پاکستان اور بھارت منگل کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت منگل کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے۔
دونوں روایتی حریف ایران کے شہر تہران میں ہونے والے سولہویں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔
فائنل میں رسائی کے لیے ہونے والے فیصلہ کن معرکہ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے، پاکستان نے مذکورہ ایونٹ میں اب تک بنگلہ دیش اور ایران کو شکست دی ہے۔
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخرعلی شاہ کے مطابق پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور تمام کھلاڑی بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم اور پرجوش ہیں۔
ایونٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6-10 اور میزبان ایران کو 0-14 سے ہراکر گروپ بی کہ چیمپین کی حیثیت سے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
ٹیم آفیشلز و تجربہ کار کوچز طاہر محمود، اختر حسین شاہ، راؤ آصف جبار، عمیرامداد بھٹی اور دیگر کھلاڑیوں نے اپنے پیغام میں قوم کو خوشخبری دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کا پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکی، چین نے بڑا اعلان کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار فتح، پلیٹ ڈویژن کپ اپنے نام کر لیا
جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیت لیا۔ پاکستان نے فیصلہ کن معرکے میں مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے شکست دی اور پورے ایونٹ کے دوران ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا پاکستانی ٹیم نے فائنل سمیت تمام سات میچز میں کامیابی حاصل کی اور حریف ٹیموں کو کسی مرحلے پر بھی برتری حاصل نہ کرنے دی۔ فائنل میں مالدیپ کو ہر کوارٹر میں پیچھے رکھا گیا جس سے ٹیم کی مکمل برتری کا اندازہ ہوتا ہے چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 11 ٹیموں نے شرکت کی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ گروپ اے کو گولڈ کپ ڈویژن کا درجہ حاصل تھا جس میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت کی ٹیمیں شامل تھیں جبکہ گروپ بی میں چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، پاکستان، مالدیپ اور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل تھیں پاکستان کی اس فتح کو ملک میں نیٹ بال کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے اور ماہرین کے مطابق یہ نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور عزم کا نتیجہ ہے۔