زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 7کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 7کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردی اعداد وشمار کے مطابق سرکاری ذخائر 14 ارب 23 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 26 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ یکم اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 49 کروڑ 56 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآدھی سے زیادہ الیکشن پیٹیشنز ابھی تک زیر التوا ہیں، فافن کی رپورٹ آدھی سے زیادہ الیکشن پیٹیشنز ابھی تک زیر التوا ہیں، فافن کی رپورٹ وزیراعظم کا نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز پہنچنے پر اظہار اطمینان چیئرمین سی ڈی اے سے اسلام آباد کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات، اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کے مسائل کو... سی ڈی اے کا اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کا طریقہ کار وضع کردیا گیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سرکاری ذخائر لاکھ ڈالر کی زرمبادلہ کے
پڑھیں:
رواں مالی سال کے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد بڑھ گیا
رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ یعنی جولائی سے اکتوبر کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 38 فیصد سے زائد بڑھ گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق اس عرصے میں تجارتی خسارہ 12 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے میں 9 ارب 11 کروڑ ڈالر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: درآمدات پر کنٹرول: تجارتی خسارہ میں 31 فیصد کمی، ادارہ شماریات
اس طرح تجارتی خسارے میں مجموعی طور پر 3 ارب 46 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Another bad month for Trade Numbers as Exports falling and Imports rising with growing Trade Deficit.
Exports fall -4.46% YOY in Oct-25 vs Oct-24 while Imports increased 20.18%
Jul-Oct 2025 vs 2024 Exports Decreased -4.04% while Imports increased 15.13% pic.twitter.com/CNlrEl7SR0
— Zubair Ahmed Khan (@ZubairKhanPK) November 5, 2025
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران برآمدات میں 4 فیصد سے زیادہ کمی آئی، جن کا مجموعی حجم 10 ارب 44 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔
دوسری جانب اسی عرصے میں درآمدات 15.13 فیصد کے اضافے کے ساتھ 23 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
مزید پڑھیں: مالی سال 2025 میں وفاقی خسارہ کم ہو کر 7.1 ٹریلین روپے رہا، وزارت خزانہ کا دعویٰ
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2024 کے دوران برآمدات 14 فیصد اضافے سے بڑھ کر 2 ارب 84 کروڑ ڈالر رہیں۔
جب کہ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں تجارتی خسارے میں 4.21 فیصد کمی ہوئی اور یہ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا، اسٹیٹ بینک
تاہم اکتوبر میں درآمدات 3.57 فیصد اضافے کے بعد 6 ارب ڈالر سے زیادہ ہو گئیں۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024 کے مقابلے گزشتہ ماہ برآمدات میں 4.46 فیصد کمی دیکھی گئی، جس سے مجموعی تجارتی توازن پر دباؤ برقرار رہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ادارہ شماریات برآمدات تجارتی توازن تجارتی خسارہ مالی سال مجموعی حجم