز ہواوٴں اور آسمانی بجلی سے کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
محکمہ موسیات نے ہدایت کی کہ سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کسان موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی سرگرمیاں ترتیب دیں، مویشی پال حضرات حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی۔