کراچی:

پاکستان اور بھارت منگل کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے۔

 دونوں روایتی حریف ایران کے شہر تہران میں ہونے والے سولہویں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔

 فائنل میں رسائی کے لیے ہونے والے فیصلہ کن معرکہ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے، پاکستان نے مذکورہ ایونٹ میں اب تک بنگلہ دیش اور ایران کو شکست دی ہے۔

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخرعلی شاہ کے مطابق پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور تمام کھلاڑی بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم اور پرجوش ہیں۔

 ایونٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6-10 اور میزبان  ایران کو 0-14 سے ہراکر گروپ بی  کہ چیمپین کی حیثیت سے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

 ٹیم آفیشلز و تجربہ کار کوچز طاہر محمود، اختر حسین شاہ، راؤ آصف جبار، عمیرامداد بھٹی اور دیگر کھلاڑیوں نے اپنے پیغام میں قوم کو خوشخبری دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائنل میں

پڑھیں:

چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر

ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔

پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے سیکنڈ سیڈ طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دی۔

ویمنز ایونٹ کے فائنل میں پشاور کی ماہ نور علی نے اپنی بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں 20 لاکھ روپے کی مجموعی انعامی رقم تقیسم کی گئی۔

اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کیے۔

کموڈور مدثر خورشید نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔

تقریب میں کمانڈر کراچی فیصل عباسی، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، اولمپیئن سمیع اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • وسطی ایشیا میں بھارتی موجودگی کا خاتمہ، تاجکستان نے بھارت سے اپنا ایئربیس واپس لے لیا
  • ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے: احسن اقبال
  • ویمنز ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف
  • چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
  • بارش کے باعث تاخیر، بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین ورلڈ کپ فائنل کا نیا وقت مقرر
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
  • ایشیاء میں بڑھتا معاشی بحران
  • ایران کا پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا ارادہ خطے میں بڑی تبدیلی ہے، محمد مہدی
  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار
  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو شکست دیکر وائٹ واش کردیا