منشیات سمگلنگ، امریکی عدالت نے پاکستانی تاجر کو 16 برس کی سزا سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کی عدالت نے پاکستانی تاجر محمد آصف حفیظ کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں 16 برس قید کی سزا سنا دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوزنے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ امریکہ کی عدالت نے پاکستانی تاجر محمد آصف حفیظ کو 2 الزامات میں سزا سنائی، محمد آصف حفیظ کو اگست 2017 میں لندن سے گرفتار کیا گیا تھا، انہیں 3 برس قبل امریکا منتقل کیا گیا۔
محمد آصف حفیظ کی حراست میں رکھے جانے کی مدت بھی سزا میں شمار ہو گی، محمد آصف حفیظ سزا 2033 میں ختم ہو گی۔
امریکی عدالت نے آصف حفیظ کے منشیات کی اسمگلنگ سے منسلک اثاثے بھی ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔
بغیر گھی اور تیل کے بکرے/ گائے کا مزیدار گوشت بنانے کا طریقہ جانیں؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: محمد آصف حفیظ کی عدالت نے
پڑھیں:
کاؤنٹر نارکوٹکس فورس منشیات کا مکمل خاتمہ کرے گی: مریم نواز
سٹی 42:وزیراعلیٰ پنجاب نے منشیات کے خلاف جاری مہم کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن اور محفوظ نظر آ رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انتہائی کم عرصے میں ایک بڑی اور منظم فورس تیار کی گئی ہے،منشیات جیسی لعنت کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا.
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ منشیات جیسی لعنت کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا،منشیات گلی محلے،سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیز تک پہنچ چکی ہیں،کاؤنٹرنارکوٹکس فورس اس لعنت کا جڑسے اکھاڑ کرخاتمہ کرے گی۔
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان
اُنہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد اس فورس کو ضلع سطح پر بھی لیجائیں گے،600آسامیوں کیلئے12ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں،منتخب ہونے والوں کے والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔