اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار فعال صارفین کی تعداد 70 کروڑ تک پہنچ جائے گی، جو مارچ میں 50 کروڑ تھی، اس سے واضح ہوتا ہے کہ کمپنی کی سالانہ ترقی میں 4 گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

یہ اعداد و شمار چیٹ جی پی ٹی کی تمام مصنوعی ذہانت پر مبنی مصنوعات یعنی فری، پلس، پرو، انٹرپرائز، ٹیم، اور ایجو پر مشتمل ہیں۔ کمپنی کے مطابق، اب روزانہ صارفین کی جانب سے 3 ارب سے زائد پیغامات بھیجے جا رہے ہیں، گزشتہ سال کی نسبت ترقی کی رفتار میں بھی تیزی آئی ہے، جو اس وقت 2.

5 گنا تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

چیٹ جی پی ٹی کے پروڈکٹ نائب صدر نِک ٹرلی نے کہا کہ ہر روز، لوگ اور ٹیمیں سیکھ رہے ہیں، تخلیق کر رہے ہیں اور مشکل مسائل کا حل نکال رہے ہیں۔

اوپن اے آئی کے مطابق، کاروباری صارفین کی تعداد 5 کروڑ ہو چکی ہے، جو جون میں 3 کروڑ تھی۔ تعلیمی اداروں اور کمپنیوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹولز کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

تاہم، اب بھی چیٹ جی پی ٹی کو گوگل کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سروسز سے مقابلے میں کافی فاصلہ طے کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:

گوگل کے سی ای او سندر پچائی کے مطابق، گوگل کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سروس اے آئی اوورویوز ہر ماہ 2 ارب صارفین کو 200 سے زائد ممالک میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔

جبکہ گوگل کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس چیٹ بوٹ جیمنی ایپ بھی اب 45 کروڑ ماہانہ فعال صارفین تک پہنچ چکا ہے۔

اوپن اے آئی نے یہ سنگ میل ایک ایسے وقت میں حاصل کیا ہے جب کمپنی نے گزشتہ ہفتے 8.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی، یہ سرمایہ کاری سوفٹ بینک کی زیر قیادت ایک 40 ارب ڈالر کے فنڈ کا حصہ ہے، جو اپنی متوقع مدت سے پہلے مکمل ہوا اور 5 گنا زیادہ سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی۔

مزید پڑھیں:

اوپن اے آئی کی سالانہ آمدنی اب 13 ارب ڈالر ہو چکی ہے، جو جون میں 10 ارب تھی، اور امکان ہے کہ یہ سال کے اختتام تک  20 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔

تاہم، کمپنی کے عالمی توسیعی منصوبوں کے لیے بھاری سرمایہ درکار ہے۔

اسٹارگیٹ نامی مشترکہ منصوبے کے تحت، جو سوفٹ بینک، اوریکل اورایم جی ایکس کے ساتھ ہے، اگلے 4 سال میں 500 ارب ڈالر کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس انفرااسٹرکچر پر سرمایہ کاری کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

اوپن اے آئی پہلے ہی اوریکل کے ساتھ 30 ارب ڈالر سالانہ کے ڈیٹا سینٹر معاہدے پر دستخط کر چکا ہے، جس کے تحت امریکا میں 4.5 گیگاواٹ ڈیٹا سینٹر کی گنجائش حاصل کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، کورویو کے ساتھ 11.9 ارب ڈالر کے 5 سالہ معاہدے اور ناروے میں توسیع کا منصوبہ بھی زیر عمل ہے۔

کمپنی متحدہ عرب امارات کی جی42 کمپنی کے ساتھ ابوظہبی میں ایک بڑا ڈیٹا سینٹر بھی قائم کر رہی ہے، اوپن اے آئی کی طرح دیگر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنیاں بھی ایسے ہی اقدامات کر رہی ہیں۔

ایک لیک شدہ میمو کے مطابق، اینتھروپک کے سی ای او داریو امودی نے مشرق وسطیٰ کی فنڈنگ پر اپنا مؤقف تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دوڑ میں سبقت حاصل کرنا بغیر خلیجی سرمایہ کاری کے کافی مشکل ہو گیا ہے، یہ کمپنی پہلے سعودی سرمایہ کاری لینے سے انکار کر چکی تھی۔

مزید پڑھیں:

سرمایہ کاری اور صارفین کی تعداد میں اس بے مثال اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اینتھروپک بھی اب 5 ارب ڈالر کی نئی فنڈنگ کے لیے بات چیت کر رہی ہے، جس کے بعد اس کی مالیت 170 ارب ڈالر ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل، سال کے آغاز میں اس کمپنی کی قدر 61.5 ارب ڈالر تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرٹیفیشل انٹیلیجنس اوپن اے آئی اوریکل جیمنی ایپ چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی صارفین گوگل متحدہ عرب امارات

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رٹیفیشل انٹیلیجنس اوپن اے آئی اوریکل جیمنی ایپ چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی صارفین گوگل متحدہ عرب امارات ا رٹیفیشل انٹیلیجنس چیٹ جی پی ٹی سرمایہ کاری اوپن اے آئی مزید پڑھیں صارفین کی کے مطابق ارب ڈالر جائے گی رہے ہیں کے ساتھ کر رہی

پڑھیں:

اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف

عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی نے پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کی عالمی مقبولیت اور 2 دہائیوں پر محیط کامیاب فنی سفر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مداحوں کے لیے 31 جولائی کو ریلیز ہونے والا نیا البم ’صبح آئے نا‘ تک پیشگی رسائی کی خصوصی سہولت بھی متعارف کرا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 18 سال بعد عاطف اسلم کا نیا میوزک البم ’صبح آئے نا‘ ریلیز کرنے کا اعلان

اسپاٹیفائی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق عاطف اسلم کے گیت اب تک تقریباً 8 ارب مرتبہ سنے جا چکے ہیں جبکہ اس وقت ان کے 3 کروڑ سے زائد ماہانہ سامعین موجود ہیں۔ ان کی موسیقی دنیا کے 184 ممالک میں سنی جا رہی ہے جو ان کی غیرمعمولی عالمی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 2 دہائیوں سے عاطف اسلم کی آواز محبت، جدائی، خوشی، یادوں، عقیدت اور گھر کی چاہت جیسے بے شمار جذبات سے جڑی ہوئی ہے۔ ان کے گیت شادیوں، طویل سفر، خاموش راتوں اور زندگی کے یادگار لمحات کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔

اسپاٹیفائی کے مطابق عاطف اسلم جنوبی ایشیا کے ان چند فنکاروں میں شامل ہیں جن کی مقبولیت وقت گزرنے کے ساتھ کم ہونے کے بجائے مزید بڑھی ہے۔ اگرچہ ان کی موسیقی کی جڑیں پاکستان میں ہیں تاہم ان کی آواز کی بازگشت پوری دنیا میں سنائی دیتی ہے۔

پاپ، فلمی موسیقی اور روحانی کلام سمیت مختلف انداز میں پیش کیے گئے ان کے گیت آج بھی مداحوں میں یکساں مقبول ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ عاطف اسلم کے مقبول البمز ’دوری‘ اور ’میری کہانی‘ ریلیز کے کئی برس بعد بھی مداحوں کی پسندیدہ موسیقی میں شامل ہیں۔

96 فیصد اسٹریمز پاکستان سے باہر

اسپاٹیفائی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران عاطف اسلم کی 96 فیصد اسٹریمز پاکستان سے باہر ہوئیں جن میں جنوبی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ، شمالی امریکا، یورپ، ایشیا پیسیفک اور دیگر خطوں کے سامعین نمایاں رہے۔

مزید پڑھیے: کیفے میں نماز ادا کرتے عاطف اسلم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسپاٹیفائی کے مطابق دنیا بھر میں صارفین نے عاطف اسلم کے گیتوں کو 3 کروڑ 75 لاکھ سے زائد پلے لسٹس میں شامل کیا ہے، جہاں ان کے نغمے شادیوں، محبت، جدائی، رات گئے ڈرائیوز، پرانی یادوں اور جذباتی لمحات کی موسیقی کا حصہ بنتے ہیں۔

جین زی بھی عاطف اسلم کی دیوانی

بیان کے مطابق عاطف اسلم کی موسیقی صرف پرانے مداحوں تک محدود نہیں بلکہ نوجوان نسل، خصوصاً جین زی میں بھی غیرمعمولی مقبول ہے۔ اسپاٹیفائی پر ان کی 85 فیصد اسٹریمز اسی نوجوان طبقے کی جانب سے آتی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک برس کے دوران 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد نئے سامعین نے یا تو پہلی مرتبہ عاطف اسلم کی موسیقی دریافت کی یا دوبارہ ان کے گیت سننا شروع کیے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ان کی موسیقی نئی نسل میں بھی مسلسل مقبول ہو رہی ہے۔

اسپاٹیفائی کا خراج تحسین

اسپاٹیفائی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی آرٹسٹ اینڈ لیبل پارٹنرشپس منیجر رطابہ یعقوب نے کہا کہ عاطف اسلم جیسے فنکار بہت کم ہوتے ہیں جو کسی ملک کی اجتماعی یادداشت کا حصہ بن جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیا البم کب آئے گا؟ عاطف اسلم نے بڑا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم کی موسیقی نے لوگوں کی زندگی کے ہر دور میں ان کا ساتھ دیا ہے جبکہ اسپاٹیفائی پر یہ واضح نظر آ رہا ہے کہ ان کے مداحوں کا یہ جذباتی رشتہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ ان کے بقول یہ عاطف اسلم کی لازوال موسیقی اور مداحوں سے گہرے تعلق کا واضح ثبوت ہے۔

عاطف اسلم کیا کہتے ہیں؟

اپنی نئی البم کے حوالے سے عاطف اسلم نے کہا کہ یہ البم میری زندگی کے اندرونی انتشار سے نکل کر اپنی حقیقی ذات سے ملنے کے سفر کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے مداح انتظار کریں، میں اسے آپ سب کے سامنے پیش کرنے کے لیے نہایت پرجوش ہوں۔
31 جولائی کو نئی البم ریلیز ہوگی

عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نا‘ 31 جولائی کو ریلیز ہوگا جبکہ مداح اسپاٹیفائی کے کاؤنٹ ڈاؤن پیج پر اسے ریلیز سے پہلے ہی پری سیو کر سکتے ہیں۔

البم میں گیت صبح آئے نا، سفر میں ہوں، عشق، لیٹس ہیو سَم فن، سن سجنا، ہوں عشق میں، چار یار اور سچے وعدے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کی عاطف اسلم اور شفقت امانت کی کھل کر تعریف

اسپاٹیفائی کے مطابق تیزی سے بدلتے موسیقی کے رجحانات کے باوجود عاطف اسلم ان چند فنکاروں میں شامل ہیں جن کا اپنے سامعین سے تعلق وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے اور جن کے گیت ہر نئی نسل اپنی یادوں کا حصہ بناتی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عاطف اسلم عاطف اسلم کا گانا صبح آئے نا عاطف اسلم کا نیا البم گلوکار عاطف اسلم

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے