تین ماہ کے لئے نیپرا نے فی یونٹ 1روپے89پیسے بجلی سستی کردی۔
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی تین ماہ کیلئے ایک روپے 89 پیسے سستی کردی، تین ماہ تک ہر مہینے 1 روپے 89 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا فیصلے کے مطابق بجلی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے سستی کی گئی ہے۔ یہ ریلیف گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں فراہم کیا گیا ہے، صارفین کو یہ ریلیف اگست، ستمبر اور اکتوبر میں فراہم ہوگا جس سے مجموعی طور پر 55 ارب 87 کروڑ روپے کا صارفین کو فائدہ ہوگا۔نیپرا نے فیصلے کا حتمی نوٹی فکیشن وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے۔ اس کے علاوہ نیپرا نے جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 78 پیسے سستی کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔صارفین کو جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف اگست کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی اور نظرثانی سے حکومت کو 3600 ارب کی بچت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-27
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /نمائندہ جسارت) آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی اور نظرثانی سے حکومت کو 3600 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ 20 سال قبل40 آئی پی پیز سے بجلی کے مہنگے معاہدے کیے گئے تھے، بجلی پیدا نہ کرنے کے باوجود کپیسٹی چارجز کی مد میں اربوں روپے کی ادائیگیاں ہوئیں، آئی پی پیزکے مہنگے معاہدوں سے عوام کی جیبوں سے 3.6 ٹریلین روپے سالانہ نکلوائے جانے تھے۔اس حوالے سے صنعتکار برادری کا کہنا ہے کہ 40 خاندانوں نے آئی پی پیز معاہدے کرکے ملک کو یرغمال بنائے رکھا ہے‘ بند پاور پلانٹس کے باوجود اربوں روپے وصول کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ علاوہ پنجاب حکومت نے 500 کے وی اے سے زاید بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر بجلی ڈیوٹی عاید کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب فنانس ترمیمی بل2025ء صوبائی اسمبلی سے کمیٹی کو بھیجے بغیر ہی منظور کرلیا گیا ہے جس کے مطابق 500 کے وی اے سے زاید بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین پر بجلی ڈیوٹی لاگو ہو گی۔بل کے متن کے مطابق بجلی ڈیوٹی فی یونٹ 4 پیسے ہوگی‘ 500 کے وی اے تک بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین کو بجلی ڈیوٹی سے استثنا حاصل ہو گا جب کہ 500 کے وی اے سے بڑے جنریٹر رکھنے والے ادارے ٹیکس نیٹ میں لائے جائیں گے۔پنجاب اسمبلی سے منظور بل کے مطابق تمام گھریلو صارفین بجلی ڈیوٹی سے مکمل مستثنا ہوں گے۔ نیشل گرڈ کے صنعتی و کمرشل صارفین سے بجلی ڈیوٹی ڈسکوز کے ذریعے حاصل ہو گی۔ نجی بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین سے الیکٹرک انسپکٹرز کے ذریعے بجلی ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ مجوزہ قانون کا اطلاق کمرشل اور صنعتی شعبے پر ہو گا۔ بل کے تحت پنجاب فنانس ایکٹ 1964ء میں ترامیم کی جائیں گی اور اس بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔