زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2025ء) زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردی اعداد وشمار کے مطابق سرکاری ذخائر 14 ارب 23 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 26 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ یکم اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 49 کروڑ 56 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔(جاری ہے)
جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔ آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 487 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ نئی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 528 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 29 ڈالرز فی اونس اضافے کے بعد 3 ہزار395 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔ .
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سونے کی قیمت لاکھ ڈالر گئی ہے کی سطح
پڑھیں:
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3944 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آ گیا۔24 قیراط فی تولہ چاندی کا دام 61 روپے گھٹ کر 6 ہزار 309 روپے پر آگیا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 46 ڈالر گر کر 4050 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا دو روز میں 6 ہزار 400 روپے سستا ہوا ہے۔