2025-08-07@12:20:25 GMT
تلاش کی گنتی: 209
«زرتاج گل کو»:
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو عدالت سےبڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ کےجاری حکم نامے میں کہاگیا ہےکہ زرتاج گل کو 11 اگسست تک گرفتارنہ کیا جائے،درخواست گزار کو اے ٹی سی عدالت فیصل آباد نے دس سال قید کی سزا سنائی ہے،وکیل کےمطابق درخواست گزار سزا کےخلاف لاھور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنا چاہتی ہےاسی طرح اے ٹی سی عدالت نے درخواست گزارکی غیرموجودگی میں سزا سنائی ہے۔ حکمنامےمیں کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےحفاظتی ضمانت پر اعتراض کیا،تاہم آئین کے آرٹیکل دس...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کو1 لاکھ اور 2 نفری ضمانتی مچلکوں پر حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو 11 اگست تک گرفتار نہ کیا جائے۔عدالت نے کہا کہ زرتاج گل کو اے ٹی سی فیصل آباد نے 10 سال کی سزا سنائی ہے، وکیل کے مطابق درخواست گزار لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنا چاہتی ہیں، اے ٹی سی نے درخواست گزار کی غیرموجودگی میں سزا سنائی ہے۔ تحریک انصاف کیلئے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں: زرتاج گلزرتاج گل نے کہا کہ سوال کرنا کارکنان کا حق ہے،...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کیخلاف کیسز درج کئے جا رہے ہیں، ہم نے سچ کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔ انہوں نے کہا کہ جو سزائیں ہورہی ہیں یہ وقت گزر جائے گا، ہم میدان میں کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی راہنما زرتاج گل نے کہا کہ جنہوں نے الیکشن جیتا ان کو جھوٹے کیسز میں سزائیں سنائی جارہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کیخلاف کیسز درج کئے جا رہے ہیں، ہم نے سچ کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔ انہوں نے کہا کہ جو سزائیں ہورہی ہیں یہ وقت...
پشاور: ہائی کورٹ نے 9 مئی کے کیس میں سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز اور زرتاج گل کی حفاظتی ٓضمانت منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے دونوں رہنماؤں کی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل اور شبلی فراز کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت نے زرتاج گل اور شبلی فراز کو 11 اگست تک متعلقہ ہائیکورٹ میں پیش ہوکر اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ اس وقت انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔
فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ غلام محمد آباد کے مقدمہ نمبر 1277 کے فیصلہ میں 66 ملزمان میں سے 60 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی جبکہ 6 ملزمان کو بری کر دیا۔ اس موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی راہنماؤں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 100 سے زائد راہنماؤں اور کارکنوں کو قید کی سزائیں سنا دیں جبکہ فواد چودھری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے حساس ادارے...
فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات سے متعلق تین اہم مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے 196 ملزمان کو مختلف مدت کی سزائیں سنائیں، جبکہ 88 کو بری کر دیا۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو 10 سال قید کی سزا سنائی، جبکہ فواد چوہدری کو مقدمے سے بری کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی کے جج جاوید اقبال نے سنایا۔اس مقدمے میں عدالت نے 108 ملزمان کو مجرم قرار دے کر سزا سنائی جبکہ 77 افراد کو بری کر دیا گیا۔ سزا پانے والوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے...
فیصل آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔ 9 مئی سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ سزا پانے والے ملزمان میں صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب اور زرتاج گل بھی شامل ہیں، جنہیں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز کو بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کردیا گیا ہے۔ عدالت نے...
فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے دو اہم مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 ملزمان کو مختلف سزائیں سنا دیں، جب کہ بعض کو بری بھی کر دیا گیا۔ خصوصی عدالت نے حساس ادارے پر حملے اور غلام محمد آباد تھانے میں درج مقدمات کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران عدالت کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ فیصلے کے مطابق، حساس ادارے پر حملے کے مقدمے میں 185 میں سے 108 افراد کو مجرم قرار دے کر سزائیں سنائی گئیں، جب کہ باقی 77 افراد کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا۔ غلام محمد آباد...
فیصل آباد (ویب ڈیسک) 9 مئی مقدمات میں زرتاج گل ، عمرایوب اور شبلی فرازسمیت مزید 108 ملزمان کو سزائیں سنا دی گئیں۔ فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 185 میں سے 108 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی مزید :
اسلام آباد؍ کراچی (این این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 30 جولائی کو انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد اس حوالہ سے خطرات سے دوچار افراد کے تحفظ اور اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر انسانی سمگلنگ کے خاتمے اور انسانی استحصال سے پاک دنیا کے قیام کے لیے کوششیں کرتا رہے گا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ 2025ء کا موضوع ’’انسانی سمگلنگ منظم جرم ہے: استحصال کا خاتمہ کریں‘‘ واضح...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جولائی 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں کو جبراً جرائم پر مجبور کرنے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری اور مربوط اقدامات اٹھائیں اور متاثرین کو تحفظ، انصاف اور طویل مدتی مدد کی فراہمی یقینی بنائیں۔آن لائن دھوکہ دہی سے منشیات کی سمگلنگ اور چوری تک ایسے بہت سے جرائم دانستہ ہی نہیں کیے جاتے بلکہ ایسا کرنے والوں کو خود بھی بڑے مجرم گروہوں کی جانب سے دھوکے اور استحصال کا سامنا ہوتا ہے۔ منظم جرائم میں ملوث گروہ تارکین وطن، بچوں اور نوجوانوں سمیت کمزور لوگوں کو دھوکے، دھمکیوں اور تشدد کے ذریعے جرائم کے ارتکاب پر مجبور کرتے...
ریاض: سعودی عرب میں ہیروئن سمگلنگ کے الزام میں ایک پاکستانی شہری کو مکہ مکرمہ میں موت کی سزا دے دی گئی ۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی شہری بختیار زیب کو مکہ مکرمہ میں منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وزارت کے مطابق مجرم نے مملکت میں ہیروئن سمگلنگ کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں اُسے عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا، مجرن نے سزائے موت کے خلاف سعودی سپریم کورٹ سے رجوع کیا تاہم سعودی سپریم کورٹ نے بھی اس سزا کو برقرار رکھا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے منشیات...
لیبیا میں لاپتہ ہونے والا محمد وقاص—جنگ فوٹو حکومتِ پاکستان کی جانب سے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے خواہشمندوں کے خلاف سخت کارروائیوں کے باوجود یہ مکروہ دھندہ بدستور جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق ضلع جہلم کے نواحی گاؤں موٹا جہانگیر کا رہائشی محمد وقاص ولد محمد اکرم 11 ماہ قبل لیبیا گیا تھا، جہاں سے وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔متاثرہ خاندان کے مطابق محمد وقاص کی عمر 40 برس ہے اور وہ 11 ماہ قبل مقامی ایجنٹوں کے ذریعے بھاری رقم دے کر جہلم سے روزگار کی تلاش میں یورپ جانے کے لیے لیبیا گیا تھا جس کے بعد سے اس کا رابطہ والدین سے منقطع ہے۔جاپان میں مقیم وقاص کے...
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں کے باعث علاقے کو 20 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے، اور حکومت کو فوری طور پر 7 ارب روپے کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وزیراعظم پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ حاجی گلبر نے بتایا کہ قدرتی آفات کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ واٹر سپلائی اور واٹر چینلز مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹیلی مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔ حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلوں اور موسلادھار بارشوں کے...

شہباز گل آستین کا سانپ، تم نے عمران خان کو دھوکہ دیا، ایجنسیوں کو وہ باتیں بتائیں جن کا عمران خان کے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا : اعظم سواتی
لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز گل کے الزامات کی تردید کی اور اپنے گھر کی فروخت کے معاملات کی تفصیل پیش کی جبکہ انکشاف کیا کہ شہباز گل نے سب سے پہلے عمران خان کو دھوکہ دیا اور اس نے ایجنسیوں کو ایسی ایسی باتیں بنا کر بتائیں جس کا عمران خان اور اس کے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا ۔ تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میر آج کا یہ ویڈیو پیغام میرے ایبٹ آباد کے گھر سے متعلق شہباز گل کے جھوٹے الزامات اور من گھڑت بیانات کی تردید اور حقائق سے منسوب ہے ، شہباز گل تو جان...
لاہور: ریلویز پولیس پشاور ڈویژن نے بذریعہ ٹرین پاکستانی جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ پر 3 مختلف کارروائیوں میں ریلوے مسافروں کے قبضے سے 4 لاکھ روپے کی پاکستانی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔ لاہور کے رہائشی ملزمان شیخ محمد مصطفیٰ، سجاد انجم اور بلال محمود کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ Tagsپاکستان
انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش ناکام، بلوچستان سے 20بنگلہ دیشی گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، جو وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔ ملزمان نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں ماشکیل بارڈر کے راستے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔کارروائی ایف آئی اے نے فرنٹیئر کور حکام کے ساتھ مشترکہ تعاون کے تحت...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لیے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں رہ کر مقدمہ لڑ رہے ہیں، بھاگے نہیں، تحریک انصاف نظریے کی قیمت چکا رہی ہے۔زرتاج گل نے کہا کہ سوال کرنا کارکنان کا حق ہے، تحریک انصاف خاندانی پارٹی نہیں، بانی پی ٹی آئی ہی فیصلہ کریں گے، کارکنان اور رہنما فیصلہ تسلیم کریں گے۔پی ٹی آئی کی رہنما نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کو لے کر آیا جائے، تحریک انصاف خیبرپختونخوا سینیٹ...

ٹیکس اور مالی معاملات سے متعلق تمام آئینی درخواستوں کی سماعت اور فیصلہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے بجائے ڈویژن بنچ کرے گا. نیشنل جوڈیشل کمیٹی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جولائی ۔2025 )نیشنل جوڈیشل کمیٹی (این جے پی ایم سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ٹیکس اور مالی معاملات سے متعلق تمام آئینی درخواستوں کی سماعت اور فیصلہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے بجائے ڈویژن بنچ کرے گا نیشنل جوڈیشل کمیٹی کا 53 واں اجلاس سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان شریک ہوئے، جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان نے خصوصی دعوت پر شرکت کی.(جاری ہے) کمیٹی نے اہم پالیسی امور پر غور کیا اور عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانے، عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے انضمام اور عوامی مفاد پر مبنی انصاف کی فراہمی کے...
کراچی: پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچر پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 72 ہزار 700 امریکی ڈالر کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ کسٹمز ترجمان رائے تنویر کے مطابق ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز سے کیمرون جانے والے ایتھوپئین مسافر ایکانگا ارمنڈ کو شک کی بنیاد پر روکا گیا۔ مسافر کی جسمانی تلاشی اور سامان کی جانچ کے دوران جوتوں اور بیگ میں بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ ترجمان کے مطابق حکام نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے رقم کو تحویل میں لے لیا اور مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ رائے تنویر نے مزید کہا کہ پاکستان کسٹمز غیر قانونی کرنسی اسمگلنگ...

" چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین اور دیگر کےحکومت پاکستان سے معاملات طے پا گئے، عبداللہ گل کا دعویٰ،عمرچیمہ کا بھی تبصرہ آگیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا کے بعدقومی احتساب بیورو(نیب) کے اقدامات کے بعد سے چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین بیرون ملک ہیں اور ماضی میں ان کے بیانات بھی سامنے آئے کہ "چاہے جتنا مرضی ظلم کرلو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا۔ میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا، آج بھی یہی فیصلہ ہے" لیکن اب سابق آرمی چیف حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حکومت پاکستان کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں تاہم اس پر سینئر صحافی عمر چیمہ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ"15 جولائی کوئی دور نہیں، دیکھتے ہیں ملک صاحب کدھر پہنچتے ہیں" جس سے شبہ ہوتا ہے کہ...
ویب ڈیسک: وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سمگلنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے،کوسٹ گارڈز منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ کراچی میں کا کوسٹ گارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات میں کوسٹ گارڈز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، سمگلنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے،کوسٹ گارڈز منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ کپل شرما فی قسط کتنا معاوضہ لیتے رہے؟ تیسرے سیزن کی آمدنی کتنی؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کو مضبوط بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، اسمگلنگ کسی بھی معیشت کی ترقی...
کراچی کے ایک اور تاجر کو ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے سے اغوا کرلیا۔ یہ واقعہ ایک بار پھر اس سوال کو جنم دیتا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے سنگم پر واقع خطرناک ‘کچے’ کے علاقے میں تاجر کیسے جا پہنچتے ہیں، اور انہیں وہاں اغوا کرنا اتنا آسان کیوں ہے؟ اغوا ہونے والے تاجر کی شناخت معین الدین کے نام سے ہوئی ہے، جو اسکریپ کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ وہ 21 جون کو لانڈھی ریلوے اسٹیشن سے صادق آباد روانہ ہوئے تھے، تاہم چند روز بعد، 24 جون کو ان کے اغوا کی خبر منظرِ عام پر آئی، اور 27 جون کو ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں برہنہ...
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2025ء ) سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ پر پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ منشیات سمگل کرنے پر غیر ملکی پر سزائے موت کا فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے، پاکستانی تارک وطن غلام طفیل محمد مصطفیٰ کو منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ثبوت اور دلائل کے ساتھ ملزم کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے اور زمین میں فساد پھیلانے پر سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا گیا، بعد ازاں اپیل کورٹ...
ویب ڈیسک : بلوچستان حکومت نے سکیورٹی اور معاشی خطرات کے پیش نظر غیر قانونی ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی ترسیل و فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق ایران سے بلوچستان کے راستے سالانہ 2 ارب 80 کروڑ لیٹر پیٹرول اور ڈیزل اسمگل کیا جاتا ہے جس سے قومی خزانے کو تقریباً 227 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ سکیورٹی اداروں کی مشترکہ رپورٹ کے بعد حکومت نے ایرانی تیل کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں اور ایران سے ملحقہ 900 کلومیٹر طویل سرحد پر نگرانی سخت کر دی ہے،اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے شہر بھر میں 600 غیر قانونی ایرانی پیٹرول پمپس سیل کر دیے...
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خطرناک انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے دو مرکزی کرداروں کو 2022 میں 53 تارکین وطن کی ہلاکتوں میں ملوث ہونے پر عدالت نے قید کی سزائیں سنا دیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس کی مغربی ڈسٹرکٹ کورٹ نے ایک مجرم اردونا-ٹوریس کو عمر قید اور ڈھائی لاکھ ڈالرزجرمانے کی سزا سنائی۔ اسی طرح مرکزی ملزم ارودنا ٹوریس کے شریک مجرم 55 سالہ آرمینڈو گونزالیز-اورٹیگا کو بھی اسی کیس میں 83 سال قید کی سزا دی گئی۔ اس کیس میں اب تک دیگر 5 ملزمان بھی اقرار جرم کر چکے ہیں اور انہیں رواں سال کے آخر میں سزائیں سنائی جائیں گی۔ اسمگلنگ نیٹ ورک کا ایک اور مبینہ رکن، ریگوبیٹو رامون میرانڈا-اوروزکو، جسے گوئٹے مالا سے امریکا حوالگی کے بعد گرفتار...
پاکستان اور بحرین کے درمیان اے وی سی نیشنز کپ والی بال کا فائنل منگل کو کھیلا جائے گا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں جاری پہلی نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کے پہلےسیمی فائنل میں عالمی رینکنگ میں 43 ویں پوزیشن پر موجود پاکستان کی ٹیم عالمی رینکنگ میں 23 ویں پوزیشن کے حامل قطر کو 0-3 سے ہرا کر سلور میڈل یقینی بنالیا۔ گولڈ میڈل کے لیے قومی ٹیم منگل کو میزبان بحرین سے ٹکرائے گی۔ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی رینکنگ میں 54 ویں پوزیشن کے حامل بحرین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد عالمی نمبر 25 کوریا کو 2-3 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے دونوں سیٹ جیتے لیکن کوریا نے اگلے دونوں سیٹ جیت کر مقابلہ...
امریکی عدالت نے پاکستانی نژاد تاجر محمد آصف حفیظ کو منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 16 برس قید کی سزا سنا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، آصف حفیظ کو دو سنگین الزامات میں سزا دی گئی ہے۔ آصف حفیظ کو اگست 2017 میں لندن سے گرفتار کیا گیا تھا، اور تین برس قبل انہیں امریکا منتقل کیا گیا۔ عدالت نے یہ بھی فیصلہ سنایا کہ حراست میں گزارا گیا وقت سزا میں شامل کیا جائے گا، یعنی آصف حفیظ 2033 میں اپنی سزا مکمل کریں گے۔ عدالتی فیصلے میں یہ بھی حکم دیا گیا کہ آصف حفیظ کے وہ اثاثے جو منشیات کی اسمگلنگ سے منسلک ہیں، انہیں ضبط کر لیا جائے۔ یہ مقدمہ عالمی سطح پر منشیات کے...
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کی عدالت نے پاکستانی تاجر محمد آصف حفیظ کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں 16 برس قید کی سزا سنا دی۔نجی ٹی وی جیو نیوزنے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ امریکہ کی عدالت نے پاکستانی تاجر محمد آصف حفیظ کو 2 الزامات میں سزا سنائی، محمد آصف حفیظ کو اگست 2017 میں لندن سے گرفتار کیا گیا تھا، انہیں 3 برس قبل امریکا منتقل کیا گیا۔محمد آصف حفیظ کی حراست میں رکھے جانے کی مدت بھی سزا میں شمار ہو گی، محمد آصف حفیظ سزا 2033 میں ختم ہو گی۔امریکی عدالت نے آصف حفیظ کے منشیات کی اسمگلنگ سے منسلک اثاثے بھی ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔ بغیر گھی...
— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ورکرز کو قربانی کے لیے تیار رہنے کا پیغام دیا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اخلاقیات بالکل ختم ہوچُکی ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے سیل کو تالے لگائے گئے ہیں، ان سے ملاقات نہیں کرنے دیتے۔پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت کو کہنا چاہتی ہوں کہ آپ نے ظلم کا ہر ضابطہ توڑا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی غیرسیاسی خاتون ہیں، اس کے باوجود بھی ان سے...
ویب ڈیسک:ایرانی پولیس نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران 10 پاکستانی شہریوں کو انسانی اسمگلرز کے چنگل سے آزاد کرا لیا جو انہیں یورپ بھیجنے کا جھانسہ دے کر یرغمال بنائے ہوئے تھے۔ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایرانی پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت مداخلت سے کئی پاکستانی خاندان تباہی سے بچ گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کرائے گئے شہریوں کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور وہ سفارتخانے کی حفاظت میں ہیں۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا سفیر ٹیپو نے پاکستانی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ انسانی اسمگلرز کے جھانسے میں نہ آئیں اور بیرونِ ملک جانے...
ایرانی پولیس نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران 10 پاکستانی شہریوں کو انسانی اسمگلرز کے چنگل سے آزاد کرا لیا جو انہیں یورپ بھیجنے کا جھانسہ دے کر یرغمال بنائے ہوئے تھے۔ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایرانی پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت مداخلت سے کئی پاکستانی خاندان تباہی سے بچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کرائے گئے شہریوں کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور وہ سفارتخانے کی حفاظت میں ہیں۔ سفیر ٹیپو نے پاکستانی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ انسانی اسمگلرز کے جھانسے میں نہ آئیں اور بیرونِ ملک جانے کے لیے قانونی طریقوں کو ترجیح دیں تاکہ ایسی خطرناک صورتحال سے بچا جا...
کیرالہ کمیونٹی کے ایونٹ میں شاہد آفریدی اور عمر گل مدعو، بھارتیوں کو آگ لگ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس)دبئی میں بھارت کی کیرالا کمیونٹی کے ایونٹ میں پاکستانی اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی اور عمر گل کو مدعو کیے جانے پر بھارتی انتہا پسندوں کو آگ لگ گئی۔ ایک بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر اعتراض اٹھایا کہ کیا بھارتیوں کو میزبانی کے لیے پاکستانی کرکٹر ہی ملے تھے؟ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر وائرل اس ایونٹ کی ویڈیو میں کیرالا کمیونٹی کے بھارتی شہری نا صرف شاہد آفریدی سے ہاتھ ملانے کو بے تاب نظر آئے بلکہ ان کے لیے تالیاں بجائيں اور نعرے بھی لگائے۔ بھارتی شہریوں نے...
سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز) سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔سپریم کو رٹ نے کہا کہ ام القری کلینڈر کے مطابق منگل 29 اپریل 2025 کو ذو القعدہ کی پہلی تاریخ تھی تاہم اس اعتبار سے منگل 27 مئی 2025 کو ذو القعدہ کی 29 تاریخ ہوگی۔سپریم کو رٹ نے سعودی عرب کے تمام مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ مذکورہ تاریخ کی شام کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔ دوسری جانب پاکستان میں بھی ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے...
برطانیہ میں مقیم احمد ایبِد نامی مصری باشندے نے 2022 سے 2023 کے درمیان 3 ہزار 800 سے زائد تارکین وطن کو غیر قانونی طریقے سے یورپ منتقل کیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ نے 42 سالہ مصری نژاد احمد ایبد کو 25 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کی احمد ایبد کا انسانی اسمگلنگ کے ذریعے کسی کو روزگار فراہم کرنا نہیں بلکہ صرف پیسا کمانا تھا چاہے اس میں تارکین وطن کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔ مصری شخص پر الزام تھا کہ اس نے 3 ہزار 800 تارکین وطن کو غیر محفوظ اور غیر قانونی طریقے سے براستہ بحیرہ روم برطانیہ اور یورپ منتقل کیا۔ احمد ایبد پر یہ الزام...
فرانس نے اسمگل کیے گئے متعدد تاریخی نوادرات پاکستان کو واپس کردیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز فرانس کی حکومت نے بلوچستان سے سمگل کیے گئے متعدد تاریخی نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے ہیں۔سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ قیمتی آثار قدیمہ فرانسیسی کسٹمز نے گزشتہ برسوں میں ضبط کیے تھے، جو اب پیرس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کیے گئے ہیں اور انہیں پاکستان بھیج دیا گیا ہے۔یہ تاریخی نوادرات یونیسکو کے 1970ء کے کنونشن کے تحت ضبط کیے گئے تھے، جس کا مقصد ثقافتی ورثے کی غیرقانونی درآمد، برآمد اور ملکیت کی منتقلی کو روکنا ہے۔ پاکستان اور فرانس دونوں ہی اس معاہدے کے فریق ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے اور فرانسیسی حکام کے...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت منگل کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے۔ دونوں روایتی حریف ایران کے شہر تہران میں ہونے والے سولہویں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ فائنل میں رسائی کے لیے ہونے والے فیصلہ کن معرکہ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے، پاکستان نے مذکورہ ایونٹ میں اب تک بنگلہ دیش اور ایران کو شکست دی ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخرعلی شاہ کے مطابق پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور تمام کھلاڑی بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم اور پرجوش ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6-10 اور...
نیویارک:پاکستان ایئر فورس کے ہیرو اور جنگ کے غازی کامران مسیح کے اعزاز میں نیویارک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وفاقی وزیر اکرم مسیح گل نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پاک فوج کی تاریخی کامیابی پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔تقریب کا اہتمام پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن، اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن اور کونسل آن پاک-امریکہ ریلیشنز کے باہمی اشتراک سے کیا گیا، جس کا مقصد پاک فوج کی جرات مندانہ کارکردگی کو سراہنا اور قوم کی جانب سے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔اکرم مسیح گل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے شیر دل پائلٹ کامران مسیح کی بہادری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 مئی 2025ء) 'منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورک اپنے راستے اور طریقے متواتر تبدیل کرنے لگے ہیں جن پر قابو پانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جدید خطوط پر تربیت دینا ضروری ہے جبکہ نوعمر افراد کو سکولوں میں آگاہی دے کر منشیات کے مسئلے کی شدت کو بڑی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔'پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کے نمائندے ٹرالز ویسٹر کہتے ہیں کہ منشیات کی سمگلنگ اور دیگر بین الاقوامی جرائم کے درمیان تعلق بڑھ رہا ہے۔ جب منظم جرائم پیشہ گروہ اپنا نیٹ ورک بنا لیتے ہیں اور انہیں اپنی سرگرمیاں محفوظ انداز میں...
حریت رہنما نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار، باعزت اور منصفانہ حل کے بغیر کوئی امن اور ترقی ممکن نہیں۔ جنگی جنون نہ صرف غربت اور فاقہ کشی کا باعث بنے گا بلکہ اس سے اسلحے کی دوڑ کو مزید تقویت ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ نے ایک بار پھر دونوں ممالک کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، انہوں نے خبردار کیا کہ تنازعہ کشمیر کو مسلسل نظر انداز کرنے سے جنوبی ایشیا میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں اور تباہی ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق...
اپنے بیان میں شاہد رند نے پنجاب کے چار افراد کی لاشوں کی برآمدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر ملک میں بین الصوبائی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے نوشکی کے علاقے گلنگور سے چار افراد کی لاشوں کی برآمدگی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انسانیت سوز اور بزدلانہ کارروائی قرار دی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ قتل کئے گئے افراد کا تعلق پنجاب کے اضلاع پاکپتن اور رحیم یار خان سے ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد عناصر ملک میں بین الصوبائی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے...
پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت گلوکارہ شائے گِل ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، مگر اس بار وجہ ان کی آواز نہیں بلکہ ان کی حب الوطنی ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران شائے گِل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے نہ صرف افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا بلکہ پاکستانی قوم کی جرات و بہادری کی بھی بھرپور تعریف کی۔ شائے گِل، جنہوں نے ’پسوڑی‘ جیسے سپر ہٹ گانے سے سرحد پار لاکھوں دلوں کو جیتا، اب بھارت میں چند انتہا پسند حلقوں کی تنقید کی زد میں آ چکی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر افواجِ پاکستان کے حق میں دیے گئے پیغام کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر شدید...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کے مقدمات میں زرتاج گل کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔(جاری ہے) جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ زرتاج گل کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے زرتاج گل کو دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل و دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔
ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے خلاف آزادی مارچ سے متعلق درج دونوں مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں الزامات سے بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا، زرتاج گل کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں آزادی مارچ کے دوران دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ کل کا حملہ کسی پارٹی پر نہیں میرے ملک پر ہوا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں زرتاج گل نے کہا کہ پی ٹی آئی ایوان میں ملک کی خاطر آئی ہوئی ہے، آج ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا اور انا نہیں، اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور صدر مملکت آصف زرداری کو بانی پی ٹی آئی کے پاس جانا چاہیے۔پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہ اکہ حکومت آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بانی پی ٹی آئی کو بھی بلائے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ، بری افواج اور تمام سیکیورٹی اداروں نے بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دے کر دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان نہ صرف امن کا علمبردار ہے بلکہ اپنے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور رات کی تاریکی میں سویلینز پر بزدلانہ کارروائی کے رد عمل میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی بزدلانہ جارحیت کا پاکستان کی بہادر افواج نے پوری طرح چوکس اور تیاری کے ساتھ مؤثر انداز میں جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ، بری افواج...
اسلام ٹائمز: رپورٹ میں غیر رجسٹرڈ معیشت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ ملکی معیشت کے ایک تہائی کے مساوی ہے کیونکہ باقاعدہ کاروباری سیکٹرز کو بلند کسٹم ڈیوٹی، پیچیدہ ٹیرف کے معاملات، مہنگائی اور دیگر عوامل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ملک میں غیر روایتی یا غیر رجسٹرڈ کاروبار کا فروغ بھی بڑھ رہا ہے اور اندازہ ہے کہ یہ اس وقت مجموعی قومی پیداوار کے 40 فیصد کے مساوی ہوگیا ہے۔ خصوصی تحریر پاکستان کو اسمگلنگ کی وجہ سے سالانہ 3 کھرب 40 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، اس بات کا انکشاف ایک آزاد تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 340 ارب کے سالانہ نقصان میں سے 30 فیصد افغان...
کراچی: پاکستان کسٹمز نے گدھوں کی کھالوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ لیدر پراڈکٹس کی آڑ میں 14ہزار کلوگرام گدھوں کی کھال چین بھیجی جارہی تھی، گدھوں کی کھالوں کا برآمدی کنسائمنٹ SAPT ٹرمنل میں گرین چینل سے کلئیر ہوچکا تھا۔ کنٹینر نمبر SEGU-3154225 کو بحری جہاز پر لوڈ کرنے کی اجازت بھی مل گئی تھی، کسٹمز انفورسمنٹ نے لوڈ ہونے سے قبل کنسائمنٹ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی تو ممنوعہ کھالیں برآمد ہوئیں۔ پاکستان کی برآمدی پالیسی کے تحت گدھوں کی کھال برآمد کرنے پر پابندی عائد ہے، ممنوعہ گدھوں کی کھالوں کی مالیت 8کروڑ روپے ہے۔ حکام نے برآمدکنندہ میسرز واؤ ٹریڈنگ کے خلاف مقدمہ درج کرکے کھالیں ضبط کرلیں، ضبط شدہ کھالوں کو کسٹمز گودام...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس خرم شہزاد نواز کی زیرِ صدارت ہوا جس میں انسانی سمگلنگ سے متعلق اقدامات پر کمیٹی میں بحث ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ بین الاقوامی معیار کا ہے اور اس پر جعلسازی ممکن نہیں، انسانی سمگلنگ میں ملوث 200 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان زرتاج گل نے کہا کہ بہت سارے عرب ممالک...
وفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتا۔خرم شہزاد نواز کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں انسانی اسمگلنگ سے متعلق اقدامات پر بحث ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ بین الاقوامی معیار کا ہے اور اس پر جعلسازی ممکن نہیں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 200 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی وجہ سے پاکستان کی دنیا میں بدنامی ہوئی: وزیراعظموزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران و...
— فائل فوٹو پولیس نے مانسہرہ میں ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے بالا کوٹ میں ریچھ کا بچہ برآمد کر کے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔ ریچھ کے 2 بچوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکامکسٹم عملے نے ریچھ کے 2 بچوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔ گرفتار ملزم ریچھ کے بچے کو بالاکوٹ سے پشاور لے جانا چاہتا تھا۔ریچھ کے بچے کو محمکۂ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔گرفتار اسمگلر پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
اے این ایف نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کراچی بندرگاہ پر انسداد منشیات کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت بھیجے جانے والے خشک میوہ جات پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں افیون برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق خشک میوہ جات (کشمش) کی آڑ میں مہارت سے چھپائی گئی 2600 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔ اے این ایف کے پورٹ کنٹرول یونٹ نے پروفائلنگ اور خفیہ اطلاع پر افغان ریڈ اور بلیک ریزن کے کنسائمنٹ کو بدالدین یارڈ کراچی میں روک لیا۔ یہ سامان کابل سے قندھار میں افغان کسٹمز حکام نے کلیئر کیا اور پھر چمن بارڈر کے ذریعے پاکستان سے کینیڈا بھیجا جانا تھا۔ اے این ایف پی...
کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کے دوران کرش اسٹون کی آڑ میں اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق بلوچستان سے 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کے 240 بیگ کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ اسمگل شدہ چھالیہ ڈمپر نمبر TLK144 میں کرش اسٹون کے نیچے چھپائی گئی تھی، موصول خفیہ اطلاع پر ہمدرد چیک پوسٹ پر مشکوک ڈمپر کو روک کر تلاشی لی گئی۔ برآمد ہونے والی چھالیہ کی مالیت 48لاکھ روپے ہے۔ کسٹم حکام نے مقدمہ درج کرکے چھالیہ سمیت کروڑ مالیت کا ڈمپر بھی ضبط کر لیا ہے۔ Tagsپاکستان
یاسر عرفات: نارووال گزشتہ روز بھارت سے بھٹک کر آنے والے نایاب ہرن کو جنگل میں واپس آزاد کر دیا گیا۔ بھارتی نایاب ہرن بھٹک کر پاکستانی حدود نارووال میں آگیا تھا جو ڈر خوف کی وجہ سے گلیوں میں بھٹکتا رہا اور دیواروں پر چڑھتے ہوئے زخمی ہوگیا تھا۔ دیواروں پر چڑھتے ہوئے سی سی ٹی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر آچکی ہے،محکمہ وائلڈ لائف کو موقع پر طلب کر لیا گیا تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ زخمی ہرن کو پکڑ کر طبعی امداد دی گئی ، نارووال۔ بھارتی نایاب ہرن طبعی امداد اور ریسٹ کروانے بعد اسی جنگل میں آزاد کردیا گیا ،اس موقع پر محکمہ وائلڈ لائف اور دیگر افسران موجود تھے ۔ ...
—فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ اختر مینگل سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔صادق سنجرانی نے دھرنا ختم کرنے پر اختر مینگل کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ دھرنے کو پُرامن طریقے سے ختم کرنا بہترین فیصلہ ہے۔ بی این پی کا مستونگ لک پاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلانبلوچستان نیشنل پارٹی نے مستونگ لک پاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے گزشتہ روز اختر مینگل سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔بلوچستان نیشنل پارٹی نے مستونگ لک پاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے...
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل 2025ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے دھرنے کے مقام پر کثیر الجماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر پیر کو کوئٹہ میں کثیر الجماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ کانفرنس دھرنے کے مقام پر منعقد کی جائے گی، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔ سردار اختر مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں بلوچ لانگ مارچ کرنے والوں کے مطالبات اور بلوچستان کو درپیش سنگین مسائل پر...
ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ 618 قیمتی موبائل فونز برآمد، گاڑی سے اسمگل شدہ نان پی ٹی اے آئی فونز کو چلانے والی 40 عدد ڈیوائسز بھی برآمد کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بلوچستان سے کراچی کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق کراچی موچکو پولیس کی حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی کے دوران اسمگلنگ کے لئے تیار کی گئی ڈبل کیبن گاڑی پکڑلی۔ ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ 618 قیمتی موبائل فونز برآمد، گاڑی سے اسمگل شدہ نان پی ٹی اے آئی فونز کو چلانے والی 40...
پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماؤں نے اختر مینگل کی جانب سے نواز شریف کے خلاف بیان کو احسان فراموشی قرار دے دیا۔ اختر مینگل کی جانب سے نواز شریف سے متعلق گفتگو پر مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی۔ یہ بھی پڑھیں نواز شریف بلوچستان آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں ہے کیا؟ سردار اختر مینگل اس موقع پر سلیم کھوسہ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو حقائق بتانا چاہتے ہیں، اختر مینگل مفادات کی سیاست کررہے ہیں، ہم نے ہمیشہ ان کو احترام دیا لیکن ان کی جانب سے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو منفی جواب دیا گیا۔ سلیم کھوسہ نے کہاکہ اختر مینگل نواز شریف پر تنقید کے نشتر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 سال سے ہم عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی کی اپنی ہے: سلمان اکرم راجہپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی صاحب کی اپنی ہے۔ زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ ہمیں اُمید ہے انصاف ملے گا۔پی...
بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ نواز شریف یہاں آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں کیا ہے۔ کیا ان کے پاس اختیارات ہیں۔ وی نیوز کوانٹرویومیں سردار اختر مینگل نے کہا کہ ابتداء حکومت کے 2 وفود آئے تھے جن میں صوبائی وزراء شامل تھے۔ دونوں وفود نے ہمارے مطالبات سنے اور اقرار کیا کہ غلط ہو رہا ہے لیکن پھر وہ اپنی بے بسی کا رونا روتے رہے اور کہا کہ ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ جس کے بعد حکومت سے ہماری کوئی بات نہیں ہوئی۔ سردار اختر مینگل نے ترجمان بلوچستان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ترجمان منتخب ہوتا تو اس کی باتوں کا جواب...
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ نواز شریف یہاں آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں کیا ہے۔ کیا ان کے پاس اختیارات ہیں۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ ابتداءمیں حکومت کے 2 وفود آئے تھے جن میں صوبائی وزراء شامل تھے۔ دونوں وفود نے ہمارے مطالبات سنے اور اقرار کیا کہ غلط ہو رہا ہے لیکن پھر وہ اپنی بے بسی کا رونا روتے رہے اور کہا کہ ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ جس کے بعد حکومت سے ہماری کوئی بات نہیں ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں سردار اختر...
بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ نواز شریف یہاں آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں کیا ہے۔ کیا ان کے پاس اختیارات ہیں۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ ابتداء حکومت کے 2 وفود آئے تھے جن میں صوبائی وزراء شامل تھے۔ دونوں وفود نے ہمارے مطالبات سنے اور اقرار کیا کہ غلط ہو رہا ہے لیکن پھر وہ اپنی بے بسی کا رونا روتے رہے اور کہا کہ ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ جس کے بعد حکومت سے ہماری کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں سردار اختر مینگل نے ترجمان بلوچستان حکومت پر تنقید کرتے...
نادر شاہ درانی نے بدترین قتل عام کے بعد، جب دلی فتح کرلی تو مفتوح بادشاہ محمد شاہ رنگیلا نےشاہی محل میں فاتح بادشاہ کا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔ جنگ کے تاوان کے علاوہ نادر شاہ وہ تاریخی تخت طائوس بھی اپنے ساتھ ایران لےگیاجو محمد شاہ کے جد امجد شاہ جہاں نے بڑے چائو سے بنوایا تھا۔ اس سب کے علاوہ فاتح بادشاہ نے محمد شاہ رنگیلا کی بیٹی کا نکاح اپنے بیٹے سے کرنے کا مطالبہ کردیا، جس سے انکار کی مجال نہ تھی ،لیکن محمد شاہ رنگیلے نے بوقت نکاح چرواہے کے بیٹے نادر شاہ کو نیچا دکھانے کے لئے دلھن کے باپ کے طور پر اپنا نام لکھواتے ہوئے اپنا شجرہ نسب بیان کیا...
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ بی این پی کے رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے مشکور ہیں جنہوں نے آج کی شٹر ڈاؤن ہڑتال میں ہمارا ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں اخترمینگل کی گرفتاری کا عندیہ، بی این پی نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل کردی انہوں نے کہاکہ تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز حضرات کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، حکومت ہماری آواز سننے کو تیار نہیں۔ ساجد ترین نے کہاکہ حکومت ہمارے ساتھ مقابلے پر اتری ہوئی ہے، بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے ہمارے مطالبات کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ...
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کی جانب سے بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس پر آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں کاروباری مراکز بند رہے۔ خصدار، قلات، مستونگ، حب، گوادر اور تربت میں کاروباری مراکز مکمل بند رہے جبکہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر معطل رہیں۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ لک پاس دھرنا: حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم بی این پی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وڈھ میں بیٹھے پُرامن مظاہرین پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوئے جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہے۔...
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی نظربندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ آج صبح اختر مینگل کو نظر بندی سے متعلق ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری دینے سے انکار کردیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق انتظامیہ اور پولیس نے اختر مینگل کو بتایا کہ اگر وہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتاری ہوگی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس لیے وہاں موجود ہیں۔ بی این پی کا مستونگ لک پاس پر دھرنا 10 ویں روز سے جاری ہے۔ اس وقت بی این پی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی بندش کی کال دینا شہریوں کی مشکلات...
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی نظربندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ آج صبح اختر مینگل کو نظر بندی سے متعلق ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری دینے سے انکار کردیا۔ اختر مینگل سے اسپیکر ایاز صادق کا رابطہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رابطہ کیا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق انتظامیہ اور پولیس نے اختر مینگل کو بتایا کہ اگر وہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتاری ہوگی ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس لیے وہاں موجود ہیں۔بی این پی کا مستونگ لک...
اختر مینگل کو پیغام دے دیا کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )سربراہ بی این پی اختر مینگل کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ آج صبح اختر مینگل کو ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری سے انکار کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کو پیغام دے دیا ہے کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ لک پاس پر دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے۔ سربراہ بی این پی اختر مینگل نے کہا ہے کہ اسپیکر...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان حکومت بلوچستان نے کوئٹہ کیجانب مارچ کی صورت میں سردار اختر مینگل کی گرفتاری کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے اگر کوئٹہ کیجانب مارچ کیا تو گرفتارکرلئے جائینگے۔ شاہد رند کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے صبح اختر مینگل کو انکی گرفتاری کے ایم پی اوآرڈر کے بارے میں آگاہ کردیا تھا تاہم اخترمینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کیا۔ دوسری جانب اختر مینگل نے حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود دھرنا ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج جاری رہے...
کوئٹہ ( نیوزڈیسک) ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ بی این پی کے لانگ مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ انتظامیہ نے صبح 6 بجے اختر مینگل کو ان کی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر سے آگاہ کر دیا تھا، تاہم سربراہ بی این پی اخترمینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے واضح کیاکہ اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شاہد رند نے بی این پی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی...
ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بی این پی سربراہ اختر جان مینگل کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے آرڈرز ہیں۔ انہیں کوئٹہ میں گرفتار کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہیں انتظامیہ نے تھری ایم پی او کے آرڈرز سے آگاہ کیا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ترجمان شاہد رند نے کہا کہ سردار اختر مینگل کو صبح چھ بجے انتظامیہ نے ایم پی او کے آرڈرز سے آگاہ کردیا تھا۔ سردار اختر مینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کیا۔ انتظامیہ اور پولیس نے انہیں واضح بتایا کہ اگر وہ کوئٹہ...
مستونگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) مینگل گروپ کا سردار اختر مینگل کی سربراہی میں مستونگ میں لک پاس پر دھرنا 9 ویں روز بھی جاری رہا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومتی وفد اور اختر مینگل کے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوسکی۔ سردار اختر مینگل سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے رابطہ کیا۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل کا کہناتھاکہ ہم نے اپنا مطالبہ ایاز صادق کے سامنے رکھ دیا اور ایاز صادق نے وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھانے کی یقین دھانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین ارکان اسمبلی میرے پاس آئی تھیں، خواتین ارکان کے سامنے گرفتار خواتین کی رہائی کا مطالبہ رکھا ہے۔ان...
بلوچستان حکومت نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل پر واضح کر دیا ہے کہ اگر انہوں نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو وہ گرفتار کر لیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ لک پاس دھرنا: حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق انتظامیہ نے صبح 6 بجے اختر مینگل کو ان کی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔تاہم بی این پی کے سربراہ نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔ صوبائی ترجمان کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی بندش کی کال دینا شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہے۔ شاہد رند کے مطابق...
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ حکومت کی جانب سے وفد سردار اختر مینگل سے تین مرتبہ مذاکرات کے لیے لکپاس گیا تھا جس میں بی این پی کی جانب سے گرفتار شدگان خواتین کی رہائی کا مطالبہ رکھا گیا۔ بی این پی کا دھرنا گزشتہ دس روز سے کوئٹہ سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر لکپاس میں جاری تھا تاہم بی این پی کی جانب سے آج صبح 9 بجے لکپاس سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر رات گئے سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری...
بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کا مستونگ کے علاقے لک پاس میں دھرنا جاری ہے، جبکہ حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات کی آخری کوشش بے نتیجہ ختم ہوگئی ہے۔ مذاکرات کے لیے حکومتی وفد کی قیادت سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کی، اور بلا مشروط دھرنا ختم کرنے کی پیشکش کی۔ یہ بھی پڑھیں اختر مینگل کے بعد جمہوری وطن پارٹی نے بھی لانگ مارچ کا اعلان کر دیا بی این پی رہنما ساجد ترین کے مطابق بی این پی نے حکومتی وفد کے سامنے اپنے مطالبات پیش کیے، تاہم اب بلوچستان یکجہتی کمیٹی کی گرفتار خواتین اور افراد کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ سردار اختر مینگل نے کل 6 اپریل کو کوئٹہ...
سردار اختر مینگل : فوٹو فائل بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) سے مذاکرات کیلئے حکومتی وفد لک پاس پہنچ گیا، حکومتی وفد میں صادق سنجرانی، غزالہ گولہ اور راحیلہ درانی شامل ہیں۔بلوچستان حکومت کا وفد صادق سنجرانی کی قیادت میں بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل سے مذ ا کرات کیلئے مستونگ کے علاقے لکپاس دھرنا گاه پہنچ گیا۔ اگر اختر مینگل بضد رہیں گے تو حکومت کے پاس آپشنز موجود ہیں: ترجمان حکومت بلوچستانترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ اگر اختر مینگل بضد رہیں گے تو حکومت کے پاس آپشنز موجود ہیں۔ وفد میں میر صادق سنجرانی کے علاوہ ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ وزیر تعلیم مس راحیلہ درانی شامل ہیں جبکہ بلوچستان...
ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی ریڈزون میں احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ ترجمان نے خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا بھی عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سردار اختر مینگل کے ساتھ حکومتی کمیٹی نے 2 نشستیں کی ہیں، صوبائی حکومت نے انہیں سریاب روڈ پر جگہ کی پیشکش کی۔ انہوں نے بتایا کہ سردار اخترمینگل کی بی این پی ریڈ زون میں احتجاج پر بضد ہے۔ جس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شاہد رند کا کہنا تھا کہ بی این پی نے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دفعہ 144...
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند— فائل فوٹو ترجمان حکومتِ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ اگر اختر مینگل بضد رہیں گے تو حکومت کے پاس آپشنز موجود ہیں۔انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کے ساتھ حکومتی کمیٹی نے دو نشستیں کی ہیں، صوبائی حکومت نے انہیں سریاب روڈ پر جگہ کی پیشکش کی ہے۔ترجمان حکومتِ بلوچستان شاہد رند نے بتایا ہے کہ بی این پی ریڈ زون میں احتجاج کرنا چاہتی ہے، اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خودکش دھماکے میں اختر مینگل اور قیادت محفوظ رہی، ہم ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں: ترجمان بلوچستان حکومتشاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت اور شرکاء...
بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کا مستونگ کے علاقے لکپاس کے قریب احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بی این پی مینگل کے دھرنے میں شرکت کی۔ اس موقعے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی این پی رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سیاست میں مداخلت کرکے ملک کو ترقی کی جانب گامزن نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات جتنے والے جیل میں جبکہ ڈاکو ملک پر قابض ہیں۔ نیشنل پارٹی کے رہنما کبیر محمد شہی نے کہا کہ حکومت کے پاس مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کا 6 اپریل تک وقت ہے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ نے کہا کہ 76 سالوں سے بلوچستان...
سردار اختر مینگل کی جانب سے احتجاج کے دوران 3 مطالبات رکھے گئے ہیں دھرنے میں بی این پی قیادت، سیاسی و قبائلی رہنما، لاپتا افراد کے لواحقین شریک بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی۔ مینگل) کی جانب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے جب کہ پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل کی جانب سے احتجاج کے دوران 3 مطالبات رکھے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مستونگ میں جاری دھرنے میں بی این پی قیادت، سیاسی و قبائلی رہنماؤں کے علاوہ لاپتا افراد کے لواحقین شریک ہیں جب کہ گزشتہ روز گرینڈ اپوزیشن کے رہنماؤں نے بھی دھرنے میں شریک ہوکر سردار اختر مینگل سے یکجہتی...
مستونگ میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ یہ فیصلہ ہم کرینگے کہ کوئٹہ میں کس جگہ بیٹھنا اور احتجاج کرنا ہے، آپ نہیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے ترجمان حکومت بلوچستان، ڈی آئی جی کوئٹہ اور ڈی سی کوئٹہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ہم کریں گے کہ کوئٹہ میں کس جگہ بیٹھنا اور احتجاج کرنا ہے، آپ نہیں کریں گے۔ یہ ہماری مرضی ہے کہ ہم کوئٹہ میں بیٹھیں یا ہاکی گراؤنڈ میں، یہ فیصلہ آپ کا نہیں، ہمارا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ...
---فائل فوٹو بلوچستان نیشنل پارٹی اور حکومت کے مستونگ دھرنے سے متعلق مذاکرات پھر ناکام ہوگئے۔ترجمان بی این پی کے مطابق حکومتی وفد کے ساتھ رات کو ہونے والے مذاکرات پھر ناکام ہوگئے۔حکومتی وفد میں صوبائی وزرا بخت کاکڑ، ظہور بلیدی اور عبدالصمد گورگیج شامل تھے۔ مستونگ‘ بی این پی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری‘ اختر مینگل و دیگر شریککوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ میں... سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین کی رہائی تک بی این پی کا دھرنا اور مارچ جاری رہے گا، مظاہرین آج مستونگ شہر سے لکپاس تک مارچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رات کو پارٹی اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق نیا لائحہ طے کریں گے۔
بی این پی مینگل نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے راہنماؤں اور کارکنوں، بشمول ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور سمی دین بلوچ، کے ساتھ ساتھ کوئٹہ میں ان کے دھرنے پر پولیس کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ جمعہ کو وڈھ سے کوئٹہ تک ایک لانگ مارچ شروع کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کا وفد بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سے مذاکرات کے لیے دھرنے میں پہنچ گیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ( بی این پی ایم ) کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہونے ہوچکا ہے، اختر مینگل کا کہنا ہے کہ دھرنا زیر حراست بلوچ خواتین اور بیٹیوں کے لیے ہے اور ان کی رہائی تک جاری رہے گا۔ بی این پی...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اختر مینگل کے لانگ مارچ پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل کے لانگ مارچ پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ میں لک پاس کے مقام پر بی این پی سربراہ اختر مینگل پر خودکش حملہ تشویش ناک ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کے وزیراعلی سرفراز بگٹی، سردار اختر مینگل پر خودکش حملے کے منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سے 30 کلومیٹر دور واقعے علاقے لک پاس کے مقام پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے دھرنے...
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2025ء) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا89واں یوم پیدائش یکم اپریل منگل کو منایا جائے گا ۔پاکستانی سائنس دان اور ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل1936کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے انہوں نے دنیا بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔(جاری ہے) ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انتہائی نامساعد حالات میںوطن عزیر پاکستان کو دنیا بھر میں ناقابل تسخیر بنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سابقہ دور حکومت میں28مئی 1998ء کوپاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربے کرکے خود کو دنیا میں ایٹمی طاقت منوا لیاتھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گرانقدر...
کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی) مینگل کا وڈھ سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ جاری ہے، مارچ کے شرکا مستونگ کے قریب پہنچے تو ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا، تاہم سردار اختر مینگل اور دیگر محفوظ رہے۔ سردار اختر مینگل نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاریوں اور دھرنے پر پولیس کریک ڈاؤن کے خلاف وڈھ سے کوئٹہ تک ’لانگ مارچ‘ کا اعلان کیا تھا، تاہم کوئٹہ انتظامیہ نے بی این پی-مینگل کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے مارچ اور موٹر سائیکل سواروں نے جمعہ کی صبح تقریباً 9 بجے مینگل کے...
کوئٹہ :ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے اور ڈائیلاگ کر بھی رہی ہے۔ سردار اخترمینگل اور ان کی جماعت سے اپیل ہے کہ وہ حکومت سے تعاون کریں۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ لک پاس خودکش دھماکے کے مقام سے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنا جاری تھا، دھماکے میں سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت اور شرکاء محفوظ رہے۔ شاہد رند کا کہنا ہےکہ حکومت گزشتہ رات سے بی این پی کی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ بی این پی کے وفد کی گزشتہ رات انتظامیہ سے ملاقات ہوئی۔ آج حکومتی وفد نےسردار...
اختیر مینگل— فائل فوٹو بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ خودکش حملے سے حوصلے پست نہیں ہوئے، لک پاس دھرنا جاری رہے گا۔مستونگ میں لک پاس دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ راستے کھلے ملے تو دھرنا کوئٹہ میں ہو گا۔اختر مینگل نے کہا کہ ہم ایسے حالات سے گزر چکے ہیں، حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے مقام پر بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا...
دائیں سردار اختر مینگل، بائیں تصویر میں شاہد رند— فائل فوٹو ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے، لک پاس خودکش دھماکے کے مقام کے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنا جاری تھا۔شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت اور شرکاء محفوظ ہیں، دھماکے سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ترجمان حکومتِ بلوچستان کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا، سردار اختر مینگل اور ان کی قیادت حملے میں محفوظ رہی، سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت سے اپیل ہے کہ حکومت سے تعاون کریں۔ترجمان نے کہا ہے کہ لک پاس کے پاس...