نئی دہلی: بھارت میں مختلف ریاستوں سے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ایک معروف یوٹیوبر، ایک یونیورسٹی پروفیسر، اور کئی عام شہری شامل ہیں۔

ان پر الزام ہے کہ یا تو ان کے پاکستان سے مبینہ روابط ہیں یا انہوں نے بھارت-پاکستان حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی فوجی کارروائیوں پر تنقیدی ریمارکس دیے۔

یہ گرفتاریاں بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک حملے کے بعد سامنے آئیں، جس کے ردعمل میں بھارت نے پاکستان پر فضائی حملے کیے تھے، جبکہ پاکستان نے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ امریکی مداخلت پر 10 مئی کو جنگ بندی پر ختم ہوا۔

علی خان محمودآباد، جو ہریانہ کی اشوکا یونیورسٹی میں سیاسیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں، کو نئی دہلی میں ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ ان پر بھارتی فوج کے “آپریشن سندور” پر تنقیدی پوسٹ لکھنے کا الزام ہے۔

انہوں نے ایک پوسٹ میں کالم نویسوں کی منافقت کو نشانہ بنایا جو مسلمان خاتون فوجی افسر کرنل صوفیہ قریشی کی تعریف تو کرتے ہیں، لیکن بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش رہتے ہیں۔

بی جے پی کی یوتھ ونگ کے ایک رہنما نے ان کے خلاف شکایت درج کرائی جس پر انہیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے اور غداری جیسے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔

33 سالہ جیوتی ملہوترا، جو ‘ٹریول وِد جو’ کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتی ہیں، کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے پاکستانی ایجنٹوں کو حساس معلومات فراہم کیں، جبکہ ان کے والد نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

جیوتی نے حال ہی میں پاکستان کے مذہبی مقامات جیسے گوردوارہ دربار صاحب اور گوردوارہ پنجہ صاحب کی ویڈیوز اپنے چینل پر شیئر کی تھیں، جس پر بھارتی صارفین نے ان پر سنگین الزامات عائد کیے۔

پنجاب، ہریانہ، آسام، راجستھان اور تلنگانہ میں پولیس نے درجنوں افراد کو پاکستانی ایجنٹس سے روابط اور جعلی سم کارڈز کے ذریعے معلومات دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ان میں سیکیورٹی گارڈز، یونیورسٹی طلبہ اور عام شہری شامل ہیں۔

پاکستانی صحافیوں اور مبصرین نے بھارتی میڈیا کی رپورٹس پر شک کا اظہار کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے بھی حالیہ رپورٹ میں بھارتی میڈیا کو "جھوٹی خبریں پھیلانے والا" قرار دیا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گرفتار کیا

پڑھیں:

گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا