نیپرا نے 3 ماہ کیلئے بجلی سستی کردی
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی تین ماہ کیلئے ایک روپے 89 پیسے سستی کردی، تین ماہ تک ہر مہینے 1 روپے 89 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا فیصلے کے مطابق بجلی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے سستی کی گئی ہے۔
یہ ریلیف گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں فراہم کیا گیا ہے، صارفین کو یہ ریلیف اگست، ستمبر اور اکتوبر میں فراہم ہوگا جس سے مجموعی طور پر 55 ارب 87 کروڑ روپے کا صارفین کو فائدہ ہوگا۔
نیپرا نے فیصلے کا حتمی نوٹی فکیشن وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے۔
اس کے علاوہ نیپرا نے جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 78 پیسے سستی کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
صارفین کو جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف اگست کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نیپرا نے
پڑھیں:
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید کمی کا امکان
اسلام آباد:بجلی کی قیمت میں چوتھی سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید 0.77 روپے بشمول ٹیکس فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔
گزشتہ سال 25-2024 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں جمع کروائی۔ نیپرا نے اس درخواست پر 4اگست 2025 کو سماعت کی ہے۔
سماعت کے مطابق اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی واپسی اگست، ستمبر اور اکتوبر کے بلوں میں منفی 1.89 روپے فی یونٹ کے حساب سے متوقع ہے۔
منفی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ آنے کی بنیادی وجہ بجلی کی پیداواری کمپنیوں کے ساتھ ہونے والے ترمیمی معاہدے اور بجلی کی اضافی مانگ ہے جو کہ نرخوں میں کمی اور کیپٹِو پاور پلانٹس کی منتقلی کے باعث ممکن ہوئی۔
اس طرح اگست کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.34 روپے فی یونٹ کی مزید کمی ہوگی۔
جون 2025 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے سی پی پی اے نے 16جولائی 2025 کو نیپرا میں جمع کروائی۔ نیپرا نے اس درخواست پر 3 جولائی 2025 کو سماعت کی۔
سماعت کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.78 روپے فی یونٹ کی کمی متوقع ہے جو کہ اگست کے بلوں میں لاگو ہوگی۔ جولائی کے بلوں میں صارفین کو منفی 0.50 روپے فی یونٹ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ واپس ہوئی ہے۔
اس طرح، اگست کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.28 روپے فی یونٹ کی کمی متوقع ہے۔