پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو عدالت سےبڑا ریلیف مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو عدالت سےبڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ کےجاری حکم نامے میں کہاگیا ہےکہ زرتاج گل کو 11 اگسست تک گرفتارنہ کیا جائے،درخواست گزار کو اے ٹی سی عدالت فیصل آباد نے دس سال قید کی سزا سنائی ہے،وکیل کےمطابق درخواست گزار سزا کےخلاف لاھور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنا چاہتی ہےاسی طرح اے ٹی سی عدالت نے درخواست گزارکی غیرموجودگی میں سزا سنائی ہے۔
حکمنامےمیں کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےحفاظتی ضمانت پر اعتراض کیا،تاہم آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت ملزم کو شفاف ٹرائل اور اپنےدفاع کا حق حاصل ہےدرخواست گزار نےعدالت کےسامنے سرنڈر کیا ہے، لاھور ہائیکورٹ میں اپیل کا موقع دیا جائے۔
حکم نامہ میں کہاگیا کہ درخواست گزار کو 31 جولائی اے ٹی سی فیصلےمیں گیارہ اگست تک گرفتارنہ کیا جائے,درخواست گزار کوایک لاکھ دو نفری کے ضمانت مچلکوں پر حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی اشیاء کی درآمدات اور برآمدات میں سال بہ سال 3.5 فیصد اضافہ امریکا کی پاکستان کے تانبے میں دلچسپی، آفر آگئی کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا سوات میں زمرد کی کان میں پھنسے چار مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ ٹرمپ کے لگائے گئے نئے ٹیرف سے امریکا کو اربوں ڈالر کی آمدنی، اتنا پیسہ کہاں خرچ ہوگا؟
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: زرتاج گل کو
پڑھیں:
گاڑی کی خرید و فروخت میں فراڈ کرنے والوں کی شامت آگئی، عدالت کا بڑا حکم
شہر قائد میں گاڑی کی خرید و فروخت میں فراڈ کرنے والے شہری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اوڈی گاڑی کے ڈیلر بن کر شہری سے فراڈ کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزمان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت اوڈی گاڑی کے ڈیلر بن کر شہری سے فراڈ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
شکایت کنندہ کے وکیل بیرسٹر افتخار شاہ نے موقف دیا کہ ملزمان نے اپنے کو آپ کو پاکستان میں اوڈی کے مجاز ڈیلر کے طور پر متعارف کرایا۔
شکایت کنندہ کو بعد میں معلوم ہوا کہ ملزمان کو اختیار نہیں تھا۔ شکایت کنندہ نے گاڑی کی خریداری کے لئے ملزمان کے اکاؤنٹ میں 10 ملین روپے جمع کروائے۔
ملزمان کی جانب سے اوڈی گاڑی فراہم نہیں کی گئی نہ ہی رقم واپس کی گئی۔ ملزمان میں کمپنی کے مالک سید ارشد رضا سمیت 6 افراد شامل ہے۔
عدالت نے نامزد ملزمان کے 50 ہزار روپے کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے ایس ایچ او میٹھا در کو وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کردی۔