—فائل فوٹو

آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہیلتھ انشورنس سروس بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے سروس کی بندش سے قومی اسمبلی کو مطلع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 3 کروڑ 30 لاکھ  خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس دی جا رہی ہے، خیبرپختونخوا میں ایک کروڑ اور بلوچستان میں 2 کروڑ 40 لاکھ خاندانوں کو سہولت دی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاق نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہیلتھ انشورنس کی فنڈنگ روک دی ہے، دونوں علاقہ جات میں اسٹیٹ لائف انشورنس ہیلتھ انشورنس فراہم نہیں کر رہی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ہیلتھ انشورنس

پڑھیں:

باتھ روم میں موبائل فون استعمال کرنےسے بواسیر ہونے کا انکشاف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بوسٹن: امریکا میں کی جانے والی ایک منفرد اور مختصر تحقیق سے معلوم ہوا کہ رفع حاجت کے دوران باتھ روم میں موبائل استعمال کرنے سے بواسیر کا خطرہ دگنی حد تک بڑھ جاتا ہے۔

میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بواسیر صحت کا مسئلہ ہے جو مقعد کے قریب یا ریکٹم کی رگوں میں سوجن ہونے کے بعد ہوتا ہے، بعض کیسز میں بواسیر تکلیف دہ بھی ہوتا ہے۔مقعد اور ریکٹم کی رگیں اس وقت زیادہ دباؤ کا شکار ہوتی ہیں جب کوئی شخص ٹوائلٹ پر زیادہ دیر بیٹھتا ہے، قبض کی وجہ سے زور لگتا ہو یا پھر ایسی خوراک کھائی جائے جس میں فائبر کم ہو۔بواسیر کی دیگر وجوہات میں حمل، دائمی اسہال، یا زیاد دیر تک بیٹھنا، بیٹھ کر کام کرتے رہنے جیسے عوامل شامل ہیں۔

طبی ویب سائٹ کے مطابق امریکا کے شہر بوسٹن میں واقع میڈیکل سینٹر میں کی گئی تحقیق کے دوران 125 بالغ افراد شامل تھے جن کا کولونوسکوپی (آنتوں کا معائنہ) کیا گیا۔

تحقیق سے پتا چلا کہ جو لوگ ٹوائلٹ پر بیٹھ کر اپنا فون استعمال کرتے ہیں، ان میں بواسیر ہونے کا خطرہ ایسے افراد کے مقابلے 46 فیصد زیادہ ہوتا ہے جو باتھ روم میں موبائل فون استعمال نہیں کرتے۔تحقیق میں شامل تقریبا دو تہائی (یعنی 66 فیصد کے قریب) لوگوں نے بتایا کہ وہ ٹوائلٹ پر فون پر اسکرولنگ کرتے ہیں۔

مذکورہ افراد نے بتایا کہ وہ عام طور پر ایک بار ٹوائلٹ پر بیٹھنے میں 5 منٹ یا اس سے زیادہ وقت گزارتے رہے ہیں۔

ساتھ ہی تحقیق سے معلوم ہوا کہ فون کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کی روزمرہ کی دوسری زندگی میں جسمانی سرگرمی بھی کم تھی، وہ چہل قدمی اور ورزش سے دور تھے۔

ماہرین کے مطابق ہر وقت بیٹھے رہنا اور پھر باتھ روم میں بھی موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے زیادہ دیرتک بیٹھنے سے مقعد اور ریکٹم کی رگوں میں سوجن پیدا ہوتی ہے، جس سے بواسیر کے خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ فون پراسکرولنگ کرنے سے لوگ بغیر سوچے باتھ روم میں بھی دیر تک بیٹھے رہتے ہیں اور جھک کر بیٹھنے کی پوزیشن میں رگوں کو زیادہ دباؤ آتا ہے۔

ماہرین کے مطابق دباؤ مقعد اور ریکٹم کی رگوں کو کمزور کرتا ہے، جس سے وہ سوج جاتی ہیں اور بواسیر بنتی ہے، جس سے رفع حاجت کے دوران بعض افراد کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • باتھ روم میں موبائل فون استعمال کرنےسے بواسیر ہونے کا انکشاف
  • معرکہ حق جلسہ: راولاکوٹ ’پاکستان اور پاک فوج زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھا
  • چینیوں میں دانتوں پر ٹیٹو بنوانے کا فیش مقبول ہونے لگا
  • آزاد کشمیر میں افراتفری کے پیچھے بھارتی ہاتھ کے ثبوت موجود ہیں، پرویز لوسر
  • جتھوں کے زور پر مطالبات مانوں گا اور نہ ہی اسمبلی توڑوں گا، وزیراعظم کشمیر
  • ہوٹل میں شلوار قمیص والوں کو سروس نہ دینے کا کیس: فریقین کے دلائل مکمل، فیصلہ 2 اکتوبر کو سنایا جائے گا
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کا تاریخی معاہدہ گیم چینجر ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ملاقات کررہے ہیں
  • ہنگورجہ: گڈیجی بیسک ہیلتھ سینٹر خستہ حالی کا شکار، چھت کا پلستر گرنے لگا
  • وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، سیاحت و ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال